نتائج تلاش

  1. چھوٹاغالبؔ

    میں ڈینٹسٹ تو نہیں مگر آپ کے دانت نکال سکتا ہوں

    لطیفے صرف لطیفے ہوتے ہیں یعنی ہنسنے ہنسانے کیلئے، کیڑے نکالنے پر آ جائیں تو یا ر لوگ الہامی کتابوں تک کو نہیں بخشتے، چھوٹے غالبؔ کے پیش کردہ لطیفے کس باغ کی مولی ہیں مگر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی حسِ مزاح میں کوئی فنی خرابی نہیں تو یقیناً آپ یہاں بہت انجوائے کریں گے ہنسی آئے تو میرے حق...
  2. چھوٹاغالبؔ

    آپ کے خواب اور ان کی تعبیر

    ایک عدد تازہ کلام جیسا تازہ تازہ دھاگہ لے کر حاضر ہیں۔ اس دھاگے کے نام سے ہی ظاہر ہےکہ آپ کے خوابوں کی تعبیریں بیان کی جائیں گی۔ اس لیے آپ سب پڑھنے والوں سے درخواست ہے، کہ جیسے ہی آپ کو خواب نظر آئے آپ اسے میرے پاس جمع کرا دیں ، تاکہ مابدولت اس کا پوسٹ مارٹم کر سکیں میرا مطلب ہےتعبیر بیان کر...
  3. چھوٹاغالبؔ

    ایک سیاسی نظم

    پجامے اور لے آؤ ہمارے ملک میں جتنے پجامے ہیں میلے ہیں یا پرانے ہیں انہیں دھوبی کو دے آؤ کہیں سے اور لے آؤ کسی آڑے پجامے میں ، بڑی کرسی کا ناڑا ہے کسی کو میرے حلقے کے سبھی ووٹوں نے ساڑا ہے کسی کو اس عوامی جمہوریت نے بگاڑا ہے او پاجامے!! بتا تجھ کو یہاں کس کس نے پھاڑا ہے کسی کے پائنچے امداد کے...
  4. چھوٹاغالبؔ

    مقالہ: اردو کس کی زبان ہے؟ - رضا علی عابدی

    اردو کس کی زبان ہے لوگ کہتے ہیں کہ اردو مسلمانوں کی زبان ہے۔ میں کہتا ہوں کہ لوگ نادان ہیں۔ میں بتاتا ہوں کہ اردو کس کی زبان ہے۔ ایک دفعہ کا واقعہ ہے، مجھے کراچی سے کچھ دور ٹھٹھہ کے ایک گاؤں میں جانے کا اتفاق ہوا۔ میرے ساتھ میرے ایک دوست بھی تھے۔ گاؤں میں پہنچے۔ گاؤں والے، گاؤں والے نہ تھے،...
  5. چھوٹاغالبؔ

    کس قیامت کے یہ نامے میرے نام آتے ہیں (غالبؔ کے خطوط)

    غالبؔ کے نو دریافت شدہ خطوط بنام چھوٹا غالبؔ کے سلسلے کی پہلی فخریہ پیشکش آپ کی بصارتوں کی نذر۔اس سلسلے میں پیش آمدہ ہمہ قسم ابہامات کے ازالے کیلئے ایک تمہیدی تحریر "منکہ مسمی چھوٹا غالب" موجود ہے۔اگر اعتزاز احسن یوسف رضا گیلانی اور زرداری کا کیس لڑ سکتا ہے اور ان کا بے جا، اور غیر منطقی دفاع کر...
  6. چھوٹاغالبؔ

    من کہ مسمی چھوٹا غالبؔ

    السلامُ علیکم !!! مرزا نوشہ اسد اللہ بیگ غالبؔ کے نادر خطوط جو انہوں نے اپنی وفات تک اپنے شاگردوں ، دوستوں کو لکھے ، اور انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنے خطوط کے مجموعے کتابی صورت میں شائع کیے، مگر کیا کہنے غالبؔ کی عالم گیر شہرت و مقبولیت کے، زمین پر تو چرچا تھا ہی عالم بالا اور عالمِ ارواح میں...
  7. چھوٹاغالبؔ

    ملکہ قلوپطرہ کے مقبرے کی دریافت

    افسانوی شہرت کی حامل مصری ملکہ قلو پطرہ اور مارک انٹونی تاریخ میں اپنی محبت کے حوالے مشہور ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ایک معما بنا رہا ہے کہ دونوں کا مدفن کہاں ہے؟ مگر اب یہ معما تقریبا حل ہونے کے قریب ہے اور مصری اعلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملکہ قلو پطرہ کی قبر کے قریب پہنچ گئے ہیں جو...
  8. چھوٹاغالبؔ

    تاسف کچھ تو دے اے فلک نا انصاف ٭٭ آہ و فریاد کی رخصت ہی سہی

    منظورہے گزارشِ احوالِ واقعی اپنا بیان حسنِ طبیعت نہیں مجھے سو پشت سے ہے طریقہ آبا پیری فقیری کچھ شاعری ذریعہ عزت نہیں مجھے آزادہ رو ہوں اور مرا مسلک ہے صلح کل ہر گز کبھی کسی سے عداوت نہیں مجھے کیا کم ہے یہ کہ اردو ویب کا رکن ہوں مانا کہ جاہ و منصب و ثروت نہیں مجھے اعجاز ، و شمشاد پہ استہزا کا ہو...
  9. چھوٹاغالبؔ

    حیوانانِ ظریف

    السلام علیکم انسانی لطیفے تو آپ نے سینکڑوں بار سنے ہوں گے، یہاں چھوٹا غالبؔ آپ کیلئے لایا ہے کچھ حیوانی یعنی حیواناتی لطیفے حس ِ مزاح سے عاری کرم فرماؤں سے دست بستہ گزارش ہے کہ آپ یہیں سے لوٹ جائیں،یہاں آپ کے کام کی کوئی چیز نہیں۔ کیونکہ پسند تو آپ نے کرنا کچھ نہیں الٹا سب کچھ پڑھ کے غیر متفق ،...
  10. چھوٹاغالبؔ

    ہنس بیتی

    السلام علیکم آپ بیتی ، جگ بیتی اور ہڈ بیتی سے تو آپ واقف ہی ہوں گے، یہاں آپ کا واسطہ ہنس بیتی سے پڑنے والا ہے کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ کسی مکالمے ، کسی کی معصومیت ، یا بدحواسی پر بے اختیار قہقہوں کا سیلاب سا آجاتا ہے، تقریباً سب کی زندگی میں کچھ نہ کچھ ایسے واقعات گزرے ہوتے ہیں جن کو جب بھی...
  11. چھوٹاغالبؔ

    ہچکی لگنے کا سبب یاد آیا ۔ (درگت سے درآمد شدہ حسبِ فرمائش خلیل الرحمٰن صاحب )

    ہچکی لگنے کا سبب یاد آیا بیگم بیوی میکے میں ہے اب یاد آیا وہ جو فادر کی کمائی پہ کیا آج وہ عیش و طرب یا د آیا قبر پر آئے فاتحہ دینے کیلیے ہائے مرحوم یہ کب یا د آیا ایک شوہر ہے بیویاں دو دو سوتنوں کا غیظ و وہ غضب یا دآیا دشمنوں میں بھی تیرا ذکر ہوا تو بھی اے دوست عجب یاد آیا جاہلوں میں جو گزارے...
  12. چھوٹاغالبؔ

    غالب کے اڑیں گے پُرزے

    السلام علیکم تشریف آورین اس دھاگے میں "غالبؔ کے اڑیں گےپرزے" یعنی مرزا اسد اللہ خان بہادر غالبؔ کی غزلوں کی درگت بنائی جائے گی ان کے حیوانِ ظریف ہونے کو آڑ بنا کر ہم نے ٹٹی کی آڑ سے شکار کھیلنے کی یہ صورت نکالی ہے ، پیروڈی اپنی جگہ ایک فن ہے اور بقول کسے ایک دقیق فن ہے۔ تو دعوت ہے تمام شوقیہ...
  13. چھوٹاغالبؔ

    آپ کے اعلیٰ ذوق کی تسکین کے لیے، آئیے آپ کو لطیفے سناؤں

    کلکتہ کی مشہور مغنیہ گوہر جان ایک مرتبہ الٰہ آباد گئی اور جانکی بائی کے مکان پر ٹھہری۔ جب گوہر جان رخصت ہونے لگی تو اپنی میزبان سے کہا کہ میرا دل خان بہادر سید اکبر حسین سے ملنے کو بہت چاہتا ہے۔ جانکی بائی نے کہا کہ آج میں وقت مقرر کر لوں گی کل چلیں گے۔ چنانچہ دونوں دوسرے دن اکبر الہ آبادی کے...
  14. چھوٹاغالبؔ

    ابن انشا ہماری گائیڈ - اقتباس از "ابنِ بطوطہ کے تعاقب میں"

    میونخ میں جو بی بی ہمارے پلے پڑیں وہ بہت شائستہ اور نستعلیق تھیں۔ پلے پڑنا کا لفظ تو خیر بہت وسیع مفہوم رکھتا ہے اور کئی غلط فہمیوں کو جنم دے سکتا ہے۔ ہمارا مطلب یہ ہے کہ ہمارے ساتھ بطور گائیڈ نتھی الف تھیں۔ یہ بھی ہم اپنے علم کی وسعت کی وجہ سے عدالتی اصطلاح لکھ گئے ۔ منسلک تھیں کہیے ، اور تو...
  15. چھوٹاغالبؔ

    فیض گلوں میں رنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے - فیض احمد فیض

    گلوں میں رنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے قفس اداس ہے یارو، صبا سے کچھ تو کہو کہیں تو بہرِ خدا آج ذکرِ یار چلے کبھی تو صبح ترے کنجِ لب سے ہو آغاز کبھی تو شب سرِ کاکل سے مشکبار چلے بڑا ہے درد کا رشتہ یہ دل غریب سہی تمہارے نام پہ آئیں گےغمگسار چلے جو ہم پہ گزری...
  16. چھوٹاغالبؔ

    مرزا غالبؔ اور کرکٹ

    مرزا غالبؔ اردو ہی نہیں بلکہ عالمی ادب کے بھی مرد ِ اول ہیں۔ ان کے دیوان کے ساتھ ساتھ ان کے خطوط بھی خاصے کی چیز ہیں لیکن یہ جو خط آپ پڑھیں گے، وہ غالبؔ نے تو نہیں لکھا۔ لیکن اگر وہ آج زندہ ہوتے اور کرکٹ کے میچ دیکھتے تو شاید اسی انداز میں لکھتے۔ یہ خط مرزا غالبؔ کے چہیتے شاگرد چھوٹے غالبؔ کےنام...
  17. چھوٹاغالبؔ

    اسلام کا چھٹا رکن

    حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ فرماتے ہیں کہ اجودھن کے قریب ایک ملارہتا تھا، جو بابا فرید الدین گنج شکرؒ سے بلاوجہ عناد رکھتا تھااور ہر وقت ان کی مخالفت کرتا رہتا تھا۔ وہ اکثر بابا صاحبؒ کی مجلس میں بھی آیا کرتا تھااور حجت بازی کیا کرتا تھا ایک دن مولوی صاحب آئے تو بابا صاحبؒ نے پوچھا"مولوی صاحب...
  18. چھوٹاغالبؔ

    علمی و ادبی لطائف

    مرزا محمد تقی خان کے مکان پر ایک مشاعرہ تھا، جس میں شہر کے سب نامی رئیس اور شاعر جمع تھے، میرؔ اور جراتؔ بھی تھے جرات ؔ نے جو غزل پڑھی اس پر بہت واہ واہ ہوئی اور بہت تعریفیں ہوئیں، وہ ازراہ تبختر یا شوخی سے میرؔ صاحب کے پاس آ بیٹھے اور اپنے کلام کی داد چاہی میرؔ صاحب نے ایک دو مرتبہ تو ٹالا مگر...
  19. چھوٹاغالبؔ

    مرزا غالبؔ کے نعتیہ اشعار (اردو)

    دیوان ِ غالبؔ سے نعتیہ اشعار کا انتخاب 1:۔ اس کی امت میں ہوں میں، میرے رہیں کیوں کام بند واسطے جس شہ ﷺ کے، غالبؔ! گنبدِ بے در کھلا 2:۔کل کیلئے کر آج نہ خست شراب میں یہ سوءِ ظن ہے ساقیِ کوثرﷺ کے با ب میں 3:۔ یہ کس بہشت شمائل کی آمد آمد ہے! کہ غیر جلوہء گل ، رہگزر میں خاک نہیں 4:۔ بہت سہی غمِ...
  20. چھوٹاغالبؔ

    ٹائپنگ مکمل دیوانِ غالبؔ کامل (نسخہ رضاؔ) از کالی داس گپتا رضا

    دیوانِ غالبؔ کامل (نسخہ رضاؔ) تاریخی ترتیب سے کالی داس گپتا رضا از ۔۔۔۔۔۔ تا 1812 ء مثنوی ایک دن مثل پتنگ کاغذی لے کے دل سر رشتہ آزادگی خود بخود کچھ ہم سے کنیانے لگا اس قدر بگڑا کہ سر کھانے گا میں نے کہا اے دل، ہوائے دلبراں بس کہ تیرے حق میں کہتی ہے زباں پیچ میں ان کے نہ آنا زینہار...
Top