فیض گلوں میں رنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے - فیض احمد فیض

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
گلوں میں رنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

قفس اداس ہے یارو، صبا سے کچھ تو کہو
کہیں تو بہرِ خدا آج ذکرِ یار چلے

کبھی تو صبح ترے کنجِ لب سے ہو آغاز
کبھی تو شب سرِ کاکل سے مشکبار چلے

بڑا ہے درد کا رشتہ یہ دل غریب سہی
تمہارے نام پہ آئیں گےغمگسار چلے

جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شبِ ہجراں
ہمارے اشک تری عاقبت سنوار چلے

مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا سدا بہار اور لازوال غزل ہے، جب بھی پڑھو یا سنو ایک الگ ہی لطف دیتی ہے۔

بہت شکریہ جناب شیئر کرنے کیلیے۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
کیا سدا بہار اور لازوال غزل ہے، جب بھی پڑھو یا سنو ایک الگ ہی لطف دیتی ہے۔

بہت شکریہ جناب شیئر کرنے کیلیے۔
مجھے ڈر تھا کہ مجھ سے پہلے وارث بھائی یا فرخ منظور بھائی نے یہ پوسٹ کی ہوئی نہ ہو،
آج یہ غزل سنتے سنتے خیال آیا کہ کیوں نہ محفل میں بھی سنائی جائے
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے ڈر تھا کہ مجھ سے پہلے وارث بھائی یا فرخ منظور بھائی نے یہ پوسٹ کی ہوئی نہ ہو،
آج یہ غزل سنتے سنتے خیال آیا کہ کیوں نہ محفل میں بھی سنائی جائے

میں نے پڑتال کر لی تھی جواب بھیجنے سے پہلے، اور حیرت بھی ہوئی تھی کہ یہ غزل ابھی تک یہاں پوسٹ نہیں ہوئی :)
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مجھے بھی یہ غزل نہ دیکھ کر ایک گونہ بے خودی سی طاری ہوگئی تھی، لیکن حیرت بھی بہت ہوئی کہ اتنی اعلیٰ غزل ابھی پوسٹ نہیں ہوئی
 
فرخ منظور

لائبریرین
مجھے بھی یہ غزل نہ دیکھ کر ایک گونہ بے خودی سی طاری ہوگئی تھی، لیکن حیرت بھی بہت ہوئی کہ اتنی اعلیٰ غزل ابھی پوسٹ نہیں ہوئی

دراصل یہ غزل اس لئے شاید پوسٹ نہیں ہوئی کیونکہ اس فورم پر فیض احمد فیض کے کلیات نسخہ ہائے وفا میں سے آخری دو کتب کے علاوہ سبھی کتب موجود ہیں۔
 
گلوں میں رنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

قفس اداس ہے یارو، صبا سے کچھ تو کہو
کہیں تو بہرِ خدا آج ذکرِ یار چلے

کبھی تو صبح ترے کنجِ لب سے ہو آغاز
کبھی تو شب سرِ کاکل سے مشکبار چلے

بڑا ہے درد کا رشتہ یہ دل غریب سہی
تمہارے نام پہ آئیں گےغمگسار چلے

جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شبِ ہجراں
ہمارے اشک تری عاقبت سنوار چلے

مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
 
مجھے بھی یہ غزل نہ دیکھ کر ایک گونہ بے خودی سی طاری ہوگئی تھی، لیکن حیرت بھی بہت ہوئی کہ اتنی اعلیٰ غزل ابھی پوسٹ نہیں ہوئی
ر سطر کا سلیس اردو میں ترجمہ مجھے چاہیے ، کیا کوئی کریگا اسکا ترجمہ، بڑی نوازش ہوگی
 
Top