غالب کے اڑیں گے پُرزے

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
السلام علیکم تشریف آورین
اس دھاگے میں "غالبؔ کے اڑیں گےپرزے" یعنی مرزا اسد اللہ خان بہادر غالبؔ کی غزلوں کی درگت بنائی جائے گی
ان کے حیوانِ ظریف ہونے کو آڑ بنا کر ہم نے ٹٹی کی آڑ سے شکار کھیلنے کی یہ صورت نکالی ہے ،
پیروڈی اپنی جگہ ایک فن ہے اور بقول کسے ایک دقیق فن ہے۔ تو دعوت ہے تمام شوقیہ فنکاروں کو اس سٹیج (دھاگے) پر اپنے فن کے اظہار کرنے کی۔ بس پھر دیر کس بات کی؟؟؟؟ یلغار ہوووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووو
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ابتدا ہے استادِ محترم کے با برکت کلام ِ معجز نظام کی درگت سے، جو دماغ کی دہی بنانا خوب جانتا ہے

عشق کی سن کے کہانی میری
چھوڑ کے چل دی زنانی میری
"میرا" کہنے لگی یہ اٹھلا کر
ایک دنیا ہے دیوانی میری
قرض خواہوں کو ہوا ہے سکتہ
خوب ہے نقل مکانی میری
مل کے کھانے میں مزا آئے گا
سالن ہو آپ کا اور مانی میری
کس قدر دیر سے بسکٹ لائے
چائے بھی ہو گئی پانی میری
اک مکینک نے کہا بیوی سے
میں ہوں پیچکس ، تو کمانی میری
پکے سگریٹ کی جو لت لگی ہے
ننگِ پیری ہے جوانی میری
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہچکی لگنے کا سبب یاد آیا
بیگم میکے میں ہے اب یاد آیا
وہ جو فادر کی کمائی پہ کیا
آج وہ عیش و طرب یا د آیا
قبر پر آئے فاتحہ دینے
ہائے مرحوم یہ کب یا د آیا
ایک شوہر ہے بیویاں دو
سوتنوں کا غیظ و غضب یا دآیا
دشمنوں میں بھی تیرا ذکر ہوا
تو بھی اے دوست عجب یاد آیا
جاہلوں میں گزارے بس دو دن
تیسرے دن ہی ادب یاد آیا
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
میں جوہڑ میں اترتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
جو بارش میں نکلتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
تمہیں مس کال کرنے کی اجازت چھن گئی ہے جب سے
میسج جب کوئی لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
نہانا دو دفعہ عیدین پر پڑتا ہے مجھے مجبوراً
مگر جب بھی نہاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
شاید کاغذوں پر تم گلیسرین لگاتی ہو
تمہارے خط جو پڑھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
تمہارے گھر کی ٹینکی ٹپکتی رہتی ہے شاید
وہاں سے جب گزرتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
میں ہنس کے کاٹ لیتا ہوں کچن میں سبزیاں ساری
مگر جب پیاز کاٹتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
 
ہچکی لگنے کا سبب یاد آیا
بیگم میکے میں ہے اب یاد آیا
وہ جو فادر کی کمائی پہ کیا
آج وہ عیش و طرب یا د آیا
قبر پر آئے فاتحہ دینے
ہائے مرحوم یہ کب یا د آیا
ایک شوہر ہے بیویاں دو
سوتنوں کا غیظ و غضب یا دآیا
دشمنوں میں بھی تیرا ذکر ہوا
تو بھی اے دوست عجب یاد آیا
جاہلوں میں گزارے بس دو دن
تیسرے دن ہی ادب یاد آیا

اچھی پیروڈی ہے چھوٹے غالب صاحب! داد قبول فرمائیے۔
اگر اصلاح ِ سخن میں پیش کرتے تو مزہ رہتا کہ ہم آپ کی اجازت اور اساتذہ کی رہنمائی کے ساتھ اس پر ہاتھ صاف کرتے۔امید ہے یہاں پر آپ اسے ہماری گستاخی نہ سمجھیں گے اور اپنی اس خوبصورت کاوش کو ہمارے بے معنی مشوروں سمیت اصلاحِ سخن میں پیش کردیں گے تاکہ اساتذہ کی رہنمائی بھی حاصل ہوجائے۔

ہچکی لگنے کا سبب یاد آیا​
بیگم بیوی میکے میں ہے اب یاد آیا​
وہ جو فادر کی کمائی پہ کیا​
آج وہ عیش و طرب یا د آیا​
قبر پر آئے فاتحہ دینے کیلیے​
ہائے مرحوم یہ کب یا د آیا​
ایک شوہر ہے بیویاں دو دو
سوتنوں کا غیظ و وہ غضب یا دآیا​
دشمنوں میں بھی تیرا ذکر ہوا​
تو بھی اے دوست عجب یاد آیا​
جاہلوں میں جو گزارے بس دو دن​
تیسرے دن ہی ادب یاد آیا​
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
شکریہ سر جی، تجویز بہت زبردست ہے، بلکہ میرے دل کو لگی
اب انشاءاللہ صرف غالبؔ کی پیروڈیز ہی پیش کی جائیں گی، آپ کو بھی شرکت کی دعوت ہے
یہ اصل غزل وصی شاہ کی ہے
(سمندر میں اترتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
سبحان اللہ ، سبحان اللہ۔ بالکل بالکل، چونکہ اب صرف غالبؔ کے اڑیں گے پرزے اس لیے ، نام بھی یہی ہونا چاہیے، لیکن کیا اب یہ نام تبدیل ہو سکتا ہے؟ اگر ہو سکتا ہے تو دیر نہیں ہونی چاہیے
 

شمشاد

لائبریرین
دھاگے کا عنوان تو بدل سکتا ہے لیکن اس دھاگے میں جو غیر غالبی کلام ہے اس کا کیا کریں گے؟
 

ذوالقرنین

لائبریرین
چچا غالب اور کیمسٹری
(معذرت کے ساتھ)

دلِ آرگینک تجھے ہوا کیا ہے؟
آخر نیومن کلیچر کی وجہ کیا ہے؟

ہم ہے کاربن اور وہ ہائیڈروجن
یا الہٰی! یہ ہائیڈرائزیشن کیا ہے؟

میں بھی شیل میں الیکٹرونز رکھتا ہوں
کاش وہ پوچھے کہ میری ویلنسی کیا ہے؟

ہم کو ان سے بانڈ کی ہے امید غالب
جو نہیں جانتے ہماری الیکٹرونگیوٹی کیا ہے؟
 
1۔غالب کے کلام کی پیروڈی​
ایک معطل محفلین کا شکوہ
( گزشتہ دنوں ایک حضرت نے محفل میں خوب شور شرابا کیا۔ معطل ہونے پر اُن کا شکوہ کیا ہوتا ، غالبِ خستہ کی زبانی ملاحظہ فرمائیے)
اس بزم میں مجھے نہیں بنتی صدا کیے
بکتا رہا اگر چہ اشارے ہوا کیے
شمشاد بھائی سے یہاں ڈرنا ہی کیا مجھے
میں اور جاؤں بزم سے یوں بے صدا کیے
مقدور ہوتو بھائی سے پوچھوں کہ اے نبیل
تم نے ہمارے شکوے شکایت وہ کیا کیے
ضد کی ہے اور بات پہ محفل بری نہیں
ذہنی فتور اپنا تھا، کچھ بھی بکا کیے
کچھ تم کہو خلیل ملے گا جواب کیا
مانا کہ سر عبید ہمیں بھی سنا کیے
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
انتہائی اعلیٰ، بہت بہت زبردست
ھاھاھاھاھاھاھاھا
میں بھی شیل میں الیکٹرونز رکھتا ہوں
کاش وہ پوچھے کہ میری ویلنسی کیا ہے؟
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اے گواچی گاں تجھے ہوا کیا ہے
اکسیر پیٹ درد کی دوا کیا ہے

یا

دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے
ان کی بوتھی پہ اب بچا کیا ہے

میں جو باجی کہوں تو چڑ جائے ہے
یا الٰہی !!!! یہ ماجرا کیا ہے

ہم کو ان سے حیا کی ہے امید
جو نہیں جانتے حیا کیا ہے

دیکھ لیں سب بہنیں میں نے
کیا مقدس ہے، ناعمہ کیا ہے

روز جو آتی ہو مانگنے سالن
آخر تمہیں مسئلہ کیا ہے

بوڑھیوں کی طرح کرے ہے وعظ
یہ ہے فرینڈ ، تو والدہ کیا ہے

میں نے مانا کہ شاعر نہیں چھوٹا غالبؔ
لائک کرنے میں آپ کا جاتا کیا ہے؟


(مذکورہ واقعات قطعی فرضی ہیں، کسی قسم کی مطابقت کی صورت میں خاکسار پیشگی معذرت خواہ ہے)
 
Top