ظفری بھائی، آپ کا یہ مراسلہ تو اب پڑھا۔ آپ کے مشاہدات اور رائے سے پورا اتفاق ہے۔ میں بھی سمجھتا ہوں کہ شکاگو میں ہر وہ چیز اور سہولت موجود ہے کہ جس کی آپ خواہش کرسکتے ہیں۔ 1992میں سب سے پہلے امریکا آیا تو جے ایف کے نیویارک سے نکل ، گرے ہاؤنڈ پکڑ کر دو دن بعد شکاگو میں قدم رکھ دیئے تھے۔...