نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے

    محمداحمد : خلیق ، سادہ طبیعت، معتدل مزاج اور انتہائی صلح جو شخصیت کے مالک ہیں۔ دوست دشمن سب کو ایک آنکھ سے دیکھتے ہیں۔ اور دوسری آنکھ سے خود اپنے اوپر گہری اور کڑی نظر رکھتے ہیں ۔ یہ واحد محفلین ہیں کہ جن کے تحریری آئینے کو ہر طرف گھمانے اور ہر زاویے سے الٹ پلٹ کر دیکھنے کے باوجود کوئی ایسا...
  2. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے

    چونکہ خط کو آدھی ملاقات کہا جاتا ہے تو اس مناسبت سے بہت سارے محفلین سے ہماری آدھی ملاقاتیں ان کے مراسلات کے ذریعے اس محفل میں ہوتی رہی ہیں ۔ ان آدھی ملاقاتوں کے بعد محفلین کی شخصیت کا جو ادھورا خاکہ ذہن میں بنتا ہے اس کا بقیہ نصف میں نے اپنی چشمِ تصور سے بنا کر چند مختصر شخصی خاکے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم قبول فرمائے! آمین۔

    اللہ کریم قبول فرمائے! آمین۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    ایک خواب اور اُس کی تعبیر

    احمد بھائی ، پہلے پہل تو میں یہ سمجھا کہ آپ نے شگفتہ انداز میں کوئی علامتی افسانہ لکھا ہے۔ دوسری دفعہ پڑھنے کے بعد کچھ دیر غور و فکر کیا تو بس یہ سمجھ میں آیا کہ ڈائنوسار کے استعارے سے آپ جدید دنیا کے بے آب و گیاہ سفر میں اپنی سوچ اور طرزِ زندگی کی قدامت دکھانا چاہ رہے ہیں ۔ لیکن...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ترکاریات

    جی جی ، بالکل ، احمد بھائی! بلکہ یوں کہیے کہ بطنِ مادر سے زیادہ یہ بطنِ فادر کی دلی آواز ہے۔ :D :):):)
  6. ظہیراحمدظہیر

    ترکاریات

    یہ دونوں ایک ہی ترکاری کے نام ہیں ۔ شلغم اصلاً فارسی تھا وہاں سے عربی میں جا کر شلجم ہوگیا۔ اب عربی اور فارسی دونوں ہی زبانوں میں یہ دونوں املا رائج ہیں ۔ چنانچہ اردو میں بھی دونوں املا ملتے ہیں ۔ امید ہے اب سمجھ میں آگیا ہوگا۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    ترکاریات

    یعنی آپ مجھے بالواسطہ سبزی خور یعنی second-hand-vegetarian بننے کا مشورہ دے رہی ہیں ۔ :)
  8. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب الف سے اردو ، عین سے عالم

    الف سے اردو اور عین سے عالم کہیں یا الف سے اردو اور عین سے علم بردار ، دونوں کا مطلب اعجاز عبید ہوتا ہے۔ دنیائے ویب میں اردو شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والا کون ہے جو الف عین کے مخفف اور مشہور نام سے واقف نہیں۔ اعجاز بھائی نہ صرف اردو محفل کے تاسیسی اراکین میں شامل ہیں بلکہ محفل کے قیام سے لے...
  9. ظہیراحمدظہیر

    آدمی کا ارتقا تو ٹھیک ہے لیکن آدمیت کے ساتھ ارتقا سے زیادہ تہذیب اور عروج وغیرہ کی تراکب...

    آدمی کا ارتقا تو ٹھیک ہے لیکن آدمیت کے ساتھ ارتقا سے زیادہ تہذیب اور عروج وغیرہ کی تراکب زیادہ مناسب نہ ہوں گی؟!
  10. ظہیراحمدظہیر

    ذو الحج کا مبارک عشرہ شروع ہوگیا۔ اللہ کریم ہم سب کو ان فضیلت والے دنوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے...

    ذو الحج کا مبارک عشرہ شروع ہوگیا۔ اللہ کریم ہم سب کو ان فضیلت والے دنوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے! ان شاء اللہ عید بعد حاضری ہوگی۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    اصل مسئلہ جانے کا نہیں کھانے کاہے۔۔

    اصل مسئلہ جانے کا نہیں کھانے کاہے۔۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    کیا جانیے کیا ہو گیا ارباب ِجنوں کو مرنے کی ادا یاد ، نہ جینے کی ادا یاد

    کیا جانیے کیا ہو گیا ارباب ِجنوں کو مرنے کی ادا یاد ، نہ جینے کی ادا یاد
  13. ظہیراحمدظہیر

    ہنسی مذاق اور گپ شپ میں تو جو چاہے مصرع گھڑ دیجیے ۔ کوئی حرج نہیں۔ میرا اشارہ تو بہزاد لکھنوی...

    ہنسی مذاق اور گپ شپ میں تو جو چاہے مصرع گھڑ دیجیے ۔ کوئی حرج نہیں۔ میرا اشارہ تو بہزاد لکھنوی کے طور والےمصرع کی طرف تھا کہ جو آپ نے لکھا۔ معاذ اللہ، شاعر اس میں کس کو للکار رہا ہے ۔ اس شعر کا پہلا مصرع بھی دیکھیں تو کس قدر جرات اور بے باکی ہے اور کس کے سامنے ؟
  14. ظہیراحمدظہیر

    عاطف بھائی ، آپ نے خم و ساغر کو دو جان یک قالب کردیا۔:)

    عاطف بھائی ، آپ نے خم و ساغر کو دو جان یک قالب کردیا۔:)
  15. ظہیراحمدظہیر

    مریم افتخار ، بری بات! ہر فضول مصرع یا شعر دہرانے کا نہیں ہوتا ۔بلکہ بعض پر لاحول پڑھنا...

    مریم افتخار ، بری بات! ہر فضول مصرع یا شعر دہرانے کا نہیں ہوتا ۔بلکہ بعض پر لاحول پڑھنا ضروری ہوتا ہے۔ شاعر حضرات ٹُن ہو کر وہاں بھی للکار ماردیتے ہیں کہ جہاں ادب اور عجز کا مقام ہوتا ہے۔ اگر برا لگا ہو تو معذرت! بیٹا، آپ مجھے عزیز ہیں تو اس لیے اس طرف توجہ دلانا ضروری سمجھا۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    چونک جائیں ، بھائی چونک جائیں ۔ اس سے پہلے کہ محفل کے بارہ بج جائیں آپ چونک جائیں۔

    چونک جائیں ، بھائی چونک جائیں ۔ اس سے پہلے کہ محفل کے بارہ بج جائیں آپ چونک جائیں۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    عدیم ہاشمی کس نے دیوار بنا دی مری دیوار کے ساتھ

    واہ! خوب انتخاب ہے! میرے شہکار کو اس پیار سے تکنے والے کوئی فنکار کا رشتہ بھی شہکار کے ساتھ علی وقار بھائی ، اس کے دوسرے مصرع میں کوئی لفظ لکھنے سے رہ گیا ہے ۔ وزن برابر نہیں۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    اب کوئی آئے تو کہنا کہ مسافر تو گیا اور یہ بھی کہنا کہ بھلا اب بھی نہ جاتا لوگو
  19. ظہیراحمدظہیر

    عام آدمی از قلم نیرنگ خیال

    جامن کے اونچےاونچے درختوں سے ٹینس اور کرکٹ کی گیند مار مار کر جامن تو ہم نے بھی بچپن میں بہت گرائے اور کھائے۔ گیند پاس نہ ہو تو اپنی چپل اچھال اچھال کر جامنوں کو نشانہ بنایا کرتے تھے۔ :D اس چھوٹی سی ویڈیو میں یہ بڑا سا آم انسپکٹر آپ ہی ہیں یا کوئی اور؟ لگ تو آپ ہی رہے ہیں لیکن چھوٹا...
  20. ظہیراحمدظہیر

    "امید کی خوشیاں " از تھامس کیمپبیل [1777 - 1844]: اردو تلخیص و ترجمہ ۔سیدہ سارہ ضحیٰ

    ماشاء اللہ ! ماشاء اللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم! بٹیا کو میری طرف سے شاباش دیجیے ، عاطف بھائی ۔ اللہ کریم آگے آسانیاں اور قدم بقدم ترقیاں عطا فرمائے۔ نصیب اچھے فرمائے! آمین
Top