نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    بارسلونا کی سیر

    یہ گرجا گھر یونیسکو کے عالمی ورثہ میں شامل ہے۔ یاز بھائی ، کیمرا شاید کچھ ترچھا ہوگیا یہ شاٹ لیتے وقت۔ چنانچہ گرجا گھر صوفے پر دراز سا نظر آرہا ہے۔ :D
  2. ظہیراحمدظہیر

    کیمبرج میں ایک دن

    ماشاء اللہ ! اس لحاظ سے آپ خوش قسمت رہیں کہ اوائلِ اپریل ہی میں وہاں پھول کھل چکے تھے اور جس دن آپ وہاں گئیں تو دھوپ نکلی ہوئی تھی۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    ایک صبح کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    بہت شکریہ، احمد بھائی ۔ بہت نوازش! آپ اور ذوالقرنین جیسے شگفتہ نگاروں کی جانب سے پذیرائی میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ اللہ کریم خوش رکھے۔ آپ تو آپ بیتی کہہ رہے ہیں لیکن ایک دوست کو بہت پہلے پڑھوایا تھا یہ مضمون تو ٹھنڈی سانس بھر کر بولا کہ گھر گھر کی کہانی ہے۔ :D ہا ہاہاہاہا ۔۔۔۔...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ایک صبح کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    بہت بہت مبارک ہو ، مریم بٹیا! اللہ کریم ساتھ سلامت رکھے! یہ کس لڑی /لڑائی کا قصہ ہے کہ جس کا چرچا زیک تک نہیں پہنچا؟ :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    ایک صبح کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    :):):) اللہ کریم آپ کی جنت کو شاد و آباد رکھے! پھلیں پھولیں ، اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نصیب ہوں۔ آمین
  6. ظہیراحمدظہیر

    ایک صبح کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    بات تو بہت پرانی ہے لیکن کل کا سا واقعہ لگتی ہے۔ :D اس مضمون کے برآمد ہونے کی وجہ اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کہ محفل بند ہونے والی ہے۔ کچھ مضامین کو پوسٹ کرنے کا ارادہ تو بہت عرصے سے تھا لیکن کاہلی کی وجہ سے نوک پلک درست کرنے کا کام ٹلتا رہا۔ اب سوچا ہے کہ محفل بند ہونے سے پہلے پہلے پوسٹ...
  7. ظہیراحمدظہیر

    ایک صبح کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    آپ کو یہ گمان بھی کیسے گزرا کہ وہ دیکھ نہیں رہیں ؟! ۔۔۔۔ آپ جیسے نادان شوہروں کی وجہ سے ہی اس قسم کی غلط فہمیاں پھیلتی ہیں اور کئی سادہ لوگ مارے جاتے ہیں۔ ان کی مزاحیہ شاعری کا موضوع بتارہا ہے کہ یہ شاعر غیر شادی شدہ تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی چارہ ساز ہوتا ، کوئی غمگسار ہوتا ہاہاہاہا۔۔۔۔۔...
  8. ظہیراحمدظہیر

    رکھ رہا ہوں میں زمینوں میں شجر کی امید

    واہ! ناتواں کو ظالم و جابر اور ستمگر کے معنوں میں کیا خوب استعمال کیا ہے آپ نے!!!:) تو گویا اب میں جل تو جلال تو کا ورد شروع کردوں ۔۔۔۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    رکھ رہا ہوں میں زمینوں میں شجر کی امید

    جی ہاں عرفان بھائی ، محفل سے وابستہ ہر شخص ہی اس متوقع جدائی کو محسوس کررہا ہے اور رنجیدہ ہے۔ لیکن ہر کمالے را زوالے۔ محفل اپنا مقصد پورا کرچکی۔ کئی احباب ایک متبادل بیٹھک تلاش تو کررہے ہیں ۔ دیکھیے کیا ہوتا ہے۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    رکھ رہا ہوں میں زمینوں میں شجر کی امید

    بالکل ٹھیک کہا آپ نے ۔ اپنے ارد گرد دیکھیں تو یہ احساس شدید تر ہوجاتا ہے ۔ آپ کی توجہ کے لیے ممنون ہوں ۔ بہت شکریہ ، نوازش!
  11. ظہیراحمدظہیر

    رکھ رہا ہوں میں زمینوں میں شجر کی امید

    اگر محفل میں کچھ ہلچل مچانے اور آپ کی شرنگاری۔۔۔ معاف کیجیے گا۔۔۔ نثر نگاری کو تحریک دینے کے لیے ایک معصوم غزل کی قربانی دینا پڑے تو سودا برا نہیں ۔ :D کہیے کہیے کہ لوگ کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب شگفتہ تعزیت نامے (مزاحِ اسود)

    ہاہاہاہا ۔۔۔ جی ہاں اسی قسم کی عزاداری کی ضرورت ہے اس وقت۔ شکر ہے کہ مزید اور لوگ پُرسے کے لیے نہیں آئے ورنہ یہ فرزندِ ارجمند مرحوم کے لیےروح افزا کا پورا کریٹ بھی منگوا سکتا تھا۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    ایک صبح کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    احبابِ کرام! یہ ایک بہت پرانی تحریر کاغذات سے برآمد ہوئی تو اس کی کچھ نوک پلک درست کرکے آپ کی خدمت میں پیش کررہاہوں۔محفل میں کچھ مسکراہٹیں اور ہنسی بکھیرنا اور فضا کو تبدیل کرنامقصود ہے ۔ اگر آپ یہ تحریر پڑھ کے اس وقت مسکرارہے ہیں تو سمجھیے کہ میرا مقصد پورا ہوا۔ :):):)
  14. ظہیراحمدظہیر

    ایک صبح کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    خواتین و حضرات! اگر آپ بھی اُن لوگوں میں سے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ شاعری کا حقیقی اور اصل زندگی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی شاعری کا عام آدمی کی زندگی پر کوئی اثر پڑتا ہے تو کچھ دیر کے لئے ٹھہریے اور میری کہانی سنتے جائیے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی رائے بدلنے پر مجبور ہوجائیں۔ آج میرے دن کا آغاز...
  15. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد مریم افتخار صاحبہ کو ایم فل مکمل ہونے پر مبارکباد!

    میں تو سمجھ رہا تھا کہ آپ اپنا مقالہ کمیٹی کے سپرد کرکے جواب کے انتظار میں ہیں۔کیا آج کل دفاعی جواب کی تیاریاں کررہی ہیں؟
  16. ظہیراحمدظہیر

    رکھ رہا ہوں میں زمینوں میں شجر کی امید

    بہت شکریہ ، نوازش ، نظامی صاحب! بیشک یہی امید اندھیروں کو دور کرتی ہے اور قلب و جاں میں اجالے کا باعث ہے۔ اللہ کریم اسے مرتے دم تک برقرار رکھے۔ آمین
  17. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب شگفتہ تعزیت نامے (مزاحِ اسود)

    اس تحسینِ اسود کے لیے کالا سیاہ شکریہ!
  18. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    آپ کی اعلیٰ ظرفی ہے ، احمد بھائی ! ( لال پان تین عدد )۔ اللہ کریم خوش رکھے، شاد وآباد رہیں ۔ سونا صاف ہوجائےتو بچا کھچا سہاگا واپس کردیجیے گا۔ کہیں اور کام آئے گا۔ :)
  19. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد مریم افتخار صاحبہ کو ایم فل مکمل ہونے پر مبارکباد!

    کیا مطلب؟ لڈو بانٹنے سے فرار مقصود ہے یا کوئی ملازمت ڈاکٹریٹ مکمل ہو نے کاانتظار کررہی ہے؟!
  20. ظہیراحمدظہیر

    عظیم غار سسٹم: میمتھ کیو نیشنل پارک

    اسں اختلاف کی بنیادی اور آفاقی وجہ تو یہ ہے کہ کوئی بھی زبان چند لوگوں نے ایک وقت پر ایک جگہ بیٹھ کر نہیں بنائی بلکہ ہر زبان ایک طویل عرصے اور وسیع علاقے میں ایک سست رفتار ارتقائی عمل سے گزری ہے اور اُس دور میں گزری ہے کہ جب مواصلاتی ذرائع ناپید تھے ، لوگوں کے درمیان رابطے محدود تھے ، کتابیں...
Top