نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    رکھ رہا ہوں میں زمینوں میں شجر کی امید

    نوازش، بہت شکریہ! نین بھائی، غزل لگانے کا ارداہ تو نہیں تھا لیکن رنج وغم کی فضا میں امیدکا کچھ رنگ گھولنے اور موضوعِ گفتگو بدلنے کا خیال اس کا محرک بنا۔ اب محفل نہیں رہے گی تو داد بیداد کے یہ سلسلے بھی قصۂ پارینہ ہوجائیں گے۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے! شاد و آباد رہیں۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    حرفِ گم

    بہت شکریہ ، نین بھائی ! آپ نے یہ پرانی نظم یاد دلادی ۔ اللہ کرے ہم لوگ جاگ جائیں اور محبتوں کے پرچارک بن جائیں!
  3. ظہیراحمدظہیر

    ریٹائرمنٹ

    لکھتا ہوں عنقریب۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    ہماری تک بندیاں

    عام غزل کے برعکس مسلسل غزل میں ایک آسانی اور اجازت یہ ہے کہ ہر شعر میں دونوں مصرعوں کا باہم پوری طرح مربوط ہونا ضروری نہیں ہے ۔ چونکہ اشعار ایک ہی موضوع پر (نظم کی طرح)تسلسل کے ساتھ آرہے ہوتے ہیں تو ہر شعر کو الگ الگ مکمل معانی کا حامل ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اس لیے مسلسل غزل میں اشعار کی...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ہماری تک بندیاں

    بالکل۔ میں بھی یہی کہتا ہوں کہ رات کا پہلا کھانا ہلکا پھلکا ہونا چاہیے۔:) افواہوں کے تیر برسنا درست ہے۔ تیر برسنا اور تیروں کی بارش ہونا بہت معروف اور فصیح محاورے ہیں۔ اس میں افواہوں کو تیروں سے تشبیہ دی گئی ہے۔ وجہِ تشبیہ چبھنا اور کُھبنا ہیں۔ جیسے طنز کے تیر اور دشنام کے تیر کی تشبیہات...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ہماری تک بندیاں

    ایسی کوئی اجازت تو نہیں اس بحر میں ، سعود بھائی۔ سچائی والی تجویز کھانا کھانے سے پہلے کی تھی۔ :D اب ڈنر کرلیا ہے تو ایک باوزن تجویز ذہن میں آرہی ہے: دن بھر افواہوں کے تیر برسا کیے زخم سچائی کھاتی رہی رات بھر یہ مصرعے مربوط ہیں اورشعر کا بنیادی خیال مجروح نہیں ہورہا۔ اسے دیکھ لیجیے۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    نیرنگ خیال <ہم تو پہلے بھی تیز تیز سانس نہیں لے رہے تھے> جی ہاں ، جی ہاں ۔ ہم کوچے کی روایات سے...

    نیرنگ خیال <ہم تو پہلے بھی تیز تیز سانس نہیں لے رہے تھے> جی ہاں ، جی ہاں ۔ ہم کوچے کی روایات سے بخوبی واقف ہیں۔ واں تو شاید دل بھی ایک منٹ میں اٹھارہ دفعہ دھڑکتا ہے۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    اس دورِ پرآشوب میں لینے دو ہمیں سانس ہم سانس جو لیں گے تو ہوا ختم نہ ہوگی

    اس دورِ پرآشوب میں لینے دو ہمیں سانس ہم سانس جو لیں گے تو ہوا ختم نہ ہوگی
  9. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ہمارے محفلین کی آخری خواہش

    کہاں آگئے ؟؟؟ مجھے تو ابھی تک نظر نہیں آئے یہ حضرت ۔ میں تو کب سے انتظار میں ہوں ان کے ۔ میرے حصے کے ٹیگ اور داد کے درجنوں ٹوکرے ہڑپ کرچکے ہیں یہ صاحب۔ علی وقار ہفتہ بھر سے غائب ہیں ۔ آپ سےگزارش ہے کہ واپس آجائیے کچھ نہیں کہا جائے گا۔:)
  10. ظہیراحمدظہیر

    ہماری تک بندیاں

    ۔ خار کے بجائے اگر دوستی خوف کھاتی رہی رات بھر کہیں تو خار کھانے کی عدم فصاحت سے جان چھوٹ جائے گی۔ ۔بن کے اولے برستی رہیں گولیاں : اس طرح تعقید دور ختم ہوجاتی ہے۔ - توپیں دغتی رہیں ، لوگ مرتے رہے : جمع کا صیغہ بہتر ہے - قدر حق نیچے جاتی رہی رات بھر: قدرِ حق بالکل ہی عربی فارسی ہوگیا۔ شعر...
  11. ظہیراحمدظہیر

    ہماری تک بندیاں

    بہت خوب! سعود بھائی ، میری رائے میں تو دونوں اشعار کو رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ مسلسل غزل ہے ۔ گویا ایک صورتحال کی عکاس نظم ہے۔ سو اس کے اشعار میں ملتے جلتے مضامین کا آجانا بالکل درست ہے بلکہ صورتحال کے مختلف پہلوؤں کی شدت کے ساتھ عکاسی کرتا ہے ۔ میرے ذہن میں یہ تجویز تھی: جھوٹ کی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    انڈے کی چوری۔۔۔ راوی جاسمن

    زیرِ حراست تو کئی بار آیا ہوں۔ ادھر گھر میں pantry میں داخلے پر پابندی لگ چکی ہے کئی بار۔ پورے خاندان میں کہانیاں زبان زد عام ہیں ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    ہماری تک بندیاں

    بہت خوب ! رات بھر جھوٹ کی آگ جلتی رہی روح حق بلبلاتی رہی رات بھر اگر بلبلاتی کے بجائے کپکپاتی کہیں تو جھوٹ اور سچ کے تضاد کی کیفیت اور نمایاں ہوجائے گی۔ آگ اور کپکپانے کا تضاد نظر آئے گا۔ دن میں بازار افواہ کے گرم تھے قدر جاں نیچے جاتی رہی رات بھر قدرِ جاں اور افواہ غیر مربوط سے...
  14. ظہیراحمدظہیر

    ای پی اے (EPA) سرٹیفکیٹ- پنجاب میں گاڑیوں کے لیے لازم قرار دیا جانے والا منصوبہ

    جب بھی کوئی اچھی خبر آئے یہی اندیشہ رہتا ہےپاکستان کے باے میں ۔ اعتبار اٹھ گیا ہے لوگوں کا ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    جو حکم ، خواہرم!

    جو حکم ، خواہرم!
  16. ظہیراحمدظہیر

    رکھ رہا ہوں میں زمینوں میں شجر کی امید

    احبابِ کرام! اس وقت اردگرد کی عمومی صورتحال اتنی امید افزا نہیں ۔اُدھر برصغیر میں جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور اِدھر اردو محفل کا یومِ رحلت طے ہوچکا ۔ اگرچہ نین بھائی دھڑادھڑ مراسلہ باری کررہے ہیں لیکن اکثر اراکین چپ ہیں ، شاید ابھی تک اداسی اور مایوسی کی کیفیات سے نکلنے کی کوششوں...
  17. ظہیراحمدظہیر

    ہماری تک بندیاں

    بہت خوب ، سعود بھائی ! بالکل درست عکاسی کی ہے کیفیات کی! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! انتہائی تشویشناک صورتحال ہے ۔میری تو زبان اور قلم دونوں گنگ ہیں۔ اللہ کریم اپنا فضل فرمائے اور امن قائم کردے ۔آمین! سکون ، نرخ اورسچ آپ نے مؤنث استعمال کیے؟!
  18. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    بعض جگہوں پر کرتے بھی ہیں لیکن ایسے لوگ کم ہیں ۔ وجہ یہ ہے کہ فزیشن کے لیے دس گھنٹے کا دن بہت طویل ہوجاتا ہے ۔عموماً دس گھنٹے کا کام نبٹاتے نبٹاتے گیارہ م گھنٹے ہوجاتے ہیں۔ ہفتے میں چار دن دس گھنٹے روزانہ کا مطلب یہ کہ آپ صبح منہ اندھیرے کام پر جائیں اور پھر گھر آکر سوجائیں۔ ڈینٹسٹ...
Top