ریٹائرمنٹ

زیک

مسافر
ریٹائر منٹ کے بعد دیکھا جائے گا۔

ریٹائرمنٹ زیادہ دور نہیں ۔
ظہیراحمدظہیر کے ریٹائرمنٹ کے بار بار ذکر سے خیال آیا کہ یہ ایک اہم موضوع ہے اور محفل کے بیس سال میں یہاں ارکان شاید اتنے بوڑھے ہو گئے ہیں کہ اس بارے میں سوچا جائے۔

سچی بات یہ ہے کہ چند سال قبل تک ریٹائرمنٹ کا سوچا بھی نہ تھا لیکن پھر ہسپتال کے بستر پر لیٹے یہ خیال آیا کہ صحت بڑی نعمت ہے اور بہتر یہی ہے کہ صحت کے دنوں ہی میں سیر سپاٹا اور شغل میلا کر لیا جائے۔ ضعیف العمری میں اس سب کی ہمت کہاں رہے گی۔ اس سب عیاشی کے لئے فراغت لازم ہے لہذا جلد ریٹائرمنٹ اب ایک اہم خواب ہے۔

ریٹائرمنٹ کے لئے کئی چیزیں ضروری ہیں۔

ایک تو ریٹائرمنٹ کے بعد کے لئے معاشی وسائل۔ اس کی کوشش جاری ہے۔

دوسرے بچوں کا اپنے پیروں پر کھڑے ہونا (کیا یہ صحیح اردو محاورہ ہے؟) اس معاملے میں ابھی کالج گریجویٹ کرنےکا انتظار ہے۔

تیسرے بڑھاپے کے عارضوں کے لئے انتظام یعنی ہمارے ہاں میڈیکیئر۔ سچی بات یہ ہے کہ اگر میڈیکیئر 65 سال سے کم عمر میں شروع ہوتا تو میں جلد ہی ریٹائر ہو جاتا۔

ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ یہ فکر بھی لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ ہزار کام ہیں کرنے کو۔ سائیکلنگ، لانگ ڈرائیو ز، ہائیکنگ، میوزیم، دنیا بھر کا سیر سپاٹا (کہ مریم افتخار سے آگے بھی رہنا ہے) اور یار دوستوں کے ساتھ وقت گزاری۔ پھر والنٹیئر ورک وغیرہ۔ بہت کچھ آپکو مصروف رکھ سکتا ہے۔

آپ بتائیں آپ کے ریٹائرمنٹ بارے کیا ارادہ ہے؟
 
محفل کے بیس سال میں یہاں ارکان شاید اتنے بوڑھے ہو گئے ہیں کہ اس بارے میں سوچا جائے
میں آج ہی یہ سوچ رہی تھی کہ جب محفل کی بنیاد ڈالی گئی تو میں صرف نو برس کی تھی۔ جنریشن زی کے برعکس انٹرنیٹ پنگھوڑے میں نہیں تھمایا جاتا تھا۔ میں نے پہلی بار بی-ایس کے پہلے سمسٹر (2012) میں انٹرنیٹ استعمال کیا۔
سو ابھی تو میں جوان ہوں! 🎵

ہسپتال کے بستر پر لیٹے یہ خیال آیا کہ صحت بڑی نعمت ہے اور بہتر یہی ہے کہ صحت کے دنوں ہی میں سیر سپاٹا اور شغل میلا کر لیا جائے۔
مجھے بھی 2021 میں ایک سرجری کے دوران ہسپتال کے بستر پر یہ سوچنے کاموقع ملا اور صحت یاب ہوتے ہی نکل پڑے پہاڑوں میں!

(یہ بھی سچ ہے کہ جب تک صحت ٹھیک ہوتی ہے زندگی میں بہت سے محاذوں پر چیلنجز نظر آتے ہیں، لیکن جب ہسپتال کے بستر پر ہوتے ہیں تو یوں لگتا ہے جیسے زندگی میں چیلنج بس ایک ہی ہے، دوبارہ صحتیاب ہونا)
بچوں کا اپنے پیروں پر کھڑے ہونا (کیا یہ صحیح اردو محاورہ ہے؟)
محاورہ تو ٹھیک ہے بس سنگولر پلورل کا مسئلہ ہے! :D
ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ یہ فکر بھی لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔
کون ہیں یہ لوگ!
کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ!
کدھر کو جاتے ہیں یہ لوگ!

مجھے کافی لاتعلقی محسوس ہوتی ہے انسانوں سے جب وہ کہتے ہیں کہ وقت کیسے گزرے گا۔ ادھر ہمارا وقت ہے کہ کرنے کو کام لامحدود ہیں اور دنیا میں مدت محدود!
دنیا بھر کا سیر سپاٹا (کہ @مریم افتخار سے آگے بھی رہنا ہے)
اصل میں میں نے آپ سے سیر سپاٹے سے ریٹائرمنٹ کا ہی تو پوچھا تھا تاکہ آپ سے آگے نکلنے کا فول پروف منصوبہ بنایا جا سکے۔
تقریبا 2010 کی بات ہے کہ کالج میں میری ایک کلاس فیلو نے کہا کہ تم سے زیادہ کتابیں پڑھنا میرا life goal ہے لیکن یہ کبھی پورا ہوتا نظر نہیں آتا۔
میں نے کہا کہ اتنا بھی کیا مشکل ہے؟ Come on youcandoit!
اس نے کہا کہ تم تب تک مزید کتابیں پڑھ لو گی!!!

(خیر میں رکی نہیں، آپ بھی نہ رکئیے گا!)
گول ایچیو نہ بھی ہو مگر ٹارگٹس بڑے رکھنے چاہئیں۔
آپ بتائیں آپ کے ریٹائرمنٹ بارے کیا ارادہ ہے؟
میں بہت جلد ریٹائر ہونا چاہتی ہوں۔اگرچہ ابھی بھی بہت حد تک اپنا وقت خرچ کرنے میں آزاد ہوں مگر اس سے بھی زیادہ آزاد ہونے کا goal ہے اور اس کے لیےیقینا مزید معاشی خودمختاری چاہئیے۔ لگے ہوئے ہیں جناب اس کا م میں۔۔۔مگر میں تمام عمر کسی اور کے سکیجوئیل اور گولز پر نہیں چلنا چاہتی اور نہیں چلوں گی، ان شاءاللہ! :warzish:
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میں بہت جلد ریٹائر ہونا چاہتی ہوں۔
فائر کا ذکر سنا ہے؟ FIRE یعنیFinancial Independence Retire Early

اگرچہ ابھی بھی بہت حد تک اپنا وقت خرچ کرنے میں آزاد ہوں مگر اس سے بھی زیادہ آزاد ہونے کا goal ہے
پی ایچ ڈی کے دوران تو ایک طرح سے فراغت ہی فراغت ہوتی ہے اور ایک طرح سے بالکل کوئی وقت نہیں ہوتا
 
ریٹائرمنٹ اسٹیج شاید ہماری زندگی میں کبھی نہ آئے۔
ہماری زندگی کا 48 واں سال ہے۔
ہمارے پاس نہ تو کوئی جائیداد ہے اور نہ ہی کوئی بینک بیلنس کہ ریٹائرمنٹ لے کر آرام کریں یا سیاحت کی غرض سے نکل جائیں۔
ہمیں تو تادم حیات اپنی زندگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے روزگار سے جوڑے رہنا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
سچی بات یہ ہے کہ چند سال قبل تک ریٹائرمنٹ کا سوچا بھی نہ تھا لیکن پھر ہسپتال کے بستر پر لیٹے یہ خیال آیا کہ صحت بڑی نعمت ہے اور بہتر یہی ہے کہ صحت کے دنوں ہی میں سیر سپاٹا اور شغل میلا کر لیا جائے۔ ضعیف العمری میں اس سب کی ہمت کہاں رہے گی۔ اس سب عیاشی کے لئے فراغت لازم ہے لہذا جلد ریٹائرمنٹ اب ایک اہم خواب ہے۔
سیر سپاٹا تو ماشاءاللہ آپ پہلے ہی ریٹائر اور فارغ لوگوں سے زیادہ کر چکے ہیں دنیا بھر کا :)
پہاڑ، جنگل وغیرہ تو آپ گھوم چکے ہیں البتہ عرب کے ریگستانوں کا ایڈونچر ضرور کرسکتے ہیں :)

ایک تو ریٹائرمنٹ کے بعد کے لئے معاشی وسائل۔ اس کی کوشش جاری ہے۔
اپنے تجربے اور ہنر کو بروئے کار لائے ہوئے یہ معاملات تو آپ با آسانی چلاسکتے ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ یہ فکر بھی لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ ہزار کام ہیں کرنے کو۔ سائیکلنگ، لانگ ڈرائیو ز، ہائیکنگ، میوزیم، دنیا بھر کا سیر سپاٹا اور یار دوستوں کے ساتھ وقت گزاری۔ پھر والنٹیئر ورک وغیرہ۔ بہت کچھ آپکو مصروف رکھ سکتا ہے۔
یہ سب کام بھی آپ آلریڈی کرتے رہے ہیں۔

آپ بتائیں آپ کے ریٹائرمنٹ بارے کیا ارادہ ہے؟
عموماً پاکستان میں اگر آپ سرکاری ملازم نہیں تو اصل ریٹائرمنٹ زندگی ختم ہونے پر ہی ملتی ہے :)
 

زیک

مسافر
میں آج ہی یہ سوچ رہی تھی کہ جب محفل کی بنیاد ڈالی گئی تو میں صرف نو برس کی تھی۔ جنریشن زی کے برعکس انٹرنیٹ پنگھوڑے میں نہیں تھمایا جاتا تھا۔ میں نے پہلی بار بی-ایس کے پہلے سمسٹر (2012) میں انٹرنیٹ استعمال کیا۔
اور میں آپ کی پیدائش سے پہلے سے انٹرنیٹ پر ہوں۔ 😀
 

زیک

مسافر
اصل میں میں نے آپ سے سیر سپاٹے سے ریٹائرمنٹ کا ہی تو پوچھا تھا تاکہ آپ سے آگے نکلنے کا فول پروف منصوبہ بنایا جا سکے۔
سچی بات یہ ہے کہ میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ کسی سے زیادہ سیر کی جائے۔ سیر سپاٹے میں کوشش ہوتی ہے کہ انجوائمنٹ پر زور ہو نہ کہ چیک لسٹ مکمل کرنے پر۔ ہائیکنگ، سائیکلنگ یا رننگ ہو تو اس میں بھی تیزرفتاری کا کبھی نہیں سوچا۔
 

زیک

مسافر
آپ ہمارے ان دیسی بزرگوں کو ولایتی ورزن معلوم ہو رہے ہیں جو کہتے ہیں: "بیٹا(بیٹھ جاو آرام سے) اتنی تمہاری عمر نئیں ہوئی جتنا ہمارا تجربہ ہے!" 😅
اس فرق کے ساتھ کہ میں یہ جانتا ہوں کہ ملینیلز اور جین زی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہوں اور سیکھتا رہتا ہوں۔ عمر کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ سیکھنا اور بدلنا مشکل ہوتا جاتا ہے

ویسے یہ لکھتے ہوئے کچھ حیرت بھی ہوئی تھی کہ انٹرنیٹ پر تیس سال سے زائد ہو گئے
 
آخری تدوین:
Top