عربی زبان کا چلن اور دستور اردو سے اور دنیا کی بہت ساری زبانوں سے مختلف ہے ۔ عربی میں لفظی ترجمے کی روایت صدیوں سے چلی آتی ہے ۔ عباسیوں کے دور ہی سے لاطینی اور یونانی زبانوں سے عربی میں ترجمے کا سلسلہ شروع ہوا تو وہ ممکنہ حد تک لفظی ترجمہ کیا کرتے تھے اور پھر ان کی زبان کا یہی دستور بن گیا...