نتائج تلاش

  1. کاشفی

    جئے الطاف حُسین

    جئے الطاف حُسین
  2. کاشفی

    میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پہ نثار کر دوں

    میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پہ نثار کر دوں محبتوں کے یہ سلسلے بےشمار تجھ پہ نثار کر دوں میرے وطن میرے بس میں ہو تو تیری حفاظت کروں میں ایسے خزاں سے تجھ کو بچا کے رکهوں بہار تجھ پہ نثار کر دوں تیری محبت میں موت آئے تو اس سے بڑھ کر نہیں ہے خواہش یہ ایک جان کیا، ہزار ہوں تو ہزار تجھ پہ نثار...
  3. کاشفی

    پتھر کے خدا، پتھر کے صنم، پتھر کے ہی انساں پائے ہیں - سدرشن فاخر

    غزل (سدرشن فاخر) پتھر کے خدا، پتھر کے صنم، پتھر کے ہی انساں پائے ہیں تم شہرِ محبت کہتے ہو ہم جان بچا کر آئے ہیں بت خانہ سمجھتے ہو جس کو پوچھو نہ وہاں کیا حالت ہے ہم لوگ وہیں سے لوٹے ہیں بس شکر کرو لوٹ آئے ہیں ہم سوچ رہے ہیں مدت سے اب عمر گزاریں بھی تو کہاں صحرا میں خوشی کے پھول نہیں شہروں...
  4. کاشفی

    اگر ہم کہیں اور وہ مسکرا دیں - سدرشن فاخر

    غزل (سدرشن فاخر) اگر ہم کہیں اور وہ مسکرا دیں ہم ان کے لیے زندگانی لٹا دیں ہر اک موڑ پر ہم غموں کو سزا دیں چلو زندگی کو محبت بنا دیں اگر خود کو بھولے تو کچھ بھی نہ بھولے کہ چاہت میں ان کی خدا کو بھلا دیں کبھی غم کی آندھی جنہیں چھو نہ پائے وفاؤں کے ہم وہ نشیمن بنا دیں قیامت کے دیوانے...
  5. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شاید میں زندگی کی سحر لے کے آ گیا قاتل کو آج اپنے ہی گھر لے کے آ گیا (سدرشن فاخر)
  6. کاشفی

    محفل میں اِدھر اور اُدھر دیکھ رہے ہیں - میلہ رام وفاؔ

    تعارفِ شاعر: پنڈت بھگت رام کے بیٹے اور پنڈت جے داس کے پوتے،ناول نویس ،شاعر،صحافی اورحکومت پنجاب سے راج کوی کاخطاب پانے والے پنڈت میلہ رام،میلہ رام وفا کےنام سےجانےجاتےہیں۔26 جنوری1895کوگاؤں ديپوكےضلع سیالکوٹ میں پیداہوئے۔بچپن میں گاؤں میں مویشی چرانےجایا کرتے تھے۔كئی اخباروں کےمدیرہوئے،نیشنل...
  7. کاشفی

    محفل میں اِدھر اور اُدھر دیکھ رہے ہیں - میلہ رام وفاؔ

    غزل (میلہ رام وفا) محفل میں اِدھر اور اُدھر دیکھ رہے ہیں ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں عالم ہے ترے پَرتو رُخ سے یہ ہمارا حیرت سے ہمیں شمس و قمر دیکھ رہے ہیں بھاگے چلے جاتے ہیں اِدھر کو تو عجب کیا رُخ لوگ ہواؤں کا جدھر دیکھ رہے ہیں ہوگی نہ شبِ غم تو قیامت سے ادھر ختم ہم شام ہی سے...
  8. کاشفی

    جاتے جاتے یہ نشانی دے گیا - کفیل آزر امروہوی

    غزل (کفیل آزر امروہوی) جاتے جاتے یہ نشانی دے گیا وہ مری آنکھوں میں پانی دے گیا جاگتے لمحوں کی چادر اوڑھ کر کوئی خوابوں کو جوانی دے گیا میرے ہاتھوں سے کھلونے چھین کر مجھ کو زخموں کی کہانی دے گیا حل نہ تھا مشکل کا کوئی اس کے پاس صرف وعدے آسمانی دے گیا خود سے شرمندہ مجھے ہونا پڑا...
  9. کاشفی

    اس کی آنکھوں میں اتر جانے کو جی چاہتا ہے - کفیل آزر امروہوی

    شکریہ محمد خلیل الرحمٰن بھائی۔
  10. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایک اک بات میں سچائی ہے اس کی لیکن اپنے وعدوں سے مکر جانے کو جی چاہتا ہے (کفیل آزر امروہوی)
  11. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل کی بساط کیا تھی نگاہ جمال میں اک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں (سیماب اکبر آبادی)
  12. کاشفی

    وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔ شاعری کے زمرہ میں آتا جاتا رہتا ہوں۔ پر آپ نظر نہیں آتی ہیں۔۔

    وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔ شاعری کے زمرہ میں آتا جاتا رہتا ہوں۔ پر آپ نظر نہیں آتی ہیں۔۔
  13. کاشفی

    ظلم کو تیرے یہ طاقت نہیں ملنے والی - طفیل چترویدی

    غزل (طفیل چترویدی) ظلم کو تیرے یہ طاقت نہیں ملنے والی دیکھ تجھ کو مری بیعت نہیں ملنے والی لوگ کردار کی جانب بھی نظر رکھتے ہیں صرف دستار سے عزت نہیں ملنے والی شہر تلوار سے تم جیت گئے ہو لیکن یوں دلوں کی تو حکومت نہیں ملنے والی راستے میں اسے دیکھا ہے کئی روز کے بعد آج تو رونے کو فرصت...
  14. کاشفی

    جئے الطاف حسین

    جئے الطاف حسین
  15. کاشفی

    اِک نہ اک شمع اندھیرے میں جلائے رکھیے ۔ چترا سنگھ ، کلام: طارق بدایونی

    غزل اک نہ اک شمع اندھیرے میں جلائے رکھیے صبح ہونے کو ہے ماحول بنائے رکھیے دل کے ہاتھوں سے ہمیں زخم نہاں پہنچے ہیں وہ بھی کہتے ہیں کہ زخموں کو چھپائے رکھیے کون جانے کہ وہ کس راہ گزر پر گزرے ہر گزر گاہ کو پھولوں سے سجائے رکھیے دامن یار کی زینت نہ بنے ہم افسوس اپنی پلکوں کے لیے کچھ تو...
  16. کاشفی

    قامتِ دل ربا پر شباب آ گیا - نشور واحدی

    غزل (نشور واحدی) قامتِ دل ربا پر شباب آ گیا یا سوا نیزے پر آفتاب آ گیا جاگی جاگی ان آنکھوں کا عالم نہ پوچھ سامنے ایک جام شراب آ گیا اک نگاہ محبت کی تخمیر میں سب سمٹ کر جہان خراب آ گیا یہ چلے وہ بڑھے وہ جواں ہو گئے چند لمحوں میں یوم الحساب آ گیا جھوم اٹھی ایک ارماں بھری زندگی جب...
  17. کاشفی

    جمہوریت

    بھائی جان میں آج کل پاکستان میں موجود نہیں ہوں۔اس لیئے شریک نہیں ہوسکا۔۔۔معذرت! ویسے ناشتے میں کیا تھا اور کتنے احباب موجود تھے؟ اور ناشتہ کس وقت کا تھا۔
  18. کاشفی

    کالا باغ ڈیم

    پاکستان کے محبِ وطن شہریوں کے ایک لیڈر کی رائے۔۔
Top