میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پہ نثار کر دوں

کاشفی نے 'ادبی ملٹی میڈیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 4, 2018

  1. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,356
    میرے وطن یہ عقیدتیں اور
    پیار تجھ پہ نثار کر دوں
    محبتوں کے یہ سلسلے
    بےشمار تجھ پہ نثار کر دوں
    میرے وطن میرے بس میں ہو تو
    تیری حفاظت کروں میں ایسے
    خزاں سے تجھ کو بچا کے رکهوں
    بہار تجھ پہ نثار کر دوں
    تیری محبت میں موت آئے
    تو اس سے بڑھ کر نہیں ہے خواہش
    یہ ایک جان کیا، ہزار ہوں تو
    ہزار تجھ پہ نثار کر دوں
    میرے وطن یہ عقیدتیں اور
    پیار تجھ پہ نثار کر دوں

     
    • زبردست زبردست × 2

اس صفحے کی تشہیر