نتائج تلاش

  1. فرحان محمد خان

    خاموش ہیں ششدر ہیں پریشان بہت ہیں- فرحان محمد خان

    غزل خاموش ہیں ششدر ہیں پریشان بہت ہیں کیوں کر نہ ہوں دل ایک ہے ارمان بہت ہیں ایسا یہاں کوئی نہیں اپنا جسے کہتے یوں شہر میں کہنے کو تو انسان بہت ہیں افسوس کہ ایمان کی بو تک نہیں آتی یہ بات الگ صاحبِ ایمان بہت ہیں کچھ علم کی دولت بھی عطا کر انھیں مولا کہنے کو یہاں صاحبِ عرفان بہت ہیں...
  2. فرحان محمد خان

    نظم ِ نو آ گیا ، انصاف نرالا دیگا

    لاجواب مصرعہ اور مجھے دادِ سخن سوچنے والا دیگا
  3. فرحان محمد خان

    دوستی گردش کی میرے ساتھ گہری ہوگئی

    مزہ آ گیا کمال غزل بہت خوبصورت اشعار
  4. فرحان محمد خان

    ساغر صدیقی نظم : انقلابِ وقت - ساغرؔ صدیقی

    انقلابِ وقتایک یہ بھی انقلابِ وقت کی تصویر ہے رہزنی، غارت گری، بیداد کی تشہیر ہے عاقبت ہے سر برہنہ آبرو نخچیر ہے نعرہء حق و صداقت لائقِ تعزیر ہے ایک یہ بھی انقلابِ وقت کی تصویر ہے ایک شب اجڑا کسی بابا کی بیٹی کا سُہاگ اُڑ گئی پھولوں کی خوشبو ڈس گئے کلیوں کو ناگ ظُلمتوں میں سو رہے ہیں چاندنی...
  5. فرحان محمد خان

    شکیب جلالی نظم : مُجرم - شکیب جلالی

    مُجرم یہی رستہ مری منزل کی طرف جاتا ہے جس کے فُٹ پاتھ فقیروں سے اَٹے رہتے ہیں خَستہ کپڑوں میں یہ لپٹے ہوئے مریل ڈھانچے یہ بھکاری کے جنھیں دیکھ کے گِھن آتی ہے ہڈّیاں جسم کی نکلی ہوئی پچکے ہوئے گال میلے سر میں جوئیں ، اعضاء سے ٹپکتا ہوا کوڑھ رُوح بیمار ، بدن سست نگاہیں پامال ہاتھ پھیلائے...
  6. فرحان محمد خان

    شکیب جلالی نظم : خانہ بدوش - شکیب جلالی

    خانہ بدوش یہ جنگل کی آہو یہ صحرا کے راہی تصنّح کے باغی دلوں کے سپاہی فقیری لبادے تو اندازِ شاہی یہ اکھڑ ، یہ انمول یہ بانگے سجیلے یہ خانہ بدوشوں کے چنچل قبیلے مصائب سے کھیلے حوادث کے پالے ہیں روشن جبیں ، گو ہیں پاؤں میں چھالے یہ پیتے ہیں ہنس ہنس کے تلخی کے پیالے کہ جیسے کوئی مَدھ بھرا...
  7. فرحان محمد خان

    فنا نظامی کانپوری راہِ محبت اگر جَائیے - فنا نظامی کانپوری

    راہِ محبت اگر جَائیے نقشِ قدم بن کے ٹھہر جَائیے آج کچھ اس طرح سنور جَائیے آئینے کے دل میں اُتر جَائیے ساتھ لیے ذوقِ سفر جَائیے پھر کوئی منزل ہو ٹھہر جَائیے سارا زمانہ ہے نمکداں لئے لے کے کہاں زخمِ جگر جَائیے وعدہ خلافی پہ نہ شرمائیں آپ لطف اسی میں ہے مگر جَائیے خضر بھی اب واقفِ منزل نہیں...
  8. فرحان محمد خان

    رباعیات از فرحان محمد خان

    رباعی کچھ کہہ نہیں پاتا تو غزل کہتا ہوں چُپ رہ نہیں پاتا تو غزل کہتا ہوں احساس عجیب شے ہے دنیا والو ! جب سہہ نہیں پاتا تو غزل کہتا ہوں --------------- رباعی کب تک رہے گی یوں ہی وطن کی صورت آلودہ لہو میں اس چمن کی صورت برداشت تو رب سے بھی نہ ہوتی ہوں گی یہ لاشیں ، یہ سسکیاں ، کفن کی...
  9. فرحان محمد خان

    منٹو اقوالِ منٹو

    آج کا ادیب ایک غیر مطمئن انسان ہے۔ اپنے ماحول، اپنے نظام، اپنی معاشرت، اپنے ادب، حتیٰ کہ اپنے آپ سے بھی -------- یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان ادیبوں کے اعصاب پر عورت سوار ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ہبوط آدم سے لے کر اب تک ہر مرد کے اعصاب پر عورت سوار رہی ہے اور کیوں نہ رہے، مرد کے اعصاب پر کیا ہاتھی گھوڑوں...
  10. فرحان محمد خان

    نصیر الدین نصیر ہم سا بھی ہوگا جہاں میں کوئی ناداں جاناں - پیر سید نصیر الدین نصیرؔ گیلانی

    ہم سا بھی ہوگا جہاں میں کوئی ناداں جاناں بے رُخی کو بھی جو سمجھے ترا احساں جاناں جب بھی کرتی ہے مرے دل کو پریشاں دُنیا یاد آتی ہے تری زُلفِ پریشاں جاناں میں تری پہلی نظر کو نہیں بھولا اب تک آج بھی دل میں ہے پیوست وہ پیکاں جاناں ہمسُخَن ہو کبھی آئنیے سے باہر آ کر اے مری روح ! مرے عکسِ...
  11. فرحان محمد خان

    نعت :میں نے جب نعت کے اشعار سے باتیں کی ہیں - راہی بستوی

    میں نے جب نعت کے اشعار سے باتیں کی ہیں یوں لگا احمدِ مختار سے باتیں کی ہیں اے مرے پیارے تخیل ترے صدقے جاؤں تو نے اکثر مرے سرکار سے باتیں کی ہیں اس کی تعریف میں الفاط بھی کم پڑ جائیں جس کے اک سجدے نے تلوار سے باتیں کی ہیں عشقِ سرکار میں یہ حال ہوا ہے اکثر میں نے گھر کے در و دیوار سے...
  12. فرحان محمد خان

    سلیم احمد کیا محبت میں مجھے طالع بیدار ملا - سلیم احمد

    کیا محبت میں مجھے طالعِ بیدار ملا دل ملا ، جان ملی ،درد ملا ، یار ملا اپنی تنہائی کے اندوہ میں رہتے بستے میری خاموش وفا کو لبِ اظہار ملا دل کو اقرارِ محبت کی تمنا نہ رہی ایسا اس شوخ کو پیرایہءِ انکار ملا نیند آئی تو تجھے خواب میں لے کر آئی کیا شبِ ہجر مجھے طالعِ بیدار ملا...
  13. فرحان محمد خان

    ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

    میں نے بھی کافی کوشش کی ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ریختہ والوں نے اپنی ہرفائلز کو اینکرپٹ کیا ہوا ہے
  14. فرحان محمد خان

    نعت : الفاظ و معانی کے بل پر زنہار یہ سر انجام نہیں - نظر لکھنوی

    الفاظ و معانی کے بل پر زنہار یہ سر انجام نہیں یعنی کہ ثنائے ختمِ رسل انسان کے بس کا کام نہیں کیا وحی جلی، کیا وحی خفی، ارشادِ خدا سب پہنچایا تا حشر خدا کے بندوں کو اب کوئی نیا پیغام نہیں اقوالِ نبیؐ سے کھلتے ہیں اسرار و رموزِ قرآنی قرآں کے مطالب ہیں واضح اب ان میں کوئی ابہام نہیں میخانے پہ ان...
Top