اصلی نام زرّین تاج ہے۔ حاجی ملا محمد صالح قزوینی کی بیٹی تھی، جو ایران کے نامور علماء کے خاندان کا ایک معزز رکن تھا۔ اس کا زمانہ انیسویں صدی عیسوی کے اوائل سے تعلق رکھتا ہے۔ ملا صالح ایک مشہور فقیہ تھا اور اس کے گھرانے کے لوگ بڑے بڑے عالم و فاضل تھے۔ اس کا بھائی حاجی ملا محمد تقی (قرۃ العین کا...