تحریر پڑھنا شروع ہی کی تو مجھے شبہ ہوا کہ یہ گل نوخیز اختر کی ہو شاید. اور آخر میں ان ہی کا نام نکلا. گل نوخیز بہت زبردست مزاح نگار ہیں. برجستہ مزاح میں ان کا جواب نہیں. اردو کا پہلا مزاحیہ ناول ’’ٹائیں ٹائیں فش‘‘ بھی موصوف نے لکھا ہے اور بہت خوب لکھا ہے.