اپنے گھر کے آنگن سے دور اک پہاڑی پر کچھ گھروں کی پرچھائی دیکھتا ہوں میں اکثر بالخصوص راتوں میں ان گھروں میں جب مدھم بلب ٹمٹاتے ہیں، روشنی کی خاطر جب اپنا خوں جلاتے ہیں، مجھ کو ایسا لگتا ہے دور بسنے والوں کو پاس وہ بلاتے ہیں۔
اور اُس پہاڑی سے دور شہر کے باسی اپنی اپنی محفل میں جب کبھی بھی ملتے...