یوں تو اس روداد کا آغاز اس وقت سے ہونا چاہیے جب بیٹھے بٹھائے اچانک تقریب کے مہمانِ خصوصی نے ملاقات کی روداد لکھنے کی ذمہ داری ہم پر عائد فرما دی، لیکن ہم پھر بھی تمام خاطرات ملحوظ رکھتے ہوئے ابتدا سے حال بیان کرنے کو تیار ہیں۔ :)
چند دن پہلے ابوشامل (فہد کیہر) کا پیغام آیا کہ اتوار، ۲۱ جولائی کو...