نتائج تلاش

  1. رانا

    قران کوئز 2017

    میرے ذہن میں سورہ الانعام آیت 152 تھی۔ اب ان دو مزید آیات کا بھی علم ہوا۔ جزاک اللہ۔
  2. رانا

    بارہویں سالگرہ شعر کا جواب شعر سے دیں ۔ برائے محفل کے شعراء

    بہت عمدہ ۔ آج تمام لڑی موبائل سے آف لائن ہی پڑھی اس لئے فردا فردا تو ریٹنگ نہ دے پائے لیکن اتنی اچھی محفل جمانے پر تمام شعرا حضرات کا بہت بہت شکریہ۔ :) اعجاز صاحب نے یہ بہت اچھا کیا کہ محفل کے شاعر ہونے کی قید ہٹا دی اس طرح ہمیں بھی موقع مل جائے گا حصہ لینے کا۔ لیکن یاداشت ایسی ہے کہ ابھی تک تو...
  3. رانا

    قران کوئز 2017

    قرآن شریف نے تنگدستی کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل کردینے سے منع فرمایا ہے ۔ کس آیت میں؟
  4. رانا

    بارہویں سالگرہ شعر کا جواب شعر سے دیں ۔ برائے محفل کے شعراء

    بھئی اللہ میاں کوئی نیا خیال دل میں ڈال دیتا ہے تو دھاگا کھول دیتے ہیں اپنا اس میں کوئی کمال نہیں۔ شاعری کے حوالے سے ہی ایک اور اچھوتے دھاگے کا خیال ذہن میں ہے لیکن سوچتے ہیں کہ وہ کسی ایسے محفلین کے ہاتھوں سے کھلنا چاہئے جس کو خود بھی شاعری سے کچھ نہ کچھ شغف ہو۔ اسی بہانے شعر و شاعری سے شغف...
  5. رانا

    بارہویں سالگرہ غیر فعال محفلین کی فعالیت کی یاد میں

    واقعی ماہی بہنا کا تو خیال ہی نہیں رہا کہ وہ بھی عرصے سے غیر فعال ہیں۔ جب فعال تھیں تو اپنی موجودگی سے خوب رونق لگائے رکھتی تھیں۔ بہت ہنس مکھ تھیں اور پرلطف تبصرے ان کا طرہ امتیاز تھا۔ لائیو کرکٹ میچ کے دھاگوں میں چھوٹے چھوٹے تبصروں سے دھاگے کی رونق ماند نہ پڑنے دیتی تھیں۔ اور خالص اردو کے...
  6. رانا

    آپ نے آکر پشیمانِ تمنا کر دیا (از قلم نیرنگ خیال)

    واہ نیرنگ بھائی بہت عمدہ۔ یار اتنی سادہ سی بات کو اتنا پُر لطف بنا کر پیش کردیاہے لاجواب۔ سچ بتائیں کتنا عرصہ لگا اس تحریر کو لکھنے میں؟ :p
  7. رانا

    بارہویں سالگرہ شعر کا جواب شعر سے دیں ۔ برائے محفل کے شعراء

    جزاک اللہ۔ شعرا حضرات تیار ہوجائیں صرف آج کی رات ہے ان کے پاس۔ انتظار کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے۔ :)
  8. رانا

    قران کوئز 2017

    جزاک اللہ۔ آپ نے تو انتہائی برمحل آیت شئیر کردی جو ایسے لگتا ہے براہ راست ہماری اس کنفیوژن کے جواب میں نازل ہوئی ہے۔ جزاکم اللہ و احسن الجزا آیت کا ترجمہ دیگر احباب کے استفادہ کے لئے: ’’اور کسی آدمی کے لئے ممکن نہیں کہ خدا اس سے بات کرے مگر الہام (کے ذریعے) سے یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی فرشتہ...
  9. رانا

    قران کوئز 2017

    قرآن میں کچھ ایسے مَردوں پر وحی آنے کا ذکر ہے جو نبی نہ تھے۔ کس جگہ؟ (یہاں باقاعدہ وحی کا ذکر ہے)
  10. رانا

    قران کوئز 2017

    میرے خیال میں وحی اس پیغام کو بھی کہتے ہیں جو فرشتے خدا کی طرف سے کسی بندے پر لے کر اتریں۔ اسی سورہ کی اگلی آیات میں اللہ کا پیغام مریم تک پہنچانے کا ذکر ہے: جب فرشتوں نے کہا اے مریم! یقیناً اللہ تجھے اپنی طرف سے ایک پاک کلمہ کی بشارت دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہوگا۔ دنیا اور آخرت میں...
  11. رانا

    قران کوئز 2017

    قرآن میں کچھ عورتوں پر وحی آنے کا ذکر ہے۔ ان کے نام اور آیت کا حوالہ بتائیں؟
  12. رانا

    بارہویں سالگرہ محفل میں مقبول ہونے کے طریقے

    ہاہاہا۔ :p یار آپ کو ہم اپنا رازداں اس لئے تھوڑا بناتے ہیں کہ آپ سرعام سب راز فاش کردیا کریں۔:p
  13. رانا

    بارہویں سالگرہ محفل میں مقبول ہونے کے طریقے

    بہت شکریہ احمد بھائی پسند کرنے کے لئے۔ شاعر حضرات کو کچھ پسند آجائے تو سمجھیں پیسے وصول ہوگئے۔ :):p مشہور اور مقبول کے فرق کی طرف آپ نے خوب توجہ دلائی ہے واقعی اب کوئی بےچارہ مقبول ہونے کے چکر میں مردود ہوگیا تو قیامت والے دن ہمارا گریبان پکڑلے گا۔:p
  14. رانا

    کیا آپ میں سے کوئی حال ہی میں منوڑہ گیا ہے؟

    کریم کا کرایہ دوستوں سے سُنا ہے کہ اوبر سے زیادہ ہے۔ اپنا اس حوالےسے ابھی تک کوئی تجربہ نہیں۔ اوبر کا کرایہ تو بہت ہی مناسب ہے۔ عام ٹیکسی کی نسبت میرا خیال ہے کہ آدھا ہوگا۔ اس کا اندازہ ایک تو کل والے تجربے سے ہوا کہ کل ڈیڑھ گنا ریٹ ایپ نے پہلے ہی بتادیا تھا لیکن یہ ڈیڑھ گنا بھی عام ٹیکسی کے...
  15. رانا

    بارہویں سالگرہ شعر کا جواب شعر سے دیں ۔ برائے محفل کے شعراء

    دیکھ لیں نیرنگ بھائی تابش بھائی کے خطرناک ارادے بے چاری شاعری کے خلاف۔ :) یعنی میں کافی نہیں تھا میرے ساتھ ساتھ آپ کو بھی اس دھاگے میں ٹیگ کرنے کا پلان بن رہا ہے۔ اللہ شاعری کو ہمارے شر سے بچائے کم از کم اس دھاگے کی حد تک۔ :)
  16. رانا

    بارہویں سالگرہ محفل کی سالگرہ کے حوالے سے وال پیپر ڈیزائننگ مقابلہ

    آئیڈیا زبردست ہے۔ ڈیزائینگ کے معاملے میں ہم بالکل کورے ہیں ورنہ ضرور حصہ لیتے۔ لیکن ڈیزائنر محفلین کے زبردست موقع ہے بارہویں سالگرہ کو اپنی صلاحیتوں سے چار چاند لگانے کے لئے۔ :) (البتہ دوسروں کے بنائے ہوئے ڈیزائن میں نکتہ چینی کرنے کی صلاحیت سے ہم مالا مال ہیں لہٰذا اس کارخیر میں دل کھول کر حصہ...
  17. رانا

    کیا آپ میں سے کوئی حال ہی میں منوڑہ گیا ہے؟

    یہ تو نئی بات بتائی آپ نے۔ خاکسار کے پاس تو اسمارٹ کارڈ تھا لیکن دیگر کسی فیملی ممبر کے پاس گھر سے نکلتے وقت ایسی کوئی چیز نہ تھی۔ اچھا ہوا نہیں گئے واپس آنا پڑتا۔ کتنا عرصہ ہوا گئے ہوئے؟ ساحل اور پانی کیسا ہے؟ صاف ستھرا؟
  18. رانا

    بارہویں سالگرہ بوجھو تو مانیں

    یہ تو بہت ہی انوکھی لڑی بنا ڈالی آپ نے۔ ایسے موضوع پر اس سے پہلے شائد ہی کبھی لڑی بنی ہو۔ انوکھے خیال پر بہت مبارکباد۔ :)
  19. رانا

    بارہویں سالگرہ اردو محفل کے لیے۔۔میری طرف سے تحفہ:)

    واہ واہ ہادیہ بہنا۔ کمال کی ڈیکوریشن کی ہے آپ نے۔ واقعی میں بارہویں سالگرہ کو سجا دیا آپ نے۔ زبردست۔:)
Top