نتائج تلاش

  1. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    برج میزان۔ Libra
  2. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    تاریخ بتانا تو ضروری ہے بھئی۔ :)
  3. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    اپنی تاریخ پیدائش بتادیں ہم نیٹ سے دیکھ لیں گے۔ صرف تاریخ اور مہینہ۔ سن پیدائش نہیں۔ :)
  4. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    آپ کو تو انگریزی میں ہی بتانا چاہئے۔ :)
  5. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    بھائی میرے اسٹار کا تو انگریزی نام سن کر بھی لوگ بدک جاتے ہیں اردو نام سن کر تو کسی نے قریب ہی نہیں آنا۔ :)
  6. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    اس سالگرہ پر ایک اسٹال ستاروں کا بھی ہونا چاہئے۔ ویسے خاکسار کی موجودگی میں مزید ستاروں کی گنجائش تو نہیں بنتی لیکن کیا حرج ہے کچھ مزید روشنی ہوجائے۔:p تویہاں آکر ذرا اپنے اپنے اسٹارز کے بارے میں بتائیں۔ اور یہ بھی بتائیں کہ کیا آپ ستاروں کے اثرات پر یقین رکھتے ہیں۔ اس طرح محدود طور پر ستاروں کے...
  7. رانا

    بارہویں سالگرہ گرمیوں کی چھٹیاں اور کام

    لگتا ہے ہم دونوں کے ستارے ایک ہیں۔ اور اگر الگ بھی ہیں تو کم از کم بگ بیگ کے بعد کی چھٹیوں میں ہمارے ستاروں میں کبھی نہ کبھی رومانس ضرور رہا ہوگا۔ آپ بھی کینسیرین تو نہیں؟ :)
  8. رانا

    بارہویں سالگرہ گرمیوں کی چھٹیاں اور کام

    ہم نے تو پھر بھی پٹائی کی بات بتادی آپ تو بالکل ہی ایسے چھپاگئیں جیسے کبھی پٹائی ہی نہ ہوئی ہو۔:)
  9. رانا

    انستھیزیا کے زیر اثر محبت کا اظہار

    نبیل بھائی یہ والا انستھیزیا کہاں سے ملتا ہے؟ :) سرگوشی شامل نہیں ہورہی لہٰذا نیچے لکھی گئی لائن کو سرگوشی سمجھیں:) اس ملک سے امپورٹ پر پابندی لگانی ہے ورنہ ہمارے سڑکوں پر بیٹھے ہوئے عامل پروفیسروں نے وہاں آرڈرز کی لائن لگادینی ہے۔ :)
  10. رانا

    بارہویں سالگرہ گرمیوں کی چھٹیاں اور کام

    مار کوئی ایسی ویسی :) ویسے یہ ٹیچر پر منحصر ہوتا تھا۔ ایک ٹیچر تو بہت سخت تھیں اور کھڑے اسکیل سے الٹے ہاتھ پر مارتی تھیں۔ دوسری ٹیچر ہمارے گالوں پر طمانچوں سے شغل فرماتی تھیں اور ایک اور بہت اچھی ٹیچر تھیں وہ بے چاری غصے میں بس اپنے گال سرخ کرکے ڈانٹنے پر اکتفا کرتی تھیں۔ :)
  11. رانا

    بارہویں سالگرہ گرمیوں کی چھٹیاں اور کام

    مجھے تو یاد نہیں کہ میں نے بچپن میں کبھی اسکول کی چھٹیوں کا کام کیا ہو۔ ہر مرتبہ یہی سوچ ہوتی تھی کہ ابھی تو پورے دو مہینے ہیں پہلا مہینہ ختم ہوتے ہی کام شروع کردیں گے۔ جب دوسرا مہینہ شروع ہوجاتا تھا تو پھر سوچتے تھے کہ ابھی دس دن اور کھیل لیں بیس دن بہت ہیں کام کرنے کے لئے۔ دس دن بعد دل ہی دل...
  12. رانا

    بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

    بہت مبارک وارث بھائی اور جاسمن بہنا۔ :) محفلین آف دا ائیر بھی کہہ سکتے ہیں نا۔ :) مریم بہنا آپ کو بھی بہت مبارک ہو اتنا کامیاب دھاگا کھولنے پر اسے اتنی کامیابی سے انجام تک پہنچانے پر۔ :)
  13. رانا

    اردو ٹیکسٹ آٹو سمرائزر ۔ ایم سی ایس کے فائنل پروجیکٹ کی تلخیص (بارہویں سالگرہ)

    ابھی تک تو کہیں اپ لوڈ نہیں کیا۔ بناکر ڈپارٹمنٹ کو جمع کرادیا تھا۔ کبھی تسلی سے فرصت ملی تو اسے گرد وغبار سے جھاڑ کر ورڈ کے نئے ورژن کے ساتھ مطابقت پیدا کرکے کہیں اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں گے۔ :)
  14. رانا

    اردو ٹیکسٹ آٹو سمرائزر ۔ ایم سی ایس کے فائنل پروجیکٹ کی تلخیص (بارہویں سالگرہ)

    سن ۲۰۱۰ کے دوسرے نصف کی بات ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں ایم سی ایس کرتے ہوئے فائنل سمسٹر کا آغاز ہوا تھا۔ فائنل سمسٹر میں ہمیں فائنل پراجیکٹ کے لئے ایک پروپوزل دینا تھا۔ ہم پوری کلاس میں سے تمام طلباء گروپ بندیوں میں مصروف تھے (پھڈے کے لئے نہیں بلکہ فائنل پروجیکٹ کی ٹیم تیار کرنے کے لئے جو کہ...
  15. رانا

    مبارکباد مریم افتخار کو منصب یک ہزاری مبارک

    بہت مبارک ہو مریم بہنا یہ پہلا ہزاری منصب۔:)
  16. رانا

    مبارکباد خلیل صاحب کے پانچ ہزار مراسلے

    بہت مبارک ہو خلیل بھائی یہ پانچ ہزاری منصب۔ :)
  17. رانا

    بارہویں سالگرہ محفل میں مقبول ہونے کے طریقے

    یہ تو ہمارا سب سے عمدہ اور آزمودہ طریقہ ہے لیکن آپ نے اس کا جو نام رکھا ہے تو اب ہم کس منہ سے اس کا ذکر کریں۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
  18. رانا

    بارہویں سالگرہ محفل میں مقبول ہونے کے طریقے

    ہاہاہا۔:p :) دراصل ہم یہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ ان سب طریقوں پر ایک ساتھ عمل کرنے سے کیا ہوتا ہے۔ اس لئے تمام طریقے ایک جگہ جمع کردئیے ہیں۔:p
  19. رانا

    قران کوئز 2017

    درست جواب۔ دوستوں سے گذارش ہے کہ دیگر احباب کے فائدے کے لئے آیات کا ترجمہ ضرور لکھ دیا کریں۔ اس آیت کا ترجمہ درج ذیل ہے: ’’ان لوگوں نے کہا ذوالقرنین! یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد کرتے رہتے ہیں بھلا ہم آپ کے لئے خرچ (کا انتظام) کردیں کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار کھینچ دیں۔‘‘
  20. رانا

    قران کوئز 2017

    زمانہ قدیم میں لٹیروں اور بیرونی حملہ آوروں سے حفاظت کے لئے مختلف اقوام میں دیواریں بنانے کے رجحان کا پتہ لگتا ہے۔ ایسی ایک دیوار کی مشہور مثال دیوار چین ہے۔ قرآن شریف نے بھی ایسی ہی ایک دیوار کا ذکر کیا ہے۔ کس آیت میں؟
Top