طومار ِاغلاط
تحریر : عندلیب شادانی از ماہنامہ ساقی دہلی
"اکثرغلطیوں کا مجھے احساس ہے۔ بعض غلطیاں ایسی بھی ہیں جنہیں میں نے دانستہ اختیار کیا ہے۔ بعض ایسی ہیں کہ وہ خود اپنی جگہ محاسن ہیں۔ اکثر ایسی بھی ہوں گی جن کا مجھے علم نہیں یا جن کوناقدانہ نظر سے نہیں دیکھ سکتا۔" (دیباچہ شعلۂ طور۔ نوشتہ...