نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اب پانیوں کا ناؤ سے ناطہ نہیں رہا

    جی ضرور۔ ذیل میں لکھتا ہوں چونکہ یہ شعر ناؤ کے نقطۂ نظر سے کہا گیاہے اس لیے ناؤ کے ناطے کی بات ہونا چاہیے نہ کہ پانیوں کے ناطے کی۔ یعنی مصرع اول یوں ہونا چاہیے: اب پانیوں سے ناؤ کا ناطہ نہیں رہا دوسری بات یہ کہ پانیوں کا لفظ اُس سیاق و سباق میں درست ہوتا ہے جب زندگی کے ایک سے زیادہ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    ترکاریات

    پاکستانی مٹن ؟! یعنی وہ تو فروزن آتا ہوگا اور خاصا پرانا ہوتا ہوگا۔ میرا مشورہ ہے کہ اس سے دور ہی رہیے گا۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    غمزدہ! مریم افتخار، سماجی مسائل پر آپ کا مشاہدہ اور تجزیہ حیران کن حد تک وسیع اور گہرا ہوتا ہے۔ بعض اوقات مجھے لگتا ہے کہ آپ کو صحافت کے شعبے میں ہونا چاہیے تھا۔ اس پر مزید لکھنا چاہتا ہوں لیکن اب آج کا مختصرسا لنچ بریک ختم۔ :(
  4. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    تمام ۔۔۔۔۔۔ لوگ ایک جیسا سوچتے ہیں ۔ اور جو شعرا پرائمری اسکول نہیں گئے ان کے پاؤں ؟!
  5. ظہیراحمدظہیر

    ترکاریات

    پاکستان کے کھانوں کی کیا بات ہے! میرا خیال ہے کہ وہاں مویشیوں کی پرورش میں وہ کیمیکل اور دوائیں وغیرہ استعمال نہیں ہوتیں جو یہاں ہوتی ہیں ۔ اور جو چارہ وہاں پاکستان میں کھلایا جاتا ہے وہ بھی ذرا مختلف طریقے سے کاشت کیا جاتا ہے ۔ اس سے بڑا فرق پڑتا ہے ذائقے میں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    ترکاریات

    نہیں ، نہیں ! معلوم تھا کہ آپ مزاح نگاری کو سمجھتی ہیں ۔ خود بھی ماشاء اللہ قلم کار ہیں اور ابھی کل ہی اپنے آپ کو مزاح نگاری میں بھی منوالیا ہے۔ لیکن آپ نے اپنے کھانوں کی تفصیل لکھی تو مجھے پیچھے تھوڑا ہی رہنا تھا۔ :cool: آخر ہم بھی کھاتے پیتے لوگ ہیں۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ایک دن ظہیر احمد ظہیر صاحب کے ساتھ

    اگر کوئی خدا کا بندہ سہیل وڑائچ کا تعارف بھی کرادے تو شاید میری مسکراہٹوں میں اضافہ ہوجائے۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ایک دن ظہیر احمد ظہیر صاحب کے ساتھ

    :D:D:D پھر ہنسا دیا آپ نے۔ بہت دیر تک زندہ رہیں ! ہنستی مسکراتی رہیں!
  9. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ایک دن ظہیر احمد ظہیر صاحب کے ساتھ

    ہا ہاہاہاہاہاہ!!!! مزیدار مزیدار! بہت خوب! کیا بات ہے جناب! مزا آیا پڑھ کر۔ اچھی بات یہ ہے کہ آپ نے درست ظہیراحمد ظہیر کا انٹرویو کیا۔اور ٹیگ بھی درست سمت میں بھیجا۔ ہمارے کچھ پڑوسیوں کی طرح دوسری طرف نہیں بھیج دیا۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    ترکاریات

    اب یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ سبزیوں کی اس توہین پر بھنڈی ، توری اور شلجم سے معافی مانگوں یا آپ سے ؟! :unsure: :) ارے بھئی ، یہ فکشن ہے ، حقیقت تھوڑی ہے۔ یعنی یہ تو معلوم ہی ہے کہ شاعر اور ادیب آپ بیتی کم اور جگ بیتی زیادہ لکھتے ہیں ۔ اور طنز و مزاح تو اکثر مشاہدات اور تخیلات...
  11. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے (دوسرا ایڈیشن)

    ایسا ممکن نہیں تھا کہ جہاں اپنے اتنے سارے پسندیدہ محفلین کے خاکے لکھتا ، آپ کا نہ لکھتا ۔ اسے پہلے ایڈیشن میں شامل نہ کرنے ک کی وجہ وہی تھی کہ جو تابش بھائی کو لکھی۔ ایک تو میں یہاں سال بھر کی غیر حاضری کے بعد آیا تھا اور دوسرے آپ بھی محفل پر ایک عرصے سے غائب تھیں ۔ محفل پر موجود ہوتے ہیں...
  12. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    بالکل ۔ ایڈگر ایلن پو تو انگریزی جاسوسی ادب میں بڑا نام ہے۔یہاں اسکول کے نصاب میں داخل ہے۔ چیز اور گارڈنر کے ترجمے بھی ہوا کرتے تھے ۔ او ہنری کے ترجمے بھی یاد پڑتے ہیں۔ بازی گر شکیل عادل زادہ ہی نے لکھی تھی۔ لیکن شاید مکمل نہیں کرپائے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    گھر میں شاعری کا ماحول نہیں تھا ۔ البتہ سب سے بڑے بھائی مقالاتِ سر سید اور اسی قبیل کی خشک کتابیں پڑھا کرتے تھے ۔ :D جہاں تک میری یاد داشت کام کرتی ہے مجھے پرائمری اسکول کے زمانے ہی سے شاعری اچھی لگتی تھی۔ نصابی کتب میں شامل نظمیں ایک ہی دفعہ پڑھ کر یاد ہوجاتی تھیں ۔ آٹھویں جماعت میں...
  14. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    یاز بھائی ، جاسوسی ادب سے میری مراد mystery ....detective... suspense وغیرہ کی اصناف ہیں ۔ بڑے بھائی سب رنگ ڈائجسٹ لایا کرتے تھے ۔ سسپنس اور جاسوس ڈائجسٹ میں لائبریری یا ادھر ادھر دوستوں سے لے کر پڑھ لیا کرتا تھا۔ نک ویلوٹ کی کہانیاں ہمیشہ پڑھتا تھا اور اچھی لگتی تھیں۔ اس کے علاوہ جو...
  15. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    کیا کروں نین بھائی ، بخدا میرا بس چلے تو کرسی ڈال کر یہیں بیٹھ جاؤں لیکن غم اور بھی ہیں زمانے میں غمِ محفل کے سوا ! اب تو جتنا بھی فارغ وقت ملتا ہے وہ کمپیوٹر کے سامنے دو انگلیوں سے ٹائپ کرتے ہی گزرتا ہے ۔ بیگم بھی اب تو پوچھنے لگی ہیں کہ اب اور کتنے دن میں بند ہوگی یہ محفل۔:D فکر...
  16. ظہیراحمدظہیر

    شوہریات!!!

    بھائی صاحب ، میں نے تو ٹیگ کی بندوق آپ کے کاندھے پر اس لیے رکھی تھی کہ آپ یہاں آکر در جوابِ آں غزل کچھ دفاعی گولہ باری فرمائیں گے۔ لیکن آپ تو الٹا مضمون نگار کے موقف کی تائید کر رہے ہیں ۔ جس جن پہ تکیہ تھا وہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ :devil3: خیر ، کچھ دفاعی میزائل آپ پر اُدھار رہے ۔ میں...
  17. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے

    تابش بھائی ، آپ کے اخلاق سے میں اچھی طرح واقف ہوں ۔ بات صرف یہ تھی کہ ایک تو میں یہاں سال بھر کی غیر حاضری کے بعد آیا تھا اور دوسرے آپ سے بھی محفل پر ایک عرصے سے کوئی مراسلت نہیں ہوئی تھی۔ محفل پر موجود ہوتے ہیں تو لوگوں کے مراسلوں سے ان کے موڈ کا پتہ چل جاتا ہے۔ لیکن عدم موجودگی...
  18. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے (دوسرا ایڈیشن)

    صابرہ امین : سن ۲۰۲۰ ء میں کووِڈ کی آمد کے علاوہ جو دیگر اہم واقعات ہوئے ان میں صابرہ امین کی اردو محفل پر آمد شامل ہے ۔ اس کا مطلب خدانخواستہ یہ نہیں کہ ہم موصوفہ کو آفاتِ سماوی میں شمار کر رہے ہیں۔ بلکہ بتانا یہ مقصود ہے کہ آفت کے پردے سے صرف رنج و محن ہی نہیں کبھی کبھی سامانِ مسرت و انبساط...
  19. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے (دوسرا ایڈیشن)

    آنلائینے کا پہلا ایڈیشن بالکل غیر مؤثر ثابت ہوا ۔ یو ں سمجھیے کہ بیکار گیا۔ مجال ہے جو کوئی محفلین اپنی حرکتوں سے باز آیا ہو ۔ کسی کے بال پر جوں تک نہیں رینگی ۔ وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ، ہم اپنی وضع کیوں بدلیں کے مصداق یہ دوسرا ایڈیشن حاضرِ خدمت ہے ۔ وہ محفلین جو پہلی باری میں آئینے کے...
  20. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے

    :):):) ان خاکوں نے آپ کو ہنسنے مسکرانے پر مجبور کیا تو جانیے کہ میری تحریر کا مقصد پورا ہوگیا۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ، شاد و آباد رہیں ۔ پذیرائی کے لیے بہت ممنون ہوں ۔ بہت شکریہ!
Top