نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    آخری غزل

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں، خواہرم ! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! گھر کی بنیاد میں رکھے ہیں دل و جاں اپنے اس کی تعمیر میں خود کو بھی لگایا میں نے کیا اچھا کہا ہے! حقیقت ہے! بے شک! زندگی کے رنگوں سے بام و در سجانے میں ایک عمر لگتی ہے گھر کو گھر بنانے میں
  2. ظہیراحمدظہیر

    شوہریات!!!

    مصروف خاتون فرام کینیڈا ، آپ پہلی فرصت میں اس دھاگے میں پہنچیں اور اپنا قرض اور فرض ادا کریں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    خلوت گزینی از قلم نیرنگ خیال

    لیجیے ، اسموک اسکرین کے پیچھےسے تیغِ آبدار بدست ننجا بر آمد ہو گیا ! نین بھائی دس جولائی کو یکم جنوری بنانے کا شکریہ۔ مکرر تحسین! اس افسوسناک سماجی مسئلے پر بہت سنجیدہ اور اہم باتین ہوچکین اس دھاگے میں ۔ اس میں اضافہ کرنا مشکل اور لاحاصل ہے۔ جیسا آپ نے کہا کہ صرف نوحہ گری سے کچھ تبدیل...
  4. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ۔ ۔ ۔ ۔ عجب علاقہ ہے آئنوں کا

    احبابِ کرام! یہ بات کسی سے مخفی نہیں کہ مریم افتخار اردو محفل کے چند سرگرم ترین اور محنتی ترین اراکین میں سرِ فہرست رہی ہیں ۔ سات سال پہلے کا دو ملین مراسلہ مارچ ہو یا موجودہ ایامِ رخصت ، ان کی فعالیت کا گراف آسمان سے باتیں کرتا نظر آتا ہے ۔ محفل اور محفلین سے ان کی اس پر خلوص وابستگی ، بے غرض...
  5. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ۔ ۔ ۔ ۔ عجب علاقہ ہے آئنوں کا

    دن اپنی تمام مصروفیات کو اپنے ساتھ لیے ڈھل چکا ہےاور شام کا لبادہ آہستہ آہستہ دبیز تر ہوتا جارہا ہے۔ دن بھر کی تھکی ماندی پُرشور ساعتیں تھک کراب رات کی پرسکون گود میں پناہ ڈھونڈنے لگی ہیں ۔میں بھی اپنے کمپیوٹرکی اُجلی اسکرین کے سامنے کرسی سنبھال کر بیٹھ گیا ہوں تاکہ مریم افتخار کا خاکہ لکھ سکوں۔...
  6. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    نیرنگ خیال ، نین بھائی ، ایک دو روز اور دے دیں ۔ پھر دو رنگ کے جوتے لگاتا ہوں ۔ بس ذرا جھاڑپونچھ کرلوں ۔ پھر پالش کرکے لگاتا ہوں ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    شوہریات!!!

    آہ! یہ نہ تھی ۔۔۔۔۔۔ کوئی ڈوم ساز ہوتا ، کوئی بم گسار ہوتا
  8. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے (دوسرا ایڈیشن)

    بہت بہت شکریہ ، لاریب ! آدھا شکریہ تو صابرہ امین کا حصہ ہے کہ اس خاکے میں آدھا عکس ان کا اور آدھا میرا تخلیق کردہ ہے ۔ بقیہ خاکوں کا خاکہ ذہن میں تو ہے لیکن انہیں لکھنے کے لیے جو ذہنی فراغت اور خیال کی روانی چاہیے وہ ذرا مشکل سے ملتی ہے۔ کوشش پوری ہے ۔ دیکھیے اب اس آنلائینے سے اگلا عکس کس...
  9. ظہیراحمدظہیر

    یادوں کی سواری ۔ ۔ ۔ ۔

    ماشاء اللہ!!!! اللہ کریم آپ کی صاحبزادی کے نصیب اچھے کرے ، ترقیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے ۔ گریجویشن پر مبارکباد!
  10. ظہیراحمدظہیر

    رائے صاحب اور مرزا از قلم نیرنگ خیال

    بہت اچھا کیا ، نین بھائی ، کہ مجھے یہ مضمون پڑھوایا ۔ بیحد شکریہ! محفل پر موجود سنہری دور کی تحریروں کو پڑھنے کا کا م بھی ریٹائرمنٹ کے بعد کی فہرست میں کب سے ڈالا ہواتھا۔ یہ وہم وگمان میں بھی نہ آیا تھا کہ محفل بند ہوتے وقت یوں آپا دھاپی ہوگی اور جو تحریریں کسی خاموش اور پرسکون ماحول میں...
  11. ظہیراحمدظہیر

    ایک صبح کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    بس کبھی کبھی جی چاہتا ہےتو اپنی ڈی لورین میں بیٹھ کر بیک ٹو دی فیوچر ہو آتا ہوں ۔ :cool:
  12. ظہیراحمدظہیر

    ایک صبح کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    میں سمجھ سکتا ہوں ، بھائی ۔ آپ کے اور آپ کے میگزین کے لیے نیک خواہشات !
  13. ظہیراحمدظہیر

    ایک صبح کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    جی ہاں ،صابرہ امین ، اس طرف بھی یہی صورتحال ہے ۔ دراصل ان دنوں محفل پر نئی تحریریں اس رفتار سے لگائی جارہی ہیں کہ انہیں دیکھنے اور جواب دینے میں ہی فرصت تمام ہوجاتی ہے ۔ کئی تحریریں میں کب سے لکھنے کا سوچ رہا ہوں لیکن ابھی تک موقع ہی نہیں ملا ۔ اللہ کرے محفل بند ہونے میں کچھ وقت لے۔ یہ تو...
  14. ظہیراحمدظہیر

    یادوں کی سواری ۔ ۔ ۔ ۔

    تمغے لکھ کر یا علامات کی شکل میں نہیں دیے جاتے ۔ یہ تو ایک احساس اور اس کا رد عمل ہوتا ہے۔ سو آپ کے تمام تمغے اپنی جگہ سلامت ہیں ۔ فکر نشتہ! اب مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا کینیڈا میں بھی بسوں کے پیچھے وہی کچھ لکھا ہوتا ہے جو کراچی میں لکھا ہوتا ہے؟! :unsure: آپ کے پچھلے چند...
  15. ظہیراحمدظہیر

    بابِ رُفتگی

    جامِ جمشید تھا آپ کے ہاتھوں میں ، نین بھائی ، کہ بارہ سال پہلے وہ لفظ لکھ دیے جو موجود صورتحال میں تازہ محسوس ہورہے ہیں ۔ انہی ایامِ رفتہ کے نام کہ جب ہر صبح صبح ِامید تھی اور ہر شام شامِ طرب!
  16. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ایک انٹرویو مریم افتخار کے ساتھ

    :star2::star2::star2::star2::star2: یاز برا مانیں یا اچھا ، سچی بات یہ ہے کہ آپ کے جوابات سیر سے سوا سیر ہیں ، اصل سے بڑھ کر ہیں ۔ شگفتہ تر ، خوبصورت !!!! پھر یہی کہوں گا کہ یہ خاتون روز بروز حیران بلکہ مزید حیران کرنے سے باز نہیں آتیں۔ ماشا ء اللہ! ذہانت اور شگفتگی کا زبردست امتزاج ہے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ایک انٹرویو مریم افتخار کے ساتھ

    ہا ہا ہا ہا ہ۔۔۔ ہی ہی ہی ہی !!! یاز بھائی ، بہت اعلیٰ ، بہت خوب ! مزیدار تحریر ! لطف آیا پڑھ کر ۔ اس مزاح پارے میں محولہ اشاروں اور کنایوں سے میں پوری طرح واقف ہوتا تو یقیناً اور مزا آتا۔ افسوس کہ پچھلے دو ماہ میں میری فرصت اور رفتارِ مطالعہ مریم افتخار اور آپ صاحبان کی برق...
  18. ظہیراحمدظہیر

    یادوں کی سواری ۔ ۔ ۔ ۔

    تمغے وصول کرنے سے تو آپ نے انکار کیا ۔ اولمپک کمیٹی کا اس میں کوئی قصور نہیں ۔ :D آپ نے تو مراسلہ کو اکنالج بھی نہیں کیا سو مجھے تدوین کرنی پڑی کہ دل آزاری اور دل شکنی کسی بھی کسی بھی کسی بھی قیمت پر منظور نہیں ۔ اور وہ بھی محفل بند ہوتے ہوتے۔ خدا معلوم اب اس محفل کے بعد کب کس سے کبھی بات...
  19. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    مبارک ہو۔۔۔۔ آپ کی یاد داشت پارسا ہوتی جارہی ہے۔ :censored:
  20. ظہیراحمدظہیر

    یادوں کی سواری ۔ ۔ ۔ ۔

    کسی کے کردار یا کسی کے اچھے برے ہونے کی تو بات ہی نہیں ہورہی ۔ جو باتیں آپ نے لکھی ہیں وہ ہر معقول ذہن رکھنے والے کو معلوم ہیں ۔ کسی کی بات کا مطلب اس کے سیاق و سباق سے متعین کیا جاتا ہے۔ میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ آج کی دنیا کے منظر نامے پر ہر جگہ خصوصاً مغرب میں کہ جہاں مسلمانوں...
Top