نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    وہ بھی اب مجھ کو بہ اندازِ زمانہ مانگے

    بہت شکریہ ، ظفری بھائی! آپ کی توجہ اور تبصرے کے لیے نہایت ممنون ہوں ۔ صاحبانِ ذوق کی طرف سے ایسا مدلل تجزیہ اور پرمغز تبصرہ قلم کے لیے روشنی اور روشنائی کا کام دیتا ہے ۔ آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کو اجرِ خیر عطا فرمائے!
  2. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    یہ دو رنگ کے جوتے گلے کا ہار بن گئے ہیں ، نین بھائی ۔ تفصیل پھر بتاتا ہوں ۔ نئی تحریر کل لگانے کا وعدہ پکا! اور نہ لگاؤں تو جو سزا وزیر اعظم کی وہ میری۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
  4. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    بہت شکریہ ، عبید بھائی ۔ توجہ کے لیے ممنون ہوں۔ بے شک خوشی اور غم زندگی کے سکے کے دو رخ ہیں ۔ کسی معاملے میں سکہ کس رخ پر گرتا ہے ، قسمت کی بات ہے۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    برگد جیسے لوگوں کے نام

    بہت شکریہ ، بہت نوازش ، لاریب اخلاص! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ سلامت رہیں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    برگد جیسے لوگوں کے نام

    سیما علی آپا ، آپ کی دھاگے پر آمد ہی سب سے بڑی ریٹنگ ہو تی ہے ۔ آپ کیوں ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہوتی ہیں ۔ آپ آگئیں اور کلام پڑھ کر اپنی حاضری لگوادی ، فی زمانہ یہی بہت بڑی ریٹنگ ہے۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے، شاد و آباد رہیں ۔ آپ ، وہ اور اُن کا فون سلامت رہیں۔ آمین! سیما آپا ،...
  7. ظہیراحمدظہیر

    وہ بھی اب مجھ کو بہ اندازِ زمانہ مانگے

    بہت شکریہ ، خورشید! بہت نوازش! کچھ شکریہ جاسمن کا بھی کہ آئے دن کدال اٹھا لیتی ہیں ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    وہ بھی اب مجھ کو بہ اندازِ زمانہ مانگے

    بہت بہت شکریہ، خواہرم! بہت نوازش! قبرستان کا چکر لگانے پر آپ کے حوصلے کو داد!
  9. ظہیراحمدظہیر

    وہ بھی اب مجھ کو بہ اندازِ زمانہ مانگے

    جی ہاں ،بارہ برس کی ہوگئی تو مناسب سمجھا کہ اسے لانچ کردیا جائے ۔ چھوٹی عمر میں لانچ کرنا ذرا غیر محفوظ لگا۔ اس دورِ پر فتن میں غزل کو بچوں کی طرح پالنا پڑتا ہے ۔😐
  10. ظہیراحمدظہیر

    وہ بھی اب مجھ کو بہ اندازِ زمانہ مانگے

    اوہ۔ یہ داد تو آج نظر میں آئی ۔آہ :grin: جواب میں انتہائی تاخیر کے لیے انتہائی معذرت ، سید عاطف علی بھائی ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ! اللہ کریم ڈسکورڈ سمیت سلامت رکھے! آمین
  11. ظہیراحمدظہیر

    آخری غزل

    یہ مطلع خواہرم جاسمن نے اپنی صوابدید پر رکھا ہے ۔ قوافی کے معاملے میں آپ خاصی کشادہ دل واقع ہوئی ہیں اور ماضی میں بھی کئی غزلوں میں اس کشادہ دلی کا مظاہرہ کرچکی ہیں ۔ :) ورنہ وہ واقف ہیں کہ مطلع میں سجایا ، بھلایا قوافی متعین کرنے کے بعد گھولا اور چکھا وغیرہ کے قوافی درست نہیں ۔ اس...
  12. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ۔ ۔ ۔ ۔ عجب علاقہ ہے آئنوں کا

    جہاں چاہ ،وہاں راہ! پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ!
  13. ظہیراحمدظہیر

    خلوت گزینی از قلم نیرنگ خیال

    ننجا دوبارہ نمودار ہونے کے لیے غائب ہوتا ہے ۔ اس لیے ہمیں ذرا تشویش نہیں۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ یار زندہ ، صحبت باقی!
  14. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ۔ ۔ ۔ ۔ عجب علاقہ ہے آئنوں کا

    بہت شکریہ ، خواہرم جاسمن ! یہ فقرہ میں نے اپنی ایک غزل سے لیا ہے ۔ اپنی یہ غزل مجھے پسند ہے کہ یہ میرے حسبِ حال ہے اور میرے فلسفۂ شعر کی ترجمان ہے۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    ایک صبح کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    بالکل درست! ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔ گزرتے وقت اور زندگی کی حقیقت سمجھ میں آنے کے ساتھ ساتھ ترجیحات بدلتی جاتی ہیں۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ہمزاد ۔ ۔ !!

    محمداحمد بھائی ، یہ سراسر آپ کی محبت اور اعلیٰ ظرفی ہے ورنہ من آنم کہ من دانم۔ سیکھنا سکھانا تو ہمیشہ دو طرفہ عمل ہوتا ہے ۔ میں بھی اردو محفل کی درسگاہ کا مقروض ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔خلوص اور محبت کے لیے سراپا سپاس ہوں ۔ 🤩
  17. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ہمزاد ۔ ۔ !!

    نور وجدان ، آپ کی اس بات سے سراسر متفق ہوں ۔ تشفی نہیں ہوئی اس مضمون سے ۔ یہ موضوع پوری کتاب کا تقاضا کرتا ہے ۔:D صابرہ امین ، آپ اپنی جگری دوست کے مشورے پر سنجیدگی سے غور فرمائیے۔ 😐
  18. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ہمزاد ۔ ۔ !!

    بالکل کر سکتے ہیں اور ابھی کیے دیتے ہیں: یا اللہ ! محفل کو بند ہونے سے بچا اور ان دو معززممبران کو بڑے بڑے عہدے عطا فرما۔ آمین ، ثم آمین! ارے بھئی کمال کرتی ہیں آپ ۔ نارمل حالات ہوتے تو میں ، آپ اور دیگر اراکین سب مل کر نبیل بھائی سےصرف مؤدبانہ درخواست ہی کرسکتے تھے کہ یہ دو سابق مدیر...
  19. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ہمزاد ۔ ۔ !!

    "اب اور کیا کہوں!" کہنے کی میری باری ہے!! آپ نے تو انتہائی خوشگوار حیرت سے دوچار کردیا! اللہ آپ کو سلامت رکھے، ہمیشہ سکھی رہیں ! اپنی جنت میں آباد رہیں! تبصرہ اس لیے مشکل ہے کہ ماضی میں دو تین قریبی یار دوست تو کئی بار میرا "خاکہ" لکھ چکے ہیں لیکن ایک ادیبہ کے قلم سے یہ واقعہ پہلی بار...
  20. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ۔ ۔ ۔ ۔ عجب علاقہ ہے آئنوں کا

    بہت شکریہ ، عبدالقیوم بھائی! آپ نےتو سیروں خون بڑھادیا! بہت نوازش! اللہ کریم آپ کو جزائے خیر دے۔ یہ تحریر ایک ہی نشست میں لکھنے کا موقع مل گیا۔ چنانچہ اس میں اسپیڈ بریکر نہ ہونے کے برابر ہیں ۔:D آپ مریم افتخار کے بارے میں شگفتہ سا مراسلہ ضرور لکھیں تاکہ ہم مریم کی طرف سے جواب میں ایک...
Top