الوداعی تقریب ایک انٹرویو مریم افتخار کے ساتھ

صابرہ امین

لائبریرین
پسندیدگی پہ شکرگزار ہوں۔
لکھنے کی ہم میں ایسی کوئی خاص صلاحیت یا معمول تو ہے نہیں،بس کبھی کبھار دو چار جملے جوڑنے کی کوشش کر لیتے ہیں۔
بہت دعائیں
برا نہ ماننے والی بات بھی خوب کہی۔ عرض کرتے چلیں کہ تحریر پوسٹ کرنے سے پہلے ان سے کلیئرنس لے لی تھی۔
کسر نفسی ہے آپ کی۔۔ ماشااللہ۔
آپ نے اجازت نہ بھی لی ہوتی تو پورا یقین ہے کہ فلو نے بالکل برا نہیں منانا تھا ۔ ان کی حس مزاح عمدہ ہے۔ اب تک تو یہی سمجھ میں آیا۔
 
میں اوپر ایک سرگوشی میں آپ کو پبلکلی ایکسیپشن قرار دے رہی تھی کہ آپ میری نسبت بہت ہائی ایچیور ہیں، اور پوزیٹو انرجی کا مینارۂ نور وغیرہ ہیں اس لیے آپ کو سات جگتیں معاف وغیرہ ہیں۔

لیکن آپ؟ سیدھا ہی ڈنکی ویل میں گرا دیا یہ بتا کے کہ کلئیرنس کے ڈاکومنٹس سبمٹ کروائے تھے؟ یہ بھی بتا دیتے کتنے ماہ لگے اس پراسیس میں!!!
یو ایس ویزہ کا انٹرویو تھا کیا ؟
 
خواہ مخواہ ہی انرجی ضائع کی بھائی نے۔ 🙄😁
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محترم ظہیراحمدظہیر کے انٹرویو سے بحفاظت واپسی پر انتظامی کمیٹی نے ہمیں مبارک باد اور نیک خواہشات کا سندیسہ بھیجا، اور ساتھ ہی بتایا کہ ایک اور انٹرویو بھی ہمارے ذمہ لگا دیا گیا ہے۔ اور اس دفعہ انٹرویو کرنا ہو گا ذہانت کے الیکشن کی تازہ ترین فاتح مریم افتخار کا۔
ہم نے کمیٹی سے پوچھا کہ کیا ڈرامہ چوراسی یا چاہت فتح علی کی آپشنز موجود ہیں؟ اس پہ کمیٹی والوں نے بتایا کہ مریم صاحبہ کا انٹرویو سوالنمبر ایک کی مانند ہے، جو کہ لازمی ہوتا ہے۔ اس لئے باتیں چھوڑیئے اور جلد از جلد انٹرویو کا اہتمام کیجئے۔

پس ہم نے برقی قاصد کے ذریعے مریم افتخار صاحبہ سے انٹرویو کی درخواست کی تو انہوں نے کمال مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں اپنے دفتری اوقات میں سے ہی انٹرویو کے لئے کچھ وقت عنایت کر دیا۔ ہم نے سوالات کی بابت عبداللہ محمد صاحب سے بھی رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں فون پر آپ کو متعلقہ سوالات و ہدایات کی کمک بھیجتا رہوں گا۔

مقررہ وقت پر ہم مریم صاحبہ کے آفس پہنچ گئے تو انہوں نے خوشدلی سے استقبال کیا۔۔" آئیے جناب خوش آمدید۔ امید ہے کہ انٹرویو بھی احسن طریقے سے انجام پائے گا اور آج میں اس خاص موقع کے لئے گھر سے کیک بھی بنا کے لائی ہوں، وہ بھی آپ کو چائے کے ساتھ پیش کیا جائے گا"۔

ابھی ہم سوچ ہی رہے تھے کہ انٹرویو کا آغاز کیسے کریں کہ عبداللہ صاحب کا میسج آیا کہ "استاد جی! کج منہ توں پھُٹو۔ اسیں ومبلڈن دا میچ وی تکنا اے"۔ بس پھر انٹرویو کے آغاز کی کوشش کی ہی تھی کہ مریم صاحبہ نے کہا کہ آپ ذرا ہمارے لئے الیکشن کی دونوں لڑیوں کی تلخیص لکھیں، ہم اتنی دیر تک چائے اور کیک لے کر آتے ہیں۔
اب ہم لگے ان لڑیوں کو "پھرولنے"، جو کہ نیل کے ساحل سے لیکر تابخاکِ کاشغر طویل تھیں۔ نجانے کتنا ہی وقت گزر گیا ہمیں تلخیص کے نوٹس بناتے بناتے، کہ مریم صاحبہ چائے کے ساتھ کیک لے کر آ گئیں۔
کیک کو دیکھ کر ہماری خوشی کی انتہا نہ رہی، کہ بلیک فاریسٹ کیک ہمیں بہت پسند تھا۔
ہم: ارے واہ! بلیک فاریسٹ کیک، خوب است
(میسج آیا۔۔ استاد جی کلے کلے نہیں، سادا حصہ شاپر وچ لے کے آنا جے)۔
وہ: ارے نہیں جناب۔ یہ تو پائن ایپل کیک ہے (بس آنچ ذرا تیز رہ گئی تھی شاید)۔
اس کے ساتھ ہی کیک کا ایک بڑا ٹکڑا کاٹ کر پلیٹ ہماری جانب بڑھائی۔ پہلا لقمہ لیتے ہی سارا آفس بقعۂ نور بن گیا۔۔ کہ چودہ کے چودہ طبق دو ہزار واٹ کے بلب کی مانند روشن ہو گئے تھے۔

ہم: اردو محفل پہ مزے مزے کے کھانوں کی باتیں اور یہاں یہ کیک۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
وہ (بات کو الٹ سمجھتے ہوئے): وہ فورم پہ تو ورچوئل باتیں ہوتی ہیں۔ کھانوں کا اصل ذائقہ تو حقیقی زندگی میں پتاچلتا ہے۔
ہم: جی جی وہی تو ( پائن ایپل سے بلیک فاریسٹ کیک بنا کر دکھائے کوئی!)۔
(میسج: سر جی! ساڈا شاپر اوتھے ای چھڈ آیا جے۔ تے نالے سوال وی پُچھو!)۔

ہم: کیا آپ کی وجۂ شہرت سائنس کے حوالے سے ہے؟ (میسج: پائی صاب کسوٹی آلی لڑی دوجی اے)۔
وہ (دانت پیستے ہوئے): کیاصرف ہاں یا ناں میں جواب دے سکتے ہیں؟

ہم: اوہ سوری۔ ہم سوال یہ کرنا چاہ رہے تھے کہ آپ کی سائنسی تحقیق کہاں تک پہنچی؟
وہ (فلسفیانہ اندازمیں): ابھی تو ہم خود کی کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔ اس میں کامیابی ہوئی تو تحقیق پہ توجہ مرکوز کریں گے۔

ارے آپ مزید کیک لیجئے نا۔ اور ہمارے منع کرنے کے باوجود پلیٹ میں کیک اور ہماری پریشانی میں یکساں اضافہ ہو گیا۔
(میسج: استاد جی! ہن آرام جے؟)

ہم: آپ حال ہی میں اردو محفل پہ ذہانت کا الیکشن جیتی ہیں تو اس بارے میں اظہارِ خیال کیجئے۔
وہ: میں فقط الیکشن ہی نہیں جیتی، بلکہ اپنی زندگی بھی جیتی ہوں، ہر حال میں جیتی ہوں اور اپنی مرضی سے جیتی ہوں۔ میں تو کہتی ہوں کہ
جس دور میں جینا مشکل ہو، اس دورمیں جینا لازم ہے۔

ہم: یہ بھی بتائیے کہ آجکل آپ کے کیا مشاغل اور مصروفیات ہیں؟
وہ: آج کل ہماری تمام مصروفیات اور مشاغل اردو محفل کی عیادت باسعادت تک ہی محدود ہیں۔ دم توڑتی محفل سے ذہین ترین ہونے کا انگوٹھا لگوانا ہو، یا ہزاریوں کی مبارک باد کی ہزار ہا لڑیاں بنانا، ہر جگہ مجھے ہی میزبانی کرنی پڑ رہی ہے۔
ہوں سب محفل پہ میں چھائی ہوئی
مستند ہے ہر لڑی میری بنائی ہوئی
(میسج: سر جی! اِک جگت آئی اے، لاواں کہ نہیں؟)

ہم: اردو محفل کی ممکنہ بندش کے بارے میں آپ کے کیا خیال ہیں۔
وہ: غمناک و غیرمتفق و ناپسندیدہ ۔ دیکھیں جی، جو کام ریٹنگ سے ہو سکتا ہو، اس کے لئے الفاظ خرچنا ضروری نہیں۔

ہم: آج کے دن اردو محفل کے اراکین کو کیا پیغام دینا چاہیں گی؟
وہ: ہم اس موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہی کہنا چاہیں گے کہ
یاد رکھ کاکا
بیٹری صرف اوساکا
(میسج: پاء جی! گل ود گئی جے۔نسو ایتھوں، فیر نہ کہنا دسیا نہیں سی)۔

ہم: واہ جی واہ، بیٹری کے بارے میں آپ کی برانڈ پلیسمنٹ کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ لیکن ایک بائیولوجسٹ اور سخن شناس ہوتے ہوئے بیٹری کی برانڈنگ۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
وہ: دیکھیں جناب! بیٹری اور حیاتیات کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ ان دنوں اگر موبائل کی بیٹری ختم ہو جائے تو آدھی حیات کی روح قفسِ عنصری سے پرواز کر جائے۔ اور سخن وری کا بھی بیٹری سے خاص علاقہ ہے کہ دونوں ہی کو چارجر درکار ہوتا ہے، کسی کو پتلی پِن والا اور کسی کو ٹائپ سی۔

ہم: اس بابت بھی روشنی ڈالیئے کہ آپ کی نظر میں زندگی کیا ہے؟ اس کو ایک جملے میں بیان کیجئے ۔
وہ: زندگی اصل میں ایک ایسی کتاب کی مانند ہے جس کا ایک ایک صفحہ ہم خود لکھتے ہیں۔ اس کا دیباچہ ہی احسن انداز سے لکھ دیا جائے تو کتابِ زندگی خوبصورت لگنا شروع ہو جائے۔ دیباچے کے بعد ٹیبل آف کونٹینٹ، لٹریچر ریویو اور گلوسری بھی ضرور لکھنی چاہئے مکمل حوالہ جات کے ساتھ، اسی کے ساتھ انڈیکس بھی مرتب کر کیا جانا چاہئے تا کہ سرچ کرنے میں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
(گھڑی کی بڑی سوئی کا ایک چکر مکمل۔ ہم پہ غشی کے دورے۔ موبائل پر میسج پہ میسج آ رہے ہیں، لیکن پڑھنے کا یارا نہیں۔
۔۔۔۔۔۔
(بیان جاری ہے)
آپ اس خطے کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، یہاں کا رہن سہن اور تہذیب و تمدن سب سے الگ تھلگ تھا۔ اس فرق کو نہ محمد بن قاسم دور کر سکا، نہ ہی سرسید احمد خان۔ بھگت سنگھ اور سلطان راہی نے اپنی سی کوشش کی، لیکن دونوں تاریک راہوں میں مارے گئے ۔ اس فرق کو کتابیں ہی دور کر سکتی ہیں۔ میں تو کہتی ہوں کہ اگر درست ڈیٹا اینالیسز کر لیا جائے تو ۔۔۔۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(گھڑی کی چھوٹی سوئی کا بھی ایک پورا چکر مکمل۔ ہم پہ نزع کا عالم طاری ہے۔ موبائل کی بیٹری ڈاؤن ہو چکی)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(بیان ابھی جاری ہے)
آج کی دنیا بہت بدل چکی ہے (جی ہاں! گول کی جگہ چوکور پہئے آچکے شاید 🫤)۔ اس جہانِ رنگ و بو میں زیست کے اسباب بدل چکے ہیں۔ اس بدلتی دنیا میں زندگی کی کتاب بھی بدل چکی ہے۔ اب یہ ای بک کی شکل میں بھی آ چکی ہے۔ جیسے ای بک میں سرچ کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔ کنٹرول جمع ایف دبا کر مطلوبہ کی ورڈ لکھیں اور اینٹر پریس کر کے من کی مراد پائیں۔ اسی طرح زندگی میں بھی کنٹرول جمع ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
(ایک جملے پر مشتمل بیان ابھی جاری تھا، کہ ہم نے سارا بلیک فاریسٹ کیک کھا کر آتما ہتیا کر لی 😔)۔
ہا ہا ہا ہا ہ۔۔۔ ہی ہی ہی ہی !!!
یاز بھائی ، بہت اعلیٰ ، بہت خوب ! مزیدار تحریر ! لطف آیا پڑھ کر ۔
اس مزاح پارے میں محولہ اشاروں اور کنایوں سے میں پوری طرح واقف ہوتا تو یقیناً اور مزا آتا۔ افسوس کہ پچھلے دو ماہ میں میری فرصت اور رفتارِ مطالعہ مریم افتخار اور آپ صاحبان کی برق رفتار نگارشات کا ساتھ نہیں دے سکیں ۔ بھائی ، یونہی لکھتے رہیں اور محفل کے ان ایامِ آخر کو یادگار بناتے جائیں ۔ اللہ کرے شورِ قلم اور زیادہ!
 
آپ کا تبصرہ گراں قدر ہے اور یاز صاحب کی طبع آجکل روانی کے اوجِ کمال پر ہے، بس جلد ہی بحر میں بہے چلے جائیں گے اور ہم دیکھتے رہ جائیں گے!

سارے اشارے کنایے ہم قارئین کی آسانی کے لیے ذیل میں درج کر دیتے ہیں تاکہ سیاق و سباق کے ساتھ کہانی کا مزا مزید آ پائے!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہمیں پتہ نہیں کیوں شک سا گزرا تھا کہ آپ ظہیر صاحب کے انٹرویو کے بعد "بحفاظت " واپس نہ آئے تھے بلکہ جتنی اڑانیں آپ بھررہے تھے، کوئی تو ملکۂ کہسار راستے میں پڑی ہوگی!!!
لیکن چلیں ذرا دیر کو مان بھی لیں کہ ایسا ہوا تھا ، لیکن یہ انٹرویو کمیٹی نے بھی کیا خوب کہی، محفل کے سینئر ترین ممبران کے انٹرویو کے لیے بار بار اس سواری کو بھیجا"جو اپنے سامان کی خود ذمہ دار نہ ہے"!
لیکن ایک لحاظ سے اچھا ہی ہوا، اے خان نے جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر ہو گئی۔
"محفل میں سہی ان سے ملاقات ہوگئی"

بڑی ہی کوئی بائیسڈ کمیٹی ہے!!!
مجھے لگتا ہےکمیٹی والے خود ڈرامہ چوراسی دیکھنے بیٹھے ہوں گے اور چاہتے ہوں گے کہ کوئی ڈسٹرب نہ کرے اور نہ ہی چاہت فتح علی خاں کی چاہت میں کوئی اور دیوانہ می رقصم وغیرہ ہو گزرے!
"میں دیوانہ ہوں دیوانے کا کیا ہے
کمیٹی کا خود تماشابن گیا ہے"

ہم جن مریم افتخار صاحبہ کو جانتے ہیں ان کے صرف اور صرف رسوئی کے اوقات مقرر ہیں اور آجکل شدید بے روزگار ہیں (پوٹینشل ایمپلائرز رابطہ کریں)۔ لیکن جان کر اچھا لگا کہ ہمارے ہم ناموں کو نوکریاں مل رہی ہیں۔
ایک اور چیز جان کر بالکل اچھا نہیں لگا، یہ کمیٹی اتنی غیر ذمہ دار کیسے ہوگئی کہ محفل کے ہزاروں اراکین بشمول سونیا قاقلین صاحبہ کو چھوڑ کر عبداللہ محمد کی کمک پر راضی برضا ہوگئی؟ ڈرامہ چوراسی دلچسپ سہی مگر ایسا بھی کیا کہ انتظامیہ کے انگوٹھے کہاں کہاں لگوائے جاتے رہے، ان کو احساس تک نہ ہوا۔ ابھی تو شکر ہے آگے سے ہم تھے، کوئی اور ہوتا تو عبداللہ محمد کو دیکھ کر محفل کا کیا امیج بنتا، طوبی ٰطوبیٰ!

میں نے تو انٹر کے زمانے میں آخری بار کیک بنایا ہوگا، وہ بھی پریشر ککر کے اندر "کولا مُودا مار کے" ۔ اس لیے اپنا تو بھئی اعلانِ برأت ہے!!!
میٹھا کھانا بھی حتی المقدور کم کر رکھا ہے اور جہاں ٹوٹ پڑتے ہیں، نمکین پر ٹوٹ پڑتے ہیں!!! (آپ کی یہ تحریر بھی نمکین ہے، اسی لیے ٹوٹ پڑے! )

پہلے تو یہ بتائیں کہ عبداللہ محمد کو احساس کیوں نہیں ہوتا کہ اردوئے معلی میں ایک انٹرویو کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور اندر آپ کو کنڈکٹر بنا کر پھر پُھٹوں اور تَروں کی باتیں کیوں کر رہے ہیں وہ بھی ٹھیٹھ پنجابی میں اور اگر بات کرہی لی تھی تو ومبلڈن کا پنجابی ترجمہ کیوں نہ کِیا!!! اس طرح کے بال و پَر کے بارے میں ہی اک بال کہہ گئے تھے،
کبھی اے نوجواں عبداللہ محمد تدبر بھی کیا تو نے
(عبداللہ پائین اگلے مصرعے کی تاب لا سکنے سے پہلے ہی پنکھی جھلتے ہوئے غش کھا کر گر پڑے)

مزید یہ جوآپ نے تلخیص بیان کی تھی اس میں سے نمبر دوں تو مکمل دو نمبری تلخیص تھی۔ تلخیص کسی شے کو ایک تہائی کرنے کو کہتے ہوتے تھے، آپ تین گنا کر کے تشریح کر کے لے آئے؟ حدِّ (اردو) ادب!!!

بلیک فاریسٹ کیک ہمیں بھی پسند ہوتا تھا لیکن آپ نے جو اپنے تحریری خاکے میں اس کے ناک نقشے کا حشر نشر کیا ہے، اب میں بیکری میں داخلے سے پہلے پوچھا کروں گی کہ یہاں "بیابانِ اسود" تو نہیں؟ اگر ہے تو ایسی بیکری ہی ہمارے لیے اپشگن وغیرہ ہے!!!
باقی یہ جو آپ نے وولٹیج کا کیک سے تعلق جوڑا ہے، پاکستان انجینئرنگ کاؤنسل آپ کو جلد الیکٹرکل انجینئر نگ کے شعبے میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے پر ایک زبردست سا "شاک" دے گی!!!

عبداللہ محمد بھائی تو کوچۂ شاپراں کے سینئر رکن ہیں اس لیے ان کو شاپروں کی کمی نہ پہلے تھی نہ اب لیکن۔۔۔۔کیا بات کہہ دی ہے۔ فورم پہ ورچوئل اور فورم سے باہر ایکچوئل؟ بات یہیں تک رہتی تو میں کڑوا گھونٹ اس کریلے کے ملک شیک کا بھر جاتی، لیکن مجھے اوسکر وائلڈ صاحب کی روح آوازیں دے رہی ہے جو کہتے ہیں کہ آدمی کو ایک ماسک دے دو اور پھر اس کا تماشا دیکھو کہ اس کے پیچھے چھپ کر کیسے سچ اگلتا ہے!!!

اس لیے ابن انشاء کے کلام پہ ہاتھ صاف کروں گی کہ:

"فرض کرو بس یہی حقیقت، باقی سب کچھ مایا ہو"

(ہونہہ، بیگانی کسوٹی میں عبداللہ دیوانہ!!!)
باقی بات آپ کی ٹھیک ہے، میں سائنسی تحقیق میں اور ہر ہر شے میں خود کو ہی کھوج رہی ہوں۔ شاید میں سیلف سینٹرڈ ہوں اور :
مجھے یقیں ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا!

باقی میں نے آپ کو لقوے سے بچا لیا لیکن اس پر کوئی شکریہ وکریہ نئیں اور پلیٹ کی فکریں کھائی جا رہی ہیں، نہیں ہوتی پلیٹ موٹی!!!

دور کی عینک آپ کی ٹھیک کام کر رہی ہے، یہی نمبر جاری رکھیں۔ نیکسٹ (پیشنٹ) پلیز!!!

(عبداللہ پائین، تسی روکیاں ہوئیاں جگتاں لا کے دیکھو شاید کجھ گل بن جائے، ایداں تے نئیں بن دی۔ جیہڑیاں لاندے او، انہاں نوں روک لو پلیز، بہت ٹھنڈیاں ٹھار نیں!)

محفل کی بندش کا صدمہ پہلی خبر پر ہوا تھا اور تبھی صبر کا دامن پکڑا تھا، آج تک چھوڑا نہیں۔ محفل کو میرے چھوٹ جانے کا غم ہوگا تو میں بھی اس کے چھوٹ جانے کا غم منانے کا سوچوں گی، ورنہ کہا نا کہ میں سیلف سینٹرڈ ہوں! یک طرفہ ری ایکشنز ہماری کیمیا گری میں جگہ نہ پاتےہیں نہ پاویں گے۔باقی اردو محفل کے تمام اراکین کے نام اہم پیغام۔۔۔۔امریکن سنڈی۔۔۔ارے نہیں، اوساکا بیٹری کا اشتہار دیکھنا نہ بھولیں۔ ان کو کسٹمر لبھے نہ لبھے، پر سپیڈ ایک سو نبّے!!!
ان سے سبق سیکھیں کہ یہی کرنا ہوتا ہے، یعنی:

تم خوف و خطر سے درگزرو
جو ہونا ہے سو ہونا ہے
گر ہنسنا ہے تو ہنسنا ہے
گر رونا ہے تو رونا ہے
تم اپنی کرنی کر گزرو
جو ہوگا دیکھا جائے گا

میں پی ای سی سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ کو بیٹری اور حیاتیات کے اس بے ہنگم امتزاج پر پچھلے والا شاک لگانے کے بعد چند گھنٹے کا وقفہ دیا جائے اور پھر ایک دفعہ سرکٹ مکمل کر دیا جائے اور بلب کی جگہ آپ روشن ہوں اور آپ کہیں: یہ بند بجھ، بند بجھ کیا لگا رکھی!!!
اک بار ہی جی بھر کے سزا کیوں نہیں دیتے
گر "بلبِ" غلط ہوں تو "ہٹا" کیوں نہیں دیتے

یقین کریں مجھے بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ زندگی آپ کی نظر میں کیا ہے!!!!! ورنہ مجھے کہاں محمد بن قاسم اور ناہید کے خطوط یاد تھے، نہ ہی غزنوی کی سترہ حملوں والی تڑپ اور زلفِ ایاز کا خم ذہن میں آتا تھا، بھگت سنگھ اور سلطان راہی میرے لیے بس بڑی اسکرین کے کردار تھے ۔ آپ نے میری میچی ہوئی آنکھیں کھول دیں، وگرنہ میں آج تک صرف جون ایلیا کے ایک شعر کو اپنی چار دن کی زندگی کا user manual سمجھے بیٹھی تھی کہ:

آپ کی آتما ہتیا والا استعفی ہم نے کب سے پھاڑ کے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر cache کلئیر کر دیا تھا۔ "ہنیرا جنگل" جتنا مرضی نگلیں لیکن ابھی اتنا ہنیر نئیں پڑا کہ زندگی آپ سے تلخ لہجے میں بات کر جائے یا موت ہم کلام ہونے آ کھڑی ہو۔اس دوسری ملاقات کے شرف کے لیے سراپا سپاس گزار ہوں، پہلی ملاقات البتہ اے خان کے خواب میں ہوئی تھی اور تیسری محمد سعد کے گھر پر ہوگی اگر زیک نے دو چار دن مزید پروف آف لائف نہ دیا تو!!!! کیوں عبداللہ محمد بھرا؟
:star2::star2::star2::star2::star2:
یاز برا مانیں یا اچھا ، سچی بات یہ ہے کہ آپ کے جوابات سیر سے سوا سیر ہیں ، اصل سے بڑھ کر ہیں ۔ شگفتہ تر ، خوبصورت !!!!
پھر یہی کہوں گا کہ یہ خاتون روز بروز حیران بلکہ مزید حیران کرنے سے باز نہیں آتیں۔ ماشا ء اللہ! ذہانت اور شگفتگی کا زبردست امتزاج ہے آپ کی شخصیت میں ۔ اللہ کریم نظرِ بد سے بچائے۔
بہت اعلیٰ ، بہت خوب ، بہت مزیدار!!!!!
 
یاز

محفلین
ہا ہا ہا ہا ہ۔۔۔ ہی ہی ہی ہی !!!
یاز بھائی ، بہت اعلیٰ ، بہت خوب ! مزیدار تحریر ! لطف آیا پڑھ کر ۔
اس مزاح پارے میں محولہ اشاروں اور کنایوں سے میں پوری طرح واقف ہوتا تو یقیناً اور مزا آتا۔ افسوس کہ پچھلے دو ماہ میں میری فرصت اور رفتارِ مطالعہ مریم افتخار اور آپ صاحبان کی برق رفتار نگارشات کا ساتھ نہیں دے سکیں ۔ بھائی ، یونہی لکھتے رہیں اور محفل کے ان ایامِ آخر کو یادگار بناتے جائیں ۔ اللہ کرے شورِ قلم اور زیادہ!
بہت نوازش حضور ۔ آپ کے حوصلہ افزا کلمات ہمارے لئے اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں کہ ایچ بی میں فوری اضافے کا احساس پاتے ہیں۔
بہت دعائیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہمیں پتہ نہیں کیوں شک سا گزرا تھا کہ آپ ظہیر صاحب کے انٹرویو کے بعد "بحفاظت " واپس نہ آئے تھے بلکہ جتنی اڑانیں آپ بھررہے تھے، کوئی تو ملکۂ کہسار راستے میں پڑی ہوگی!!!
لیکن چلیں ذرا دیر کو مان بھی لیں کہ ایسا ہوا تھا ، لیکن یہ انٹرویو کمیٹی نے بھی کیا خوب کہی، محفل کے سینئر ترین ممبران کے انٹرویو کے لیے بار بار اس سواری کو بھیجا"جو اپنے سامان کی خود ذمہ دار نہ ہے"!
لیکن ایک لحاظ سے اچھا ہی ہوا، اے خان نے جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر ہو گئی۔
"محفل میں سہی ان سے ملاقات ہوگئی"

بڑی ہی کوئی بائیسڈ کمیٹی ہے!!!
مجھے لگتا ہےکمیٹی والے خود ڈرامہ چوراسی دیکھنے بیٹھے ہوں گے اور چاہتے ہوں گے کہ کوئی ڈسٹرب نہ کرے اور نہ ہی چاہت فتح علی خاں کی چاہت میں کوئی اور دیوانہ می رقصم وغیرہ ہو گزرے!
"میں دیوانہ ہوں دیوانے کا کیا ہے
کمیٹی کا خود تماشابن گیا ہے"

ہم جن مریم افتخار صاحبہ کو جانتے ہیں ان کے صرف اور صرف رسوئی کے اوقات مقرر ہیں اور آجکل شدید بے روزگار ہیں (پوٹینشل ایمپلائرز رابطہ کریں)۔ لیکن جان کر اچھا لگا کہ ہمارے ہم ناموں کو نوکریاں مل رہی ہیں۔
ایک اور چیز جان کر بالکل اچھا نہیں لگا، یہ کمیٹی اتنی غیر ذمہ دار کیسے ہوگئی کہ محفل کے ہزاروں اراکین بشمول سونیا قاقلین صاحبہ کو چھوڑ کر عبداللہ محمد کی کمک پر راضی برضا ہوگئی؟ ڈرامہ چوراسی دلچسپ سہی مگر ایسا بھی کیا کہ انتظامیہ کے انگوٹھے کہاں کہاں لگوائے جاتے رہے، ان کو احساس تک نہ ہوا۔ ابھی تو شکر ہے آگے سے ہم تھے، کوئی اور ہوتا تو عبداللہ محمد کو دیکھ کر محفل کا کیا امیج بنتا، طوبی ٰطوبیٰ!

میں نے تو انٹر کے زمانے میں آخری بار کیک بنایا ہوگا، وہ بھی پریشر ککر کے اندر "کولا مُودا مار کے" ۔ اس لیے اپنا تو بھئی اعلانِ برأت ہے!!!
میٹھا کھانا بھی حتی المقدور کم کر رکھا ہے اور جہاں ٹوٹ پڑتے ہیں، نمکین پر ٹوٹ پڑتے ہیں!!! (آپ کی یہ تحریر بھی نمکین ہے، اسی لیے ٹوٹ پڑے! )

پہلے تو یہ بتائیں کہ عبداللہ محمد کو احساس کیوں نہیں ہوتا کہ اردوئے معلی میں ایک انٹرویو کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور اندر آپ کو کنڈکٹر بنا کر پھر پُھٹوں اور تَروں کی باتیں کیوں کر رہے ہیں وہ بھی ٹھیٹھ پنجابی میں اور اگر بات کرہی لی تھی تو ومبلڈن کا پنجابی ترجمہ کیوں نہ کِیا!!! اس طرح کے بال و پَر کے بارے میں ہی اک بال کہہ گئے تھے،
کبھی اے نوجواں عبداللہ محمد تدبر بھی کیا تو نے
(عبداللہ پائین اگلے مصرعے کی تاب لا سکنے سے پہلے ہی پنکھی جھلتے ہوئے غش کھا کر گر پڑے)

مزید یہ جوآپ نے تلخیص بیان کی تھی اس میں سے نمبر دوں تو مکمل دو نمبری تلخیص تھی۔ تلخیص کسی شے کو ایک تہائی کرنے کو کہتے ہوتے تھے، آپ تین گنا کر کے تشریح کر کے لے آئے؟ حدِّ (اردو) ادب!!!

بلیک فاریسٹ کیک ہمیں بھی پسند ہوتا تھا لیکن آپ نے جو اپنے تحریری خاکے میں اس کے ناک نقشے کا حشر نشر کیا ہے، اب میں بیکری میں داخلے سے پہلے پوچھا کروں گی کہ یہاں "بیابانِ اسود" تو نہیں؟ اگر ہے تو ایسی بیکری ہی ہمارے لیے اپشگن وغیرہ ہے!!!
باقی یہ جو آپ نے وولٹیج کا کیک سے تعلق جوڑا ہے، پاکستان انجینئرنگ کاؤنسل آپ کو جلد الیکٹرکل انجینئر نگ کے شعبے میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے پر ایک زبردست سا "شاک" دے گی!!!

عبداللہ محمد بھائی تو کوچۂ شاپراں کے سینئر رکن ہیں اس لیے ان کو شاپروں کی کمی نہ پہلے تھی نہ اب لیکن۔۔۔۔کیا بات کہہ دی ہے۔ فورم پہ ورچوئل اور فورم سے باہر ایکچوئل؟ بات یہیں تک رہتی تو میں کڑوا گھونٹ اس کریلے کے ملک شیک کا بھر جاتی، لیکن مجھے اوسکر وائلڈ صاحب کی روح آوازیں دے رہی ہے جو کہتے ہیں کہ آدمی کو ایک ماسک دے دو اور پھر اس کا تماشا دیکھو کہ اس کے پیچھے چھپ کر کیسے سچ اگلتا ہے!!!

اس لیے ابن انشاء کے کلام پہ ہاتھ صاف کروں گی کہ:

"فرض کرو بس یہی حقیقت، باقی سب کچھ مایا ہو"

(ہونہہ، بیگانی کسوٹی میں عبداللہ دیوانہ!!!)
باقی بات آپ کی ٹھیک ہے، میں سائنسی تحقیق میں اور ہر ہر شے میں خود کو ہی کھوج رہی ہوں۔ شاید میں سیلف سینٹرڈ ہوں اور :
مجھے یقیں ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا!

باقی میں نے آپ کو لقوے سے بچا لیا لیکن اس پر کوئی شکریہ وکریہ نئیں اور پلیٹ کی فکریں کھائی جا رہی ہیں، نہیں ہوتی پلیٹ موٹی!!!

دور کی عینک آپ کی ٹھیک کام کر رہی ہے، یہی نمبر جاری رکھیں۔ نیکسٹ (پیشنٹ) پلیز!!!

(عبداللہ پائین، تسی روکیاں ہوئیاں جگتاں لا کے دیکھو شاید کجھ گل بن جائے، ایداں تے نئیں بن دی۔ جیہڑیاں لاندے او، انہاں نوں روک لو پلیز، بہت ٹھنڈیاں ٹھار نیں!)

محفل کی بندش کا صدمہ پہلی خبر پر ہوا تھا اور تبھی صبر کا دامن پکڑا تھا، آج تک چھوڑا نہیں۔ محفل کو میرے چھوٹ جانے کا غم ہوگا تو میں بھی اس کے چھوٹ جانے کا غم منانے کا سوچوں گی، ورنہ کہا نا کہ میں سیلف سینٹرڈ ہوں! یک طرفہ ری ایکشنز ہماری کیمیا گری میں جگہ نہ پاتےہیں نہ پاویں گے۔باقی اردو محفل کے تمام اراکین کے نام اہم پیغام۔۔۔۔امریکن سنڈی۔۔۔ارے نہیں، اوساکا بیٹری کا اشتہار دیکھنا نہ بھولیں۔ ان کو کسٹمر لبھے نہ لبھے، پر سپیڈ ایک سو نبّے!!!
ان سے سبق سیکھیں کہ یہی کرنا ہوتا ہے، یعنی:

تم خوف و خطر سے درگزرو
جو ہونا ہے سو ہونا ہے
گر ہنسنا ہے تو ہنسنا ہے
گر رونا ہے تو رونا ہے
تم اپنی کرنی کر گزرو
جو ہوگا دیکھا جائے گا

میں پی ای سی سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ کو بیٹری اور حیاتیات کے اس بے ہنگم امتزاج پر پچھلے والا شاک لگانے کے بعد چند گھنٹے کا وقفہ دیا جائے اور پھر ایک دفعہ سرکٹ مکمل کر دیا جائے اور بلب کی جگہ آپ روشن ہوں اور آپ کہیں: یہ بند بجھ، بند بجھ کیا لگا رکھی!!!
اک بار ہی جی بھر کے سزا کیوں نہیں دیتے
گر "بلبِ" غلط ہوں تو "ہٹا" کیوں نہیں دیتے

یقین کریں مجھے بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ زندگی آپ کی نظر میں کیا ہے!!!!! ورنہ مجھے کہاں محمد بن قاسم اور ناہید کے خطوط یاد تھے، نہ ہی غزنوی کی سترہ حملوں والی تڑپ اور زلفِ ایاز کا خم ذہن میں آتا تھا، بھگت سنگھ اور سلطان راہی میرے لیے بس بڑی اسکرین کے کردار تھے ۔ آپ نے میری میچی ہوئی آنکھیں کھول دیں، وگرنہ میں آج تک صرف جون ایلیا کے ایک شعر کو اپنی چار دن کی زندگی کا user manual سمجھے بیٹھی تھی کہ:

آپ کی آتما ہتیا والا استعفی ہم نے کب سے پھاڑ کے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر cache کلئیر کر دیا تھا۔ "ہنیرا جنگل" جتنا مرضی نگلیں لیکن ابھی اتنا ہنیر نئیں پڑا کہ زندگی آپ سے تلخ لہجے میں بات کر جائے یا موت ہم کلام ہونے آ کھڑی ہو۔اس دوسری ملاقات کے شرف کے لیے سراپا سپاس گزار ہوں، پہلی ملاقات البتہ اے خان کے خواب میں ہوئی تھی اور تیسری محمد سعد کے گھر پر ہوگی اگر زیک نے دو چار دن مزید پروف آف لائف نہ دیا تو!!!! کیوں عبداللہ محمد بھرا؟
یاز بھائی اس ننھے منے مراسلے کو دیکھ کر یقین آ گیا کہ آپ نے آتما ہتیا کیوں کی۔ 🙂
ویسے تسی ایڈا پیڑا کیک بنادیو!!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
تہاڈے ورگے بھراواں لئی میں او ایل ایکس دا نواں اکاؤنٹ کھولیا اے، تےنال قیمت وی اونہوں دواں گی بس کوئی لَین دی ہامی بھرے!
اینا قیمتی چیزاں کوئی بلینیئر ہی لے سکدا اے، پر او، او ایل ایکس تے نئیں آن گے۔
 
اس مزاح پارے میں محولہ اشاروں اور کنایوں سے میں پوری طرح واقف ہوتا تو یقیناً اور مزا آتا۔ افسوس کہ پچھلے دو ماہ میں میری فرصت اور رفتارِ مطالعہ مریم افتخار اور آپ صاحبان کی برق رفتار نگارشات کا ساتھ نہیں دے سکیں ۔
محترم @ظہیراحمدظہیر کے انٹرویو سے بحفاظت واپسی
یہ وہی انٹرویو تھا جو ابھی کل ہوا اوراس سے پہلے موصوف کی پاکٹ اور اس کے دوران موصوف کی مَت مار لی گئی تھی۔
ڈرامہ چوراسی یا چاہت فتح علی
یہ دونوں ایسی چیزیں ہیں جو سماعت اور بصارت پر یکسر گراں گزرتی ہیں!
استاد جی! کج منہ توں پھُٹو۔ اسیں ومبلڈن دا میچ وی تکنا اے
ترجمہ: استاد صاحب، منہ سے کچھ بولیں، ہم نے ومبلڈن کا میچ بھی دیکھنا ہے۔
(اس نام کی ایک لڑی عبداللہ محمد بھائی نے محفل پر بنا رکھی ہے اور ان کے زیادہ مراسلہ جات کھیلوں کے زمرے میں ہی ہوتے ہیں)
ہمارے لئے الیکشن کی دونوں لڑیوں کی تلخیص لکھیں
الیکشن کی لڑیاں اپنی طوالت کی وجہ سے بلاوجہ مشہور ہوگئیں، حالانکہ ہماری جانب سے تو مختصر سا ہی پروگرام تھا۔ ووٹر ملتے گئے، کارواں بنتا گیا!
میسج آیا۔۔ استاد جی کلے کلے نہیں، سادا حصہ شاپر وچ لے کے آنا جے
ترجمہ: استاد صاحب! اکیلے اکیلے نہیں، کیک کیں سے میرا حصہ شاپر میں الگ کر کے لے آئیے گا۔
۔ پہلا لقمہ لیتے ہی سارا آفس بقعۂ نور بن گیا۔۔ کہ چودہ کے چودہ طبق دو ہزار واٹ کے بلب کی مانند روشن ہو گئے تھے۔
یاز صاحب تعارف کی لڑی میں بتا چکے ہیں کہ یہ الیکٹریکل انجینئر ہیں۔
اردو محفل پہ مزے مزے کے کھانوں کی باتیں اور یہاں یہ کیک
الیکشن کی لڑی میں ہم لنگر کا منہ کھولتے تھے، اسی کی طرف اشارہ ہے۔
سر جی! ساڈا شاپر اوتھے ای چھڈ آیا جے۔ تے نالے سوال وی پُچھو!
یہاں عبداللہ محمد نے اپنا شاپر انٹرویو روم میں ہی چھوڑ کر آنے کی بات کی اور سوال پوچھنے پر اکسایا۔
کیا آپ کی وجۂ شہرت سائنس کے حوالے سے ہے؟ (میسج: پائی صاب کسوٹی آلی لڑی دوجی اے)۔
۔
وہ (دانت پیستے ہوئے): کیاصرف ہاں یا ناں میں جواب دے سکتے ہیں؟
محفل پر عبداللہ محمد نے کسوٹی کے کھیل کی بنیاد رکھی تھی، یہ کھیل اگر کسی حیاتیاتی ماہر کو سمجھانا ہو تو ہم کہیں گے کہ جانداروں کو کلاسیفائے کرنے کے لیےجس طرح جنرل سے سپیسفک کی طرف جایا جاتا ہے، اسی طرح اس لڑی میں پہیلی بجھانے والا ذہن میں ایک آبجیکٹ رکھ لیتا ہے اور بوجھنے والے جنرل سے سپیسفک تک ایسے کلوز اینڈڈ سوالات کرتے ہیں کہ بالآخر وہ شے سپیسفکلی بوجھ پائیں۔
ہم: اوہ سوری۔ ہم سوال یہ کرنا چاہ رہے تھے کہ آپ کی سائنسی تحقیق کہاں تک پہنچی؟
وہ (فلسفیانہ اندازمیں): ابھی تو ہم خود کی کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔ اس میں کامیابی ہوئی تو تحقیق پہ توجہ مرکوز کریں گے۔
یہاں غالبا ہماری پی ایچ ڈی کی جانب اشارہ ہے جب کہ ہم محفل پر کافی زیادہ پائے جا رہے ہیں اور نت نئے سوالات اپنے حلقہ احباب سے کرتے رہتے ہیں جن کا ہماری سائنسی ریسرچ سے علاقہ کم ہی ہوتا ہے!
میسج: استاد جی! ہن آرام جے؟)
اب آرام ہے؟
ہم: آپ حال ہی میں اردو محفل پہ ذہانت کا الیکشن جیتی ہیں تو اس بارے میں اظہارِ خیال کیجئے۔
وہ: میں فقط الیکشن ہی نہیں جیتی، بلکہ اپنی زندگی بھی جیتی ہوں، ہر حال میں جیتی ہوں اور اپنی مرضی سے جیتی ہوں۔ میں تو کہتی ہوں کہ
جس دور میں جینا مشکل ہو، اس دورمیں جینا لازم ہے۔
یہ آخری والا مصرع نما ہم نے محفل پر بیشتر مرتبہ لکھا ہے اور اس سے پہلے والے جملے غالبا ہماری نان کنفرمسٹ طبیعت سے متعلق ہو سکتے ہیں۔
ہم: یہ بھی بتائیے کہ آجکل آپ کے کیا مشاغل اور مصروفیات ہیں؟
وہ: آج کل ہماری تمام مصروفیات اور مشاغل اردو محفل کی عیادت باسعادت تک ہی محدود ہیں۔ دم توڑتی محفل سے ذہین ترین ہونے کا انگوٹھا لگوانا ہو، یا ہزاریوں کی مبارک باد کی ہزار ہا لڑیاں بنانا، ہر جگہ مجھے ہی میزبانی کرنی پڑ رہی ہے۔
ہوں سب محفل پہ میں چھائی ہوئی
مستند ہے ہر لڑی میری بنائی ہوئی
(میسج: سر جی! اِک جگت آئی اے، لاواں کہ نہیں؟)
ہم نت نئے سلسلے شروع کرنے کی اپنی سی کوششیں کر رہے ہیں اور ہزاری عبور کرنے والوں کی لڑیاں بناتے جا رہے ہیں۔ عبداللہ بھائی نے البتہ آئی ہوئی جگت روک کر کچھ نہ کرنے کا کمال کر دیا ہے!
ہم: اردو محفل کی ممکنہ بندش کے بارے میں آپ کے کیا خیال ہیں۔
وہ: غمناک و غیرمتفق و ناپسندیدہ ۔ دیکھیں جی، جو کام ریٹنگ سے ہو سکتا ہو، اس کے لئے الفاظ خرچنا ضروری نہیں۔
بندش پہ ہم زیادہ اظہار خیال نہیں کرتے اور بہاؤ میں بہے جا رہے ہیں۔ اس جانب اشارہ ہو سکتا ہے۔
وہ: ہم اس موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہی کہنا چاہیں گے کہ
یاد رکھ کاکا
بیٹری صرف اوساکا
یہ شعر بھی ہم نے محفل میں کئی بار سنایا ہے جو کہ اصل میں ٹی وی کی ایک مشہور زمانہ کمرشل ہے۔
(میسج: پاء جی! گل ود گئی جے۔نسو ایتھوں، فیر نہ کہنا دسیا نہیں سی)۔
عبداللہ بھائی بھاگنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور خود پہلے ہی دائرہ عتاب سے باہر بیٹھے ہیں!
(ایک جملے پر مشتمل بیان ابھی جاری تھا، کہ ہم نے سارا بلیک فاریسٹ کیک کھا کر آتما ہتیا کر لی 😔)۔
یہ اور اس سے پہلے کا مضمون غالبا ہمارے لمبے لمبے مراسلہ جات کی جانب اشارہ ہو سکتا ہے جس کا ذکر بابا جانی بھی کر چکے ہیں ابھی یاز صاحب نے بھی دہین کہہ دیا ہے۔۔۔تاہم اس خطاب میں جو انفارمیشن تھی وہ مصنف کی اپنی ہے۔ مجھے بس نچوڑ یاد رہتے ہیں اور زیادہ انفارمیشن کم ہی ذہن نشیں ہوتی ہے، اس لیے ایسے حوالہ جات پہ بات بھی کم کر پاتی ہوں، البتہ حاصل مطالعہ کے مطابق زندگی گزار رہی ہوں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم نے سارا بلیک فاریسٹ کیک کھا کر آتما ہتیا کر لی
یہ کیسی آتما ہتیا ہوئی کہ جس میں ایک قطرہ خون کا نہ بہا اور جان چلی گئی
بہت ہی زبردست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت لطف آیا پڑھ کر۔
بار بار پڑھیں گے جب تک سمجھ نہ آ جائے ۔ کیونکہ انٹرویوز والی لڑیاں نہیں پڑھی ہوئیں۔
 
یہ کیسی آتما ہتیا ہوئی کہ جس میں ایک قطرہ خون کا نہ بہا اور جان چلی گئی
بہت ہی زبردست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت لطف آیا پڑھ کر۔
بار بار پڑھیں گے جب تک سمجھ نہ آ جائے ۔ کیونکہ انٹرویوز والی لڑیاں نہیں پڑھی ہوئیں۔
سمجھ آنے کے لیے پہلے اس سے اوپر والا مراسلہ پڑھ لیں!
 
Top