الوداعی تقریب ادبی اثاثہ

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم

محفل کی الوداعی تقریب جاری ہے. بہت گہما گہمی کا عالم ہے. میں پرانی نووارد ہوں ، اس لیے یہاں پر تعجب خیزی سے ہر سرگرمی دیکھتی ہوں ... محفلین وہ جن کے دم سے رونقیں تھیں جن کا مزاح بھی ادبی پارہ ہوا کرتا تھا بالخصوص وارث بھائی .....ان کا فارسی زبان کا دھاگہ و ان کا گفتگو میں مزاح کا عنصر بھی لطیف شائستگی لیے ہوتا ہے ، محفل میں مقفود ہے....خیر لکھنے کا مقصد یہی ہے کہ محفل پر اتنا ادبی اثاثہ ہے وہ کہاں جائے گا؟ میں نے جو اتنا کچھ لکھا ہے اسکو کیسے پڑھا جا سکے گا؟ یا وارث بھائی کا دھاگہ فارسی کا یا ظہیر احمد ظہیر سر کے شاعری کے دھاگے یا الف عین سر یا یعقوب آسی سر کے دھاگے ... یا ایسے دیگر دھاگے؟ جن میں واقعی ادبی چاشنی ہے ...کیا پڑھے جا سکے گے؟

محفل کے بانیان نبیل بھائی سے بالخصوص گزارش ہے اس پر روشنی ڈالیے
 
ظہیراحمدظہیر

نور وجدان ، آپ نے کئی باتیں اس مراسلے میں ایسی لکھی ہیں کہ جن سے اختلاف ممکن نہیں ۔ اب یہی کہا جاسکتا ہے کہ محفل کا وہ سنہری دور لوٹانا ممکن نہیں کہ محفل میں آنے والوں کی ترجیحات بدل چکی ہیں ۔ اب محفل فیس بک کی ایک ذیلی شاخ ہے۔ اس بدلی ہوئی صورتِ حال کے قصور وار ہم سب ہیں ۔ بہرحال ، جب دنیا کی ہر چیز ہی بدل رہی ہے تو محفل کا کیا شکوہ۔
جہاں تک ادبی ورثے کا تعلق ہےتو وہ ان شاء اللہ محفوظ رہے گا۔ اس کی تفصیلات آپ نبیل بھائی کے اس اعلان میں پڑھ لیجیے۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top