نتائج تلاش

  1. محمد خرم یاسین

    لیٹ آنے لگے ہو۔۔۔!

    اب اکثر لیٹ آنے لگے ہو ! دفتر کا کام زیادہ ہوگیا ہے ناں؟ اور افسر بھی زیادہ تنگ کرنے لگا ہے ؟ سنا ہے کل شام تم کچھ نئے دوستوں کے ساتھ تھے اور وہ دوست۔۔۔ مخلوط تھے تمہارے چہرے پر ہنسی کے فوارے چھوٹ رہے تھے یہ شاید مجھ سے دور رہنے کا جشن تھا یا تمہارے جھوٹ کی فتح کا میں بھی۔۔۔۔کل شام تمہارے...
  2. محمد خرم یاسین

    میں کہ ریسکیور ہوں۔۔۔!

    ہر روز ارد گرد پھیلے ہزاروں دکھوں کو دیکھتا ہوں قدرت دھڑکتے دلوں کابٹن ایک دم سے آف کردیتی ہے میں حسرت و یاس بھری آنکھوں کے پردے بند کردیتا ہوں پٹی کرتے سمے بہتے خون کے چھینٹے مجھے رنگین کرتے ہیں۔۔۔ مگر ان کی بو اب محسوس نہیں ہوتی چٹختی ہڈیاں جب پورے زور سے چلاّتی گوشت پھاڑ نکلتی ہیں میں بے...
  3. محمد خرم یاسین

    ’’مرشد اویسی" استاد محترم کی ریٹائرمنٹ پر

    یہ تحریر دو سال قبل استاد محترم کی ریٹائرمنٹ پر ان کے ملفوظات میں اشاعت کے لیے تحریر کی گئی تھی، آج ہاتھ آئی تو سوچا شئیر کردوں :) ”مرشد اویسی “ حضرت سے پہلی ملاقات کا احوال مجھے اب تک ازبر ہے ؛لیکن یقین کیجیے جوانھیں ایک بھی لفظ یاد ہو اس ملاقات کا۔ اس میں قصور ان کی یاد داشت کا نہیں،”...
  4. محمد خرم یاسین

    مرے لئے مرے آقا نے بات کی ہوئی ہے

    دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے درود پڑھتے ہی یہ کیسی روشنی ہوئی ہے میں بس یونہی تو نہیں آگیا ہوں محفل میں کہیں سے اذن ملا ہے تو حاضری ہوئی ہے جہانِ کن سے ادھر کیا تھا، کون جانتا ہے مگر وہ نور کہ جس سے یہ زندگی ہوئی ہے ہزار شکر غلامانِ شاہِ بطحا میں شروع دن سے مری حاضری لگی ہوئی ہے بہم...
  5. محمد خرم یاسین

    بیگم اختر ریاض الدین کا سفر نامہ ’’دھنک پر قدم‘‘ درکار ہے

    السلام علیکم! بیگم اختر ریاض الدین کا سفر نامہ ’’دھنک پر قدم‘‘ درکا ہے۔کسی دوست کو درست لنک معلوم ہو تو شئیر کیجیے۔ جزاک اللہ
  6. محمد خرم یاسین

    امبر بیل

    میں کہ بوڑھا برگد جس پر پت جھڑ موسم میں خزاں پنپتی تھی برسات سے نا امید ی تھی بہار کو نگاہ ترستی تھی بادل کبھی برستا تو دل دھڑک ساجاتاتھا اور ہاں وجود بھی خوشی سے لرزسا جاتا تھا مگر پھر سے وہی مایوسی جو میرا مقدر تھی جذبات سرد کرتی تھی آدھی زندہ خواہشات بری طرح سے مرتی تھیں پھر نا جانے کیسے...
  7. محمد خرم یاسین

    لغت درکار ہے

    السلام علیکم! احباب لغت درکار ہے جس سے متن کاپی کیا جاسکے۔ اگر کسی دوست کے پاس ہے یا کوئی لنک معلوم ہے تو شئیر کیجیے۔ جزاک اللہ۔
  8. محمد خرم یاسین

    فیصل آباد میں کتاب میلہ سج گیا

    آج صبح 10:30 پر فیصل آباد آرٹس کونسل اور نیشنل بک فاونڈیشن کے اشتراک سے دو روزہ کتاب میلے کا آغاز کیا گیا۔ڈھیروں رنگ برنگے بک سٹالز کے ساتھ ساتھ کتاب خوانی کی ترویج کے لیے بہت سے رنگا رنگ پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
  9. محمد خرم یاسین

    ونڈو فون کے لیے جی بورڈ ایپلی کیشن

    السلام علیکم! چند روز قبل اینڈرائیڈ فون کے لیے جی بورڈ ایپلی کیشن دیکھی جو آواز سن کر بڑی مستعدی سے اور بڑی حد تک درست اردو ٹائپ کر رہی تھی۔ میرے پاس ونڈو فون ہے لیکن اس میں جی بورڈ ایپلی کیشن استعمال نہیں ہوتی۔ کیا کوئی دوست بتا سکتا ہے کہ ونڈو فون کے لیے اس ایپلی کیشن کا متبادل کیا ہوسکتا ہے ؟
  10. محمد خرم یاسین

    دو کتب درکار ہیں۔۔۔

    السلام علیکم! اگر کوئی دوست مدد کرسکے تو بندہ یہ دو کتب خریدنا چاہتا ہے: فکرِ اسلامی کی تشکیلِ نو ۔ مصنف: پروفیسر محمد عثمان، سنگِ میل پبلی کیشنز لاہور۔ فلسفہ اقبال خطبات کی روشنی میں۔ مصنف وحید الدین سلیم۔ لاہور نذیر سنز ۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ لاہور جانے کے لیے وقت میسر نہیں، اگر کوئی لاہور کا...
  11. محمد خرم یاسین

    حدود!

    من کا واعظ آئینہ تھامے بت تراش سے کہتا ہے حدود! درد سے بہتر ہیں ۔۔۔۔۔
  12. محمد خرم یاسین

    شکر ہے طلاق نہیں ہوئی۔۔۔۔۔

    پی ٹی آئی کے سپورٹرایک کلاس فیلو کی اول محبت ایک ن لیگی کارکن تھی۔ ان دونوں میں گاڑھی چھنتی اور محبت بھی مثالی تھی لیکن جب بھی کبھی پارٹی اختلافات پر بحث ہوتی تو دونوں کی ناراضی ہوجاتی اور ہمیں بیچ بچاو کروانا پڑتا(دونوں کی صلح کے نیجے میں جو پارٹی ملتی اس کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا) بہر حال ہوا یوں...
  13. محمد خرم یاسین

    اب کون صادق و امین آئے گا؟

    فیصلہ آنے کے بعد یہ سوال ایک دوست نے بارہا پوچھا ہے کہ "اب کون صادق و امین آئے گا؟ " کیا ہمیں اس پر خوش نہیں ہونا چاہیے کہ جذباتی وابستگی جس کسی کے بھی ساتھ ہو ، کم از کم کرپشن کے خلاف قانون حرکت میں تو آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ایک نہ ایک دن کوئی صادق و امین بھی میسر آجائے گا۔
  14. محمد خرم یاسین

    احمد ندیم قاسمی پرمیشر سنگھ افسانہ ۔۔۔ احمد ندیم قاسمی

    اختر اپنی ماں سے یوں اچانک بچھڑ گیا جیسے بھاگتے ہوئے کسی جیب سے روپیہ گر پڑے۔ ابھی تھا اور ابھی غائب۔ ڈھنڈیا پڑی مگر بس اس حد تک کہ لٹے پٹے قافلے کے آخری سرے پر ایک ہنگامہ صابن کی جھاگ کی طرح اٹھا اور بیٹھ گیا۔ "کہیں آ ہی رہا ہو گا۔ " کسی نے کہہ دیا "ہزاروں کا تو قافلہ ہے" اور اختر کی ماں اس...
  15. محمد خرم یاسین

    زندگی کے اوراق سے۔۔۔۔

    ایک بار ایک زخمی کو عبداللہ پورپل سے ریسکیو کیا، وہ بیچارہ اپنی دکان سے گھر واپس جا رہا تھا ۔ اس کی موٹر سائیکل کسی گاڑی سے ٹکرائی اور اس بیچارے کی حالت بگڑ گئی۔ اس کے موٹر سائیکل کے آگے آموں کے لٹکے اور بھرے ہوئے دو شاپروں میں سے ایک کھل کر بکھر گیا تھا اور ایک ابھی سلامت تھا۔ اس کی جان کے ساتھ...
  16. محمد خرم یاسین

    اپنے گریباں میں ۔۔۔!

    ایک صاحب کو اکثر دیکھتا تھا وہ صبح سویرے اٹھتے ہوں گے اور شاید نماز بھی ادا کرتے ہوں گے اس کے باوجود علی الصبح جب وہ سیر کے لیے باغ میں پہنچتے تو ان کا بے شکن سفید لٹھے کا لباس ان کی باریش شخصیت کو چار چاند لگاتا۔ وہ خوب دوڑ لگاتے اور اکثر جوانوں کو بھی اس میں پیچھے چھوڑ جاتے۔ میں ان کی شخصیت سے...
  17. محمد خرم یاسین

    وہ آئے گا۔۔۔وہ ضرور آئے گا، اس نے وعدہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔

    گزشتہ سروس سے ایک قصہ ایمبولینس نے بریک لگائی اور ہم دونوں دوست بڑی پھرتی سے مریض کی جانب بڑھے۔ دوست کے ہاتھ میں ایمرجنسی بیگ بھی تھا۔ اس کے قریب پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہ مریضہ ہے۔ نہایت نحیف اور جان کنی کے عالم میں مبتلا جواں سال مریضہ۔ اس کے گرد کچھ خواتین کھڑی تھیں جو شکل سے کم اور اپنے انداز...
  18. محمد خرم یاسین

    زندگی کے اوراق سے۔۔۔۔

    ایک بار ایک زخمی کو عبداللہ پورپل سے ریسکیو کیا، وہ بیچارہ اپنی دکان سے گھر واپس جا رہا تھا ۔ اس کی موٹر سائیکل کسی گاڑی سے ٹکرائی اور اس بیچارے کی حالت بگڑ گئی۔ اس کے موٹر سائیکل کے آگے آموں کے لٹکے اور بھرے ہوئے دو شاپروں میں سے ایک کھل کر بکھر گیا تھا اور ابھی سلامت تھا۔ اس کی جان کے ساتھ اس...
  19. محمد خرم یاسین

    15 مئی ۔۔۔یومِ وفات سید ضمیر جعفری

    15 مئی اردو ادب کے معروف مزاح نگار سید ضمیر جعفری کا یومِ وفات ہے۔ اس حوالے سے فورم پر کچھ خاص ہونا چاہیے۔ ویسے 13 کی شام تک میں خود اس سے بے خبر تھا جب ریڈیو پاکستان سے کال آئی۔ اپنی معروضات لیے سٹوڈیو پہنچا تو وہاں پروفیسر ڈاکٹر آنسہ احمد سعید اور پروفیسر ڈاکٹر کاشف نعمانی پہلے سے موجود تھے۔...
  20. محمد خرم یاسین

    شامِ افسانہ ۔۔۔ منٹو کے یومِ ولادت کے خصوصی حوالے سے

    دو روز قبل فیصل آباد آرٹس کونسل کے ہال میں ایک خوبصورت اور شاندار شامِ افسانہ ۔۔۔ بحوالہ یومِ ولادت سعادت حسن منٹو منائی گئی۔ تقریب میں ممتاز افسانہ نگاروں اور ناقدین نے شرکت کی۔ افسانہ کل اور آج، افسانہ اور منٹو جیسے موضوعات پر لیکچرز کا اہتمام کیا گیا جب کہ مہمانانِ گرامی قدر نے اپنے افسانے...
Top