شکر ہے طلاق نہیں ہوئی۔۔۔۔۔

پی ٹی آئی کے سپورٹرایک کلاس فیلو کی اول محبت ایک ن لیگی کارکن تھی۔ ان دونوں میں گاڑھی چھنتی اور محبت بھی مثالی تھی لیکن جب بھی کبھی پارٹی اختلافات پر بحث ہوتی تو دونوں کی ناراضی ہوجاتی اور ہمیں بیچ بچاو کروانا پڑتا(دونوں کی صلح کے نیجے میں جو پارٹی ملتی اس کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا) بہر حال ہوا یوں کہ ایک بار ان دونوں میں اختلافات اتنے بڑھ گئے کہ ہمیشہ کے لیے جدائی ہوگئی(دونوں کے لیے ہی ان کے لیڈر خدا کا درجہ رکھتے تھے)۔ کل کے عدلیہ کے فیصلے کے بعد ایک دوست کی کال آئی اور انھوں نے اسی کلاس فیلو کا ذکر کرتے ہوئے کہا "میں شکر ادا کرتا ہوں کہ ان کی شادی نہیں ہوئی ورنہ جو فیصلہ آیا ہے اس کے بعد شاید ان کی طلاق ہی ہوجاتی"
 
Top