نتائج تلاش

  1. محمد خرم یاسین

    ایک بے نام کو اعزازِ نسب مل جائے

    ایک بے نام کو اعزازِ نسب مل جائے کاش مدّاحِ پیمبر کا لقب مل جائے میری پہچان کسی اور حوالے سے نہ ہو اقتدارِ درِ سلطانِ عرب مل جائے آدمی کو وہاں کیا کچھ نہیں ملتا ہوگا سنگ ریزوں کو جہاں جنبشِ لب مل جائے کس زباں سے میں تری ایک جھلک بھی مانگوں طلبِ حُسن تو ہے حُسنِ طلب مل جائے اب تو گھر میں بھی...
  2. محمد خرم یاسین

    نثری نظم سے متعلق ایک مضمون ۔۔۔ قاسم یعقوب

    نثری نظم: قاسم یعقوب اُردو میں ایک بڑا حلقہ نثری نظم کو آزاد نظم کے ساتھ قبول کرتے ہوئے ایک عرصے سے نظم لکھ رہا ہے۔نثری نظم کی تخلیق اور اُس کی تخلیقی شناخت کے مباحث ایک ساتھ تخلیق و تنقید کا حصہ بنتے آ رہے ہیں۔گو نثری نظم کا شعری ڈرافٹ،تخلیقی سطح پر، ابھی تک ایک تجربے کی شکل سے آگے نہیں بڑھا...
  3. محمد خرم یاسین

    پھر سے شب کو ڈھالنا ہے۔۔۔۔!

    ابھی کچھ ہی دیر میں ۔۔۔۔ سورج ایسی زرد آنکھ سے سراسیمہ شبنم کے سارے قطرے پر لگائے اُڑ جائیں گے گل و گلزار پھر سے تنہا رہ جائیں گے اور بیچارے سبھی مزدور اپنے جسموں کی آبیاری کے لیے پسینے کا لباس اوڑھے ۔۔۔ کاموں میں جُت جائیں گے کہ تابہ دمِ آخر انھیں بچوں کو پالنا ہے ایک بار پھر سے شب کو ڈھالنا...
  4. محمد خرم یاسین

    ایک تاثر !

    فیض کی نظم "تنہائی" پڑھتے ہوئے اس بات کا شدت سے احساس ہوتا ہے کہ وہ اس وقت کسی ٹرانس کی حالت میں ہوں گےجب انھوں نے یہ کہی۔ ہر مصرعہ اپنی جگہ ایک عنوان ہے، ایک افسانہ ہے اور ایک مکمل غزل سے زیادہ مزہ دیتا ہے۔ اس نظم کو تحت اللفظ پڑھنا ایک ایسی آرٹ ہے جو اردو دان طبقے کی علمیت کی قلعی بھی کھول...
  5. محمد خرم یاسین

    ان پیج میں تلاش(فائنڈ) کی کمانڈ کام نہیں کر رہی ؟

    السلام علیکم ! میرے پاس ان پیج کا خطاط ورژن ہے۔ اس میں فائنڈ کی کمانڈ کام ہی نہیں کررہی ۔ کنٹرول ایف دباتے ہیں ایک نہایت تیز جھلک کے ساتھ فائنڈ آپشن ختم ہوجاتا ہے۔ اس کے لیے کیا کیا جائے؟
  6. محمد خرم یاسین

    کیا یہ جعلی اردو محفل فورم ہے ؟

    انٹرنیٹ گردی کے دوران ابھی ابھی ایک ویب سائٹ پر پہنچا جو بالکل ہماری اردو محفل جیسی ہی ہے، رنگ اور زمرے تک بالکل ایک ایسے ہیں۔ کیا یہ اسی اردو محفل فورم کی نقل ہے ؟ اردو چوپال [Urdu Chopal]
  7. محمد خرم یاسین

    دل دھڑک جانے کا موسم !

    کہو تو لکھ ڈالوں تیرے چہرے پہ غزل مگر وہ غزل پڑھ کرنہ تو شرمائے کہیں کہیں تو مغرور ہی نہ ہوجائے بے وجہ ہی مجھ سے نہ روٹھ جائے کہیں کہو تو باندھ دوں فلک کو تیرے پیر کے ساتھ کہو تو تارے تیرے دامن میں سجا ڈالوں دو چار غزلیں چیزہی کیا ہیں جانِ جاں کہو تو تجھ پہ دیوان ہی لکھ ڈالوں لیکن! تیری انا،...
  8. محمد خرم یاسین

    انٹرویو محترم سید عاطف علی سے ایک مصاحبہ!

    نو تعمیر شدہ انجینئرنگ یونی ورسٹی کا ایگزی بیشن ہال۔۔۔ جس کی ہر دیوار پر لٹکتی سینما سکرین اور اس سکرین پر پڑتی روشنی ۔۔۔وہ روشنی جس کی رگِ جاں ملٹی میڈیا پہ چلتی ویڈیوزسے جا ملتی ہے ۔۔۔ویڈیوز جن میں بہت سے چاند تارے اڑتے پھر رہے ہیں۔۔۔اور ہر تارے کا قالب کہیں غزل سے روشن ہے، کہیںنظم سے۔۔۔کہیں...
  9. محمد خرم یاسین

    محترم م حمزہ بھائی سے مصاحبہ!

    محترم محفلین۔۔۔السلام علیکم ! اپنی بے شمار خصوصیات کی وجہ سے نادر و نایاب اور کم یاب محفلین کو ملکوں ملکوں ڈھونڈتے پھرتے آج ہم پاکستان کی شہہ رگ یعنی کشمیر بے نظیر تک آن پہنچے ہیں۔۔۔آن پہنچنے ہیں وہاں جہاں یہاں سے وہاں آنکھوں کو خیرہ کرتا سبزہ ہے۔۔۔وہ سبزہ جو کسی بے کراں سمندر کی طرح سارے منظر...
  10. محمد خرم یاسین

    سخن ور (نئے اور پرانے) از سید عبداللہ درکار ہے

    السلام علیکم! سخن ور (نئے اور پرانے) از سید عبداللہ درکار ہے۔ اگر کسی دوست کے پاس ہے، کوئی آن لائن لنک موجود ہے یا کسی پبلشنگ ادارے کا معلوم ہے جہاں سٹاک میں موجود ہے تو براہِ کرم رہنمائی فرمائیے۔
  11. محمد خرم یاسین

    محترم محمد علم اللہ بھائی سے مصاحبہ!

    احبابِ ذی وقار! ہماری قسمت کی بازتابی ملاحظہ فرمائیے کہ محترمہ مریم افتخار صاحبہ اور محترم عدنان اکبری صاحب نے ہمیں مصاحبہ کمیٹی میں شامل کیا اورجائے مصاحبہ پر پہنچنے کے لیے ”ہوائی “کا ٹکٹ تھما دیا۔ اب بھلا ”اندھا کیا چاہے ؟دو آنکھیں“کے مصداق ہم کیسے رک سکتے تھے۔۔۔فوراً بستہ کسا اور ہواپر محوِ...
  12. محمد خرم یاسین

    انٹرویو محترم فہد اشرف سے ایک مصاحبہ !

    صاحبانِ حل و عقد!آدابِ محبت ۔ ہماری قسمت کی بازتابی ملاحظہ فرمائیے کہ آج ہمیں ایک ایسے مصاحبے کا رکن ہونے کا اعزاز نصیب ہوا جس کی جائے مصاحبہ ہمارے آباءکی سرزمین رہی ہے ۔وہ سر زمین ۔۔۔جو لہو رنگ نہ ہوئی تھی تو ہمارے تمدن کا استعارہ اور تہذیب کا گہوارہ تھی بلکہ روشن مینارہ اور تابندہ ستارہ...
  13. محمد خرم یاسین

    محترمہ نور سعدیہ شیخ صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    محترم محفلین! ان شا اللہ کل تین بجے اردو فورم کی ہر دل عزیز محفلین محترمہ نور سعدیہ شیخ صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبے کا اہتمام کیا جائے گا۔جس میں محترم عدنان اکبر نقیبی صاحب، محترمہ مریم افتخار صاحبہ، محترم فہد اشرف صاحب اور خاکسار مصاحبہ کمیٹی کی خدمات سر انجام دیں گے۔
  14. محمد خرم یاسین

    محترم ریحان قریشی کے ساتھ ایک مصاحبہ

    محترم محفلین! ان شا اللہ ہمارے پیارے محفلین محترم ریحان قریشی صاحب کے ساتھ کل دوپہر 12 بجے ایک مصاحبے کا اہتمام کیا جائے گا۔جس میں محترم عدنان اکبر نقیبی صاحب، محترمہ مریم افتخار صاحبہ، محترم فہد اشرف صاحب اور خاکسار مصاحبہ کمیٹی کی خدمات سر انجام دیں گے۔
  15. محمد خرم یاسین

    غیر سنجیدہ خواب !

    گاؤں کی بڑھیا! چرخہ کاتتے سوچ رہی ہے ۔۔۔ کہ اس کا محنتی پیارا یٹا مل ورکر سے مل مالک بن جائے تو اس کا یہ ست رنگی چرخہ پھر بھی اس کے ساتھ رہے گا بیٹھک میں سجے گا زمانہ اسے ڈیکو ریشن پیس کہے گا! ۔۔۔۔۔ اس کا شوہر کتنا اچھا ہے کیسے کیسے لباس زیبِ تن کرتی ہے اعلیٰ سے اعلیٰ سنورتی ہے۔۔۔ دائیں...
  16. محمد خرم یاسین

    انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

    طرزِ تعمیر میں شاہانہ شوکت اور برقی قمقموں سے رنگ و نور میں ڈوبا بڑا ہال ۔۔۔جس کے درمیان گول شکل کی اسٹیج موجود ہے جو خود کار طریقے سے بہت آہستگی سے گھوم رہی ہے تاکہ کسی جانب بھی بیٹھے ناظرین اپنے مہمان گرامی قدر کی زیارت سے محروم نہ رہ سکیں۔۔۔اس سٹیج پر تین عدد منقش کرسیاں جن پر نفاست سے...
  17. محمد خرم یاسین

    شکریہ ریسکیور!

    شکریہ ریسکیور! ننھی سی گیند سے کھیلتے ایک بچے کی ہے داستاں گیند اس کے گلے میں پھنسی نا گہاں اس کی ماں روئے جاتی تھی مجبور تھی درد سے چور تھی غم سے معمور تھی حلق میں جاں تھی بچے کے اٹکی ہوئی کھورہی تھی وہ سر مایائے ءزندگی سلسلہ سانس کا ٹوٹ جانے کو تھا موت کا جیسے پیغام آنے کو تھا...
  18. محمد خرم یاسین

    جنھیں کھو دیا۔۔۔

    ہمیں زندگی میں بہت سے لوگ ملتے ہیں ،بہت سے بچھڑ جاتے ہیں۔۔۔کچھ کہ ملنے کا دکھ ہوتا ہے اور کچھ کے مل کر بچھڑ جانے کا ۔اس سلسلے میں اپنے بچھڑ جانے والے ساتھیوں کو یادیں دہرائیے اس سے شاید دل کا بوجھ کچھ ہلکا ہو، شاید دوسروں کے لیے رہنمائی کا کوئی سامان ہو یا پھر کوئی سبق۔سلسلے کی پہلی یاد پیش...
  19. محمد خرم یاسین

    دعا:یا رب میرا چھوٹا سا اک کام تو کردے

    یا رب میرا چھوٹا سا اک کام تو کردے مقدور سفر ہے تو مدینے کا سفر دے دل ایسا عطا کر تری الفت میں جو گم ہو دیکھے جو سدا گنبدِ خضرا وہ نظر دے جس درد میں احساس و مروت کی رمق ہو اس کاسہ دل کو میرے اس درد سے بھر دے کردیں جو منور اسے انوارِ نبی سے اس ملکِ خداداد کو وہ شمس و قمر دے یارب تو بچا دہشت و...
  20. محمد خرم یاسین

    حمد

    تُو مالک ہے تُو رازق ہے تو ہے پالن ہار ستّر ماؤں سے بھی زیادہ خالق تیرا پیار سورج چندا اور ستارے سب تیرے کرتار پانی کی چھاتی کے اوپر نّیاکھیون ہار دھرتی ، امبر، پربت، صحرا، جنگل سبزہ زار قدم قدم پر رنگ بکھیرے داتا کا سنسار وےسے تو مستُور ہے لیکن جلووں سے اظہار تیرے حکم سے بارش بر سے ےا پھر پڑے...
Top