15 مئی ۔۔۔یومِ وفات سید ضمیر جعفری

15 مئی اردو ادب کے معروف مزاح نگار سید ضمیر جعفری کا یومِ وفات ہے۔ اس حوالے سے فورم پر کچھ خاص ہونا چاہیے۔ ویسے 13 کی شام تک میں خود اس سے بے خبر تھا جب ریڈیو پاکستان سے کال آئی۔ اپنی معروضات لیے سٹوڈیو پہنچا تو وہاں پروفیسر ڈاکٹر آنسہ احمد سعید اور پروفیسر ڈاکٹر کاشف نعمانی پہلے سے موجود تھے۔ ہم نے تو اپنے تئیں ان کے فکر و فن پر مختصر گفتگو کر کے جان چھڑانے کی کی لیکن حقیقت میں یہ اتنی بڑی شخصیت کے حوالے سے کافی نہیں۔ فورم پر ایسا کچھ ہونا چاہیے کہ ادبی شخصیات کی پیدائش اور اموات کے دنوں کی مناسبت سے کوئی ایونٹ منعقد کیا جائے اور اس حوالے سے ہلکی پھلکی گفتگو بھی ہو تا کہ شخصیت فراموشی کا عمل کم ہوسکے۔ کیا خیال ہے ؟
 
Top