نتائج تلاش

  1. عاطف بٹ

    چلو یہ سوچیں ہم آج مل کے۔۔۔

    چلو یہ سوچیں ہم آج مل کے جو اس زمیں سے کیا تھا ہم وہ عہد کیا ہم نبھارہے ہیں گئی رتوں کے ہر ایک پل کا دلوں سے اپنے حساب مانگیں دیا ہے کیا اس وطن کو ہم نے یہ آج خود سے جواب مانگیں وطن کی راہوں میں ہم وفا کے گلاب کتنے کھلارہے ہیں ہر ایک دشمن کی سازشوں سے یہ دیس ہم کو بچانا ہوگا محبتوں کو فروغ دے...
  2. عاطف بٹ

    ادب اور جمہور دوستی

    میرے لیے یہ بات بڑی حیرت آور ہے کہ ہمارے بعض دانشور، ادیب اور شاعر سوادِ اعظم سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے تھکتے نہیں ہیں جیسے ان کی زبان صرف جمہور سے اظہارِ محبت کے لئے بنائی گئی ہے لیکن تضاد کا یہ عالم ہے کہ عوام کو لذتِ سخن میں شریک کرنے کی توفیق سے یکسر محروم ہیں۔ حرف و صوت کی زیبائیوں...
  3. عاطف بٹ

    تاسف میاں محمودالرشید کے صاحبزادے کا انتقال

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمودالرشید کے جواں سالہ صاحبزادے کا فشارِ خون بڑھنے کے باعث دماغی شریان پھٹنے سے انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون! مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ مغرب کریم بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور میں ادا کی...
  4. عاطف بٹ

    لٹکا دو!

    جج: تمہاری کوئی آخری خواہش؟ ملزم: آپ کی بیٹی سے شادی، ایک آئی فون، پچاس کروڑ روپے، امریکہ کا ویزا، دو سال کا ہنی مون، چھ سات بچے جو آپ کا نانا، نانا کہیں اور مجھے پاپا، اور میں ان سب بچوں کی شادی کروادوں تو اس کے بعد آپ جو فیصلہ دیں گے مجھے منظور ہے! جج: ہاہاہاہا۔۔۔ میری کوئی بیٹی ہی نہیں ہے۔...
  5. عاطف بٹ

    عباس تابش ہنسنے نہیں دیتا کبھی رونے نہیں دیتا

    ہنسنے نہیں دیتا کبھی رونے نہیں دیتا یہ دل تو کوئی کام بھی ہونے نہیں دیتا تم مانگ رہے ہو مرے دل سے مری خواہش بچہ تو کبھی اپنے کھلونے نہیں دیتا میں خود ہی اٹھاتا ہوں شب و روز کی ذلت یہ بوجھ کسی اور کو ڈھونے نہیں دیتا کہتا تو بہت ہے کہ خلا ہے مرے اندر لیکن وہ کہیں ہم کو سمونے نہیں دیتا وہ کون...
  6. عاطف بٹ

    غالب تو دوست کسی کا بھی، ستمگر، نہ ہوا تھا

    تو دوست کسی کا بھی، ستمگر، نہ ہوا تھا اوروں پہ ہے وہ ظلم کہ مجھ پر نہ ہوا تھا چھوڑا مہِ نخشب کی طرح دستِ قضا نے خورشید ہنوز اس کے برابر نہ ہوا تھا توفیق بہ اندازۂ ہمت ہے ازل سے آنکھوں میں ہے وہ قطرہ کہ گوہر نہ ہوا تھا جب تک کہ نہ دیکھا تھا قدِ یار کا عالم میں معتقدِ فتنۂ محشر نہ ہوا تھا میں...
  7. عاطف بٹ

    گھوڑا تلاش کریں

    السلام علیکم لیجئے جناب، ایک نئے اور دلچسپ کھیل کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں۔ کرنا آپ نے یہ ہے کہ ذیل میں پیش کردہ تصویر میں موجود گھوڑا ڈھونڈ کر بتانا ہے کہ وہ کہاں ہے۔ گھوڑا ملنے پر شور مچانے کی ہرگز کوئی ضرورت نہیں کہ ذرا دوسروں کو بھی تو دماغ کھپانے کا موقع ملنا چاہئے ناں۔ تو آجائیے اور اپنا اپنا...
  8. عاطف بٹ

    ’بےاعتنائی‘

    کہتے ہیں، کون کہتے ہیں یہ مجھے نہیں پتہ مگر میں نے اسی طرح سنا ہے کہ کہتے ہیں، جب گیڈر کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، اور جب میرا برا وقت آنا ہوتا ہے تو میں ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی بہت ہی خاص بات یا اہم ترین کام کرنا بھول جاتا ہوں۔ اپنے اس بھلکڑپن کی وجہ سے میں کئی بار شرمندگی کا سامنا...
  9. عاطف بٹ

    ہکلی غزل (سید محمد جعفری)

    ر ر ریڈیو سے ج جنگ کی خ خبر س سن کے مگن نہ ہو ص صفیرِ طائرِ خوش نوا، ن نفیرِ زاغ و زغن نہ ہو م م مجھ میں اور ت ت تجھ میں جو ر ر ربط اور ض ض ضبط تھا ب ب بلبل اور گ گ گل میں بھی م میانہء چ چمن نہ ہو ن ن نامہ بر شش و پنج میں م م مجھ سے ہے پ پ پوچھتا ک کمر تو ان کے ہ ہے نہیں ک ک کیا کروں جو دہن نہ...
  10. عاطف بٹ

    علم کے فروغ اور سود کی تعدیم کا تعلق

    ایک اور بڑا مسئلہ جس پر حکومتِ وقت خصوصی توجہ دینے کے عزم کا اظہار کرچکی ہے، تعلیم کا مسئلہ ہے۔ تعلیم کی سطح اور پھیلاؤ دونوں اس قدر توجہ طلب ہوچکے ہیں کہ ان میں مزید تاخیر کی گنجائش بہت کم ہے۔ دسیوں ایجوکیشن کمیشنوں نے پاکستان کی تخلیق سے پہلے بھی اور اس کے مابعد بھی تمام متعلقہ مسائل کے جواب...
  11. عاطف بٹ

    شوخیء تحریر

    ہنسنا تو انسانی فطرت کا تقاضا ہے مگر اس کا اسلوب، موقع و محل اور مقدار تہذیبِ نفس کا حاصل ہوتی ہے جس کے لئے ہمیں شاعر کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے۔ ایک انگریز نقاد نے لکھا ہے کہ بغداد میں ہنسی ٹھٹھا تو تھا، مزاح نہیں تھا۔ اس بات کے معنی یہ ہوئے کہ ہنسنے کی بھی ایک تہذیب ہوتی ہے یا یوں کہیے کہ کسی...
  12. عاطف بٹ

    آپ عید کی نماز کہاں ادا کریں گے؟

    السلام علیکم عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور اس سلسلے میں زبیر مرزا بھائی اور امجد میانداد بھائی کی طرف سے آپ محفل اور اہلِ محفل کے لئے محبت اور خلوص کا بےمثال اظہار بھی دیکھ ہی چکے ہیں۔ گپ شپ کی اس نئی لڑی میں بتانا آپ کو یہ ہے کہ آپ عید کی نماز کہاں ادا کریں گے۔ علاوہ ازیں، اگر اس عیدگاہ کے حوالے...
  13. عاطف بٹ

    سب سے بڑی آرزو

    وطنِ عزیز میں ایک اُجلے معاشرے کی تعمیر کا راستہ بڑی بھیانک منفعت کوشیوں اور خودغرضیوں نے روک رکھا ہے جس کے نتیجے میں سسکتی ہوئی محرومیوں کا سلسلہ بڑھتا ہی چلا جارہا ہے۔ ایک مدت سے حسین خوابوں کی تتلیاں شعلوں میں گھری ہوئی ہیں اور اُدھر عالمی سطح کے وڈیروں کے استحصال و استکبار کی چیرہ دستیوں اور...
  14. عاطف بٹ

    شاخِ مژگاں کا ثمر مانگتا ہے (انور مسعود)

    شاخِ مژگاں کا ثمر مانگتا ہے عشق بھی لعل و گہر مانگتا ہے کوئی غم دینے لگا ہے دستک دل کا در کھول یہ گھر مانگتا ہے آنسوؤں کو میں کہاں تک روکوں قافلہ اذنِ سفر مانگتا ہے ایک تھمنے نہیں پاتا آشوب شہر آشوبِ دگر مانگتا ہے سازشی ہے یہ زمانہ کتنا پاؤں پڑتا ہے تو سر مانگتا ہے ایک انداز سے زندہ رہنا...
  15. عاطف بٹ

    انارکی (از جاوید چوہدری)

  16. عاطف بٹ

    اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے پاکستان میں ڈیڑھ سو سال!!!

    لیجئے جناب، اس سب اچھا لطیفہ آپ نے آج تک نہیں سنا ہوگا۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ مجھے تو بچپن سے یہی بتایا گیا تھا کہ پاکستان 1947ء میں معرضِ وجود میں آیا تھا اور مجھے جو تھوڑی بہت ریاضی آتی ہے اس کے حساب سے رواں برس پاکستان کے قیام کو 66 برس ہوچکے ہیں مگر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک والے اس بات پر مصر ہیں کہ...
  17. عاطف بٹ

    دعا اور قبولیت

    ۔۔۔ دعا دوسرے تمام شرعی اور تقریری اسباب کی طرح مطلوب کے حصول کا سبب ہوتی ہے، خواہ دعا کو سبب کا نام دیا جائے یا جزو سبب کا، یا اسے شرط کہا جائے، مقصود ایک ہی ہے۔ اللہ جب بندے کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے تو اس کے دل میں ڈال دیتا ہے کہ وہ دعا کرے اور مدد کا طالب ہو، پھر اس کی اسی دعا اور طلبِ...
  18. عاطف بٹ

    رضیہ پاکستانی اور میڈیائی غنڈے

    اکیسویں صدی کا موڑ مڑتے ہی پاکستانی معاشرہ میڈیا نامی عفریت کے ہتھے چڑھ گیا۔ یکے بعد دیگرے نشریاتی ادارے قائم ہونا شروع ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے عام آدمی محاوراتی رضیہ کی طرح ان نشریاتی اداروں کے نرغے میں پھنس گیا۔ نجی ٹیلیویژن چینل چونکہ سرمایہ دارانہ نظام کے استعماری ایجنڈوں کو فروغ دینے کے...
  19. عاطف بٹ

    یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے

    یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اس کے اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے اس زمیں کا ہر ذرہ آفتاب تم سے ہے یہ فضا تمہاری ہے، بحر و بر تمہارے ہیں کہکشاں کے یہ جالے، رہ گزر تمہارے ہیں اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا ارضِ پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا...
Top