یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے

عاطف بٹ

محفلین
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اس کے

اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
اس زمیں کا ہر ذرہ آفتاب تم سے ہے
یہ فضا تمہاری ہے، بحر و بر تمہارے ہیں
کہکشاں کے یہ جالے، رہ گزر تمہارے ہیں

اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا
ارضِ پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا
نظم و ضبط کو اپنا میرِ کارواں جانو
وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو

یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت
دیکھنا گنوانا مت، دولتِ یقیں لوگو
یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو

میرِ کارواں ہم تھے، روحِ کارواں تم ہو
ہم تو صرف عنواں تھے، اصل داستاں تم ہو
نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا

یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اس کے​
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت اعلی ملی نغمہ۔ جسے مسرور انور نے تحریر کیا اور مہدی حسن نے گایا تھا۔
شراکت کا شکریہ، بٹ جی۔
 

عاطف بٹ

محفلین
بہت اعلی ملی نغمہ۔ جسے مسرور انور نے تحریر کیا اور مہدی حسن نے گایا تھا۔
شراکت کا شکریہ، بٹ جی۔
بےحد شکریہ سر۔ میں نے نغمہ نگار کا نام تلاش کرنے کی کوشش کی مگر نہیں ملا۔ سوچا تھا کہ ریڈیو پاکستان میں کسی دوست کو فون کر کے پوچھوں گا۔
 

نیلم

محفلین
واہ بہت خُوب عاطف بھائی مجھے بھی بہت پسند ہے یہ ملی نغمہ
آزادی کا مہینہ اگست بہت مبارک ہو آپ کو :)
،،
نفرتوں کے دروازوں کو خود پہ بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا
 

عاطف بٹ

محفلین
واہ بہت خُوب عاطف بھائی مجھے بھی بہت پسند ہے یہ ملی نغمہ
آزادی کا مہینہ اگست بہت مبارک ہو آپ کو :)
،،
نفرتوں کے دروازوں کو خود پہ بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا
بہت شکریہ نیلم
یہ مہینہ ہم سب پاکستانیوں کو بہت مبارک ہو! :)
 

سیما علی

لائبریرین
میرِ کارواں ہم تھے، روحِ کارواں تم ہو
ہم تو صرف عنواں تھے، اصل داستاں تم ہو
نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا
ایک ایک لفظ دل سے نکلا ہوا ہے !!!!
کاش ہم اسکی گہرائی سمجھ سکتے 🥲
بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب
شریکِ محفل کرنے کے لئے
جیتے رہیے !
 
Top