غزل
خفا ہیں؟مگر! بات تو کیجیے
ملیں مت، ملاقات تو کیجیے
ملیں گے اگر تو ملیں گے کہاں
بیاں کچھ مقامات تو کیجیے
پلائیں نہ پانی ،بٹھائیں بھی مت
مُسافر سے کچھ بات تو کیجیے
نہیں اِتنے سادہ و معصوم وہ
کبھی کچھ غلط بات تو کیجیے
سنی وعظ و تقریر، اچھی لگی
چلیں ،کچھ مناجات تو کیجیے
نہیں دوستی کی فضا...
میرے بھائی نے مجھ سے سوال کیا کہ ’آپ کیسی ہیں؟‘ یہ سوال وہ پہلے بھی کئی مرتبہ کرچکا ہے لیکن اس مرتبہ اس کے سوال نے مجھے چونکا دیا۔ آخر میں یہ سوال سن کر کیوں چونکی؟ روزمرہ کے اس سوال میں ایسی کیا عجیب بات تھی؟
اصل میں مسئلہ اس سوال کا نہیں بلکہ اس انداز میں ہے جس میں یہ سوال پوچھا گیا۔ میرا...
غزل
موسموں کا مزاج اچھا ہے
کل سے بہتر ہے آج، اچھا ہے
فرد بہتر، معاشرہ بہتر
آپ اچھے، سماج اچھا ہے
روٹھ کر بھی وہ مسکراتے ہیں
یہ چلن، یہ رواج اچھا ہے
رستگاری غموں سے ہوتی ہے
بیٹھے سے کام کاج اچھا ہے
وہ تفنن جو دل پہ بار نہ ہو
اے مرے خوش مزاج !اچھا ہے
احمدؔ اچھی ہے تیری گمنامی
تیرے سر پر یہ...
واٹس ایپ کے صارفین اپنا ڈیٹا فیس بک سے شیئر ہونے سے کسی صورت نہیں روک سکتے، دوسری صورت میں انہیں اس میسجنگ ایپ کے اکاؤنٹ سے محروم ہونا ہوگا۔
خیال رہے کہ فیس بک نے جب واٹس ایپ کو خریدا تھا تو اس موقع پر دونوں کمپنیوں نے وعدہ کیا تھا کہ اس میسجنگ ایپ کے صارفین کے ڈیٹا سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے...
مزاج اپنا ،خیال اپنا ،پسند اپنی ,کمال کیا ہے؟
جو یار چاہے ،وہ حال اپنا بنا کہ رکھنا ،کمال یہ ہے
مشکل تو ضرور ہوتا ہے نئے خیال کو جگہ دینا مگر اس سے بھی زیادہ مشکل ہے پرانے خیالات کو جھٹکنا جو شاخ در شاخ ہمارے دماغ کے ہر کونے میں کسی آ کاش بیل کی طرح بسیرا کیے ہوتے ہیں۔
ایک دماغ اپنے آپ کو...
ہم جب اپنے گھر یا دفتر میں صفائی کرتے ہیں تو اکثر اہم اور ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ ہمیں بہت سی ایسی چیزوں سے بھی سابقہ پڑتا ہے کہ جن کے بارے میں ہم یہ سوچتے ہیں کہ انہیں پھینک دیا جائے یا رکھ لیا جائے؟
ہم میں سے کچھ لوگ تو ایسے ہوتے ہیں کہ جو اکثر چیزیں یہ سوچ کر رکھ لیتے ہیں کہ کسی وقت...
گنتی کے دُکھ
خوش رہنے کے بیس طریقے اپنی جگہ پر ٹھیک مگر
دل کو کھائے جاتا ہے اکیسواں غم بائیسواں دُکھ
بارہ سال کے بعد سبھی کے دن پھرتے ہیں حوصلہ رکھ
مجھ سے لپٹ کر روتا ہے اور کہتا ہے چوبیسواں دُکھ
اس کی آنکھوں میں حیرت کے جگنو دیکھنے کی خاطر
اُس کو سو سو بار سنایا میں نے اپنا تیسواں دُکھ...
ہم نے سوچا کہ اس تحریر کو ایک الگ دھاگے میں شامل کر دیا جائے۔ تاکہ دیگر احباب بھی اپنے تجربے سے اسی قسم کے واقعات و تاثرات شامل کر سکیں۔
یہ واقعات آپ کے اپنے الفاظ میں اور آپ کے اپنے تجربات سے ہونا چاہیے۔
آج یہ شعر پڑھا ۔ ہنسی بھی آئی اور حیرت بھی ہوئی کہ ایسا کیا لکھ دیا مومن بھیا نے۔ :)
کیا جانے کیا لکھا تھا اسے اضطراب میں
قاصد کی لاش آئی ہے خط کے جواب میں
مومن خاں مومن
غزل
اردو کو فارسی نے شرابی بنا دیا
عربی نے اس کو خاص ترابی بنا دیا
اہلِ زباں نے اس کو بنایا بہت ثقیل
پنجابیوں نے اس کو گلابی بنا دیا
دہلی کا اس کے ساتھ ہے ٹکسال کا سلوک
اور لکھنئو نے اس کو نوابی بنا دیا
بخشی ہے کچھ کرختگی اس کو پٹھان نے
اس حسنِ بھوربن کو صوابی بنا دیا
باتوں میں اس کی ترکی...
ایک دن ہمیں شبہ ہوا کہ دواؤں پر ایکسپائری لکھنے والوں نے اب فونٹ سائز کچھ زیادہ ہی چھوٹا کر دیا ہے اور وہ اس سے نہ جانے کیا چاہتے ہیں؟
پھر یہ شبہ ایک دو اور تحریروں پر بھی ہوا۔ سو ہمیں کسی نے بتایا کہ اتنا گھس کر دیکھنے سے بہتر ہے کہ ایک عینک بنوا لیں۔ یوں ہمیں اندازہ ہوا کہ ہمیں اب پڑھنے...
اس سال آپ نے جو کتابیں پڑھیں ہیں ، اُن میں سے سب سے بہترین کتاب کون سی لگی؟ کیوں لگی؟
زیادہ سے زیادہ آپ دو کتابیں بتا سکتے ہیں۔ تاکہ یہاں صرف بہترین کتابوں کا ہی ذکر ممکن ہو۔
ہوا کچھ یوں کہ ہم نے ایک روز ڈاکٹر صداقت صاحب کا ایک لیکچر چائے چھوڑنے کے حوالے سے محفل میں شامل کیا ۔ اور تمام چائے کے رسیا خواتین و حضرات کو بطور خاص مدعو کیا کہ اپنی اپنی رائے کا اظہار کریں۔ اس لڑی میں چائے کے ساتھ اور ڈاکٹر صداقت کے ساتھ تو جو ہوا سو ہوا ۔ اس لیکچر کا سب سے زیادہ اثر...
مصباح الحق کی جانب سے دو اہم دو عہدے رکھنے کو مستقل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ اگلے دو سالوں میں بین الاقوامی کرکٹ میں ہماری 10...
افسر نے پانی میں پتھر پھینکا اور ماتحتوں سے پتھر کے ڈوبنے کی وجہ پوچھی۔
سب کی طرف سے یکساں جواب آیا کہ پتھر پانی سے بھاری تھا اس لئے ڈوب گیا۔
پھر یہی سوال اپنے چہیتے ماتحت سے پوچھا۔
جواب آیا: "سر جس کو آپ نے چھوڑ دیا وہ تو بس ڈوب ہی گیا"۔ :)