چائے کے ۱۴ نکات۔۔۔ از۔ ۔۔ جاسمن

محمداحمد نے 'محفل چائے خانہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 17, 2020

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,409
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ہوا کچھ یوں کہ ہم نے ایک روز ڈاکٹر صداقت صاحب کا ایک لیکچر چائے چھوڑنے کے حوالے سے محفل میں شامل کیا ۔ اور تمام چائے کے رسیا خواتین و حضرات کو بطور خاص مدعو کیا کہ اپنی اپنی رائے کا اظہار کریں۔ اس لڑی میں چائے کے ساتھ اور ڈاکٹر صداقت کے ساتھ تو جو ہوا سو ہوا ۔ اس لیکچر کا سب سے زیادہ اثر ہماری جاسمن اپیا پر ہوا۔ غالباً اپیا کی ان ڈاکٹر صاحب سے کوئی پرانی مخاصمت تھی اور وہ ایک بار پہلے بھی ان کی باتوں میں آکر چائے چھوڑنے کی ناکام کوشش کر چکی تھیں، اور مومن ہونے کے ناطے ایک سوراخ سے دوسری بار ڈسے جانے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھیں۔ اس لئے اس بار اُنہوں نے گربہ کشتن بارِ دوئم کا پکا منصوبہ بنایا اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اہلِ محفل کو چائے نہ چھوڑنے کی ترغیب دیتے ہوئے ایسے بھاری بھرکم چودہ نکات رقم کیے جو اپنے تاریخ کے اعتبار سے تو تاریخی ہیں ہی، محفل کی تاریخ کے حساب سے بھی تاریخی ہیں۔ اگر انہیں سنہری حرفوں سے لکھ کر محفل کے صدر دروازے پر لگایا جائے اور روزانہ اس لوح کو چائے سے غسل دیا جائے تب بھی حق بہ حق دار رسید کہنا آسان نہیں ہوگا۔

    مزید براں ہماری رائے یہ بھی ہے کہ لپٹن اور ٹپال جیسی چائے نوشوں کے خون پسینے پر پلنے والی کمپنیوں کو چاہیے کہ فوراً سے پیشتر اپیا کو چائے کے نوبیل انعام کے لئے نامزد کیا جائے بلکہ اپنے گرے سے نوبیل انعام کی فوری ترسیل بھی یقینی بنائی جائے۔

    قصہ کوتاہ، ان چودہ نکات کو ہم اہلِ محفل کی آسانی کے لئے اور چائے کے رسیاز کی دل جوئی کے لئے ایک الگ لڑی میں رقم کر رہے ہیں تاکہ سند رہیں اور بوقت ضرورت نہ صرف کام آئیں بلکہ ان کے بہانے چائے پینے کی سبیل بھی ہو سکے۔ تو پھر ملاحظہ فرمائیے۔

    چائے کے ۱۴ نکات
    از قلم جاسمن

    1:ایک تو ویسے ہی زندگی میں اداسیاں زیادہ ہوتی ہیں تو چائے چھوڑ کر اداسی کیوں مول لی جائے۔

    2:چائے خوشی دیتی ہے۔

    3:چائے کبھی اکیلے نہیں پی جاتی سو کوئی نہ کوئی دوست، کوئی غم خوار ساتھ ہوتا ہے اس بہانے۔

    4:چائے پی کے لگتا یہی ہے کہ تھکن اتر گئی۔

    5:گرمی کو گرمی مارتی ہے سو گرمیوں میں بہت ضروری ہے۔

    6:سردی کی شدت کو کم کرتی ہے۔

    7:نزلہ زکام، بخار، کھانسی میں گلے کی ٹکور کرتی ہے۔

    8:میاں کے غصہ کو دور کرتی ہے۔

    9: آئیں چائے پئیں۔۔۔ جملہ بہت خوشگوار لگتا ہے۔

    10:مہمان نوازی کے لیے بہترین ہے۔

    11:کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ (ڈاکٹروں کو کیا پتہ،:) انھیں پتہ ہے کہ جن کا کھانا اسے پینے سے ہضم ہوتا ہے۔)

    12:ایک یہ ہی تو نشہ ہے کہ جو حرام نہیں ہے، اب صداقت صاحب اس پہ بھی پابندی لگائیں گے!

    13:چائے ہمیں ایک عالمگیری بھائی چارہ کی لڑی میں پروتی ہے۔

    14: چائے میں آپ ہر چیز ڈبو کے کھا سکتے ہیں۔ :)


    آگے :
    صلائے عام ہے احبابِ چائے نوش کے لئے ! :)
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 17, 2020
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 5
  2. زبیر حسین

    زبیر حسین محفلین

    مراسلے:
    692
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    کیوں کسی کی ہمت نہیں ہو رہی آگے بڑھنے کی ؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. زبیر حسین

    زبیر حسین محفلین

    مراسلے:
    692
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    15- جن کا جسم دودھ کو دشمن سمجھتا ہے چائے ان کی بھی ڈھارس بندھاتی ہے۔
     
    • متفق متفق × 2
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,193
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جیسے انسان اشرف المخلوقات ہے، ایسے ہی چائے اشرف المشروبات ہے۔
    میری چائے کا موٹؤ ہے "ددھ چینی روک کے، تے پتی ٹھوک کے"
     
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,071
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    :sneaky:





    :sneaky:









    :sneaky:










    :sneaky:








    کوئی کھانے پر بلائے تو تکلفا انکار کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔ کوئی چائے پر بلائے تو چائے کی گفتگو کو کھانے تک کھینچ لے جائیں۔۔۔۔ اور کھانا کھا کر اٹھیں۔۔۔ ایک ٹکٹ میں دو مزے۔۔۔۔ تکلف کے باوجود میزبان کے پرزور اصرار پر کھانا کھا کر جائیں اور کھانے کے بعد کی چائے الگ!!!! :sneaky::sneaky::sneaky::sneaky:
    کیسا؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,433
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    جزاک اللّہ خیرا کثیرا محمداحمد بھائی!
    یہ آپ نے بہت تاریخی کام کیا ہے۔:)
    محفل کی تاریخ کے پنوں پہ جاسمن کا نام تو ہو گا ہی لیکن آپ کا نام بھی چمکتا رہے گا ان شاءاللہ۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,193
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    واہ واہ کیا ٹپ دی ہے بھئی۔ تو پھر کب دے رہی ہو چائے کی دعوت؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,071
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    چاچو ان شاءاللہ جب جنت میں جائیں گے نا ہم سب تو وہاں تو کھلا دودھ پتی ہو گا سب۔۔۔۔ وہاں ہم دودھ کی نہر میں پتی ڈال کر اس نہر کنارے پکنک کریں گے۔۔۔۔ میرا خیال ہے ہماری چائے کی پیاس تو ایسے ہی ختم ہونی۔۔۔۔ بس دعوت ہے آپ کو تب ضرور آئیے گا!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  9. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,193
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    غضب کیا تیرے وعدے پہ اعتبار کیا
    تمام رات قیامت کا انتظار کیا
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  10. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,071
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    :rollingonthefloor:
    اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,193
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    لیکن میں اداس نہیں پھرتا سردیوں کی شاموں میں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,071
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    کیونکہ آپ چائے پیتے ہیں۔۔۔ :p
     
    • متفق متفق × 2
  13. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    3,353
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    جس طرح جناح صاحب کے چودہ نکات نے مسلمانانِ ہند کی ترجمانی کی تھی اسی طرح خواہرم جاسمن کے یہ چودہ نکات چائے نوشوں کی ترجمانی کرتے ہیں ۔ کافی نوش اور لسّی نوش اقلیتوں پر اللہ رحم فرمائے ۔ بیچارے بے زبان صبر سے بیٹھے ہیں ۔ کبھی تو کوئی مائی کا کالا کافی کے بارے میں بھی کچھ لکھے گا ۔ تب ہم بھی کچھ نکات سامنے رکھ دیویں گے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  14. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    22,332
    بھئی واہ جاسمن اپیا کیا کہنے چائے کے چودہ نکات زبردست!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    22,332
    میں چائے کی رسیا تو نہیں لیکن اپیا کے چودہ نکات بہت پسند آئے یہ دو تو بہت اچھے لگے:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,433
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    کافی نوشوں سے استدعا ہے کہ کوئی لڑی شروع کریں تاکہ ظہیر بھائی کے کچھ قیمتی نکات سامنے آ سکیں۔ برسبیل تذکرہ کافی ہمیں بھی پسند ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,770
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہنا آپ کی اس ترغیب سے ہم حق الیقین کی حد تک متفق ہیں۔
    اس لیے ہم سید عمران بھائی کو چائے کی دعوت پر نہیں بلا رہے کہ مفتی صاحب ماہر باتیات ہیں لازمی ہمیں اضافی اخراجات کے احسان تلے دبائے بنا نہیں ٹل لیں گے۔
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 18, 2020
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,071
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    تو آپ بھی کسی دن ان کو بلا لیجیے گا۔۔۔۔ حساب برابر!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  19. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,193
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ٹرکش کوفی کو اس میں ضرور شام کیجیے گا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,193
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یعنی کہ دونوں طرف خرچے والی بات ہی کرو گی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر