نتائج تلاش

  1. anwarjamal

    lucky winner

    ،،، لکی ونر ،،، مجھے خوابوں سے عشق اور میری بیوی کو ان سے نفرت ہے ،، وہ کہتی ہے ، کیا کرنے ہیں آنکھوں میں خواب سجا کر ؟ بس جو ہے سو ہے ، حقیقت پر نظر رکھنی چاہئے ،، یہ بات کہتے وقت وہ کچھ تلخ سی ہو جاتی ہے ،، ایسا نہیں ہے کہ وہ زندگی سے بیزار کوئی غیر جذباتی اور مردہ دل قسم کی خاتون ہے ،، میں...
  2. anwarjamal

    وہ مرنا چاہتی تھی

    انا کے خول کے اندر وہ مرنا چاہتی تھی اسے کیوں روکتا انور وہ مرنا چاہتی تھی مجھے تم سے محبت ہے ، محبت ہے ، وہ کہتی یہی اک بات کہہ کہہ کر وہ مرنا چاہتی تھی وہ کمسن عشق کے آداب سے واقف کہاں تھی ذرا سی ایک رنجش پر وہ مرنا چاہتی تھی اسے رسوائیوں بدنامیوں کا ڈر نہیں تھا چلی آتی تھی ننگے...
  3. anwarjamal

    ،، زباں کھولے ،،

    نجانے کب کسی کی آگہی زباں کھولے خموش ہو کے سنو جب کوئی زباں کھولے یہ باغ_ شعر و ادب ہے مگر ضروری نہیں ہو جس کا پھول سا چہرہ وہی زباں کھولے پھر اس کے بعد اندھیرے کی حیثیت کیا ہے چراغ جلتے ہی جب روشنی زباں کھولے پتہ تو ہو کہ اسے کس نے بے گناہ مارا کوئی تو بڑھ کے کسی لاش کی زباں کھولے...
  4. anwarjamal

    ____ بڑا آدمی____

    جب وہ تیسری کلاس میں تھا تو ایک دن اس کے تخیلات کی دنیا میں عظیم حادثہ ہوا وہ گھر سے پانچ روپے کی دہی لینے نکلا تھا جب اسے پیچھے سے کسی نے پکارا ارسلان ،،، اس نے پلٹ کر دیکھا ،اس کا ایک کلاس فیلو سہیل اپنے پاپا کے ساتھ موٹرسائیکل پر آ رہا تھا.. اس پکار کا کوئی مقصد نہیں تھا سوائے یہ کہ سہیل...
  5. anwarjamal

    سوچتے ہیں ،،،

    دور و نزدیک کے اسرار_ نہاں سوچتے ہیں ھم جہاں سوچنا ہوتا ہے کہاں سوچتے ہیں ان سے بڑھ کر بھی کوئی سادہ طبیعت ہوگا جمع تفریق کو جو سود و زیاں سوچتے ہیں سوچ جمتی ہے وہیں برف کے مانند اپنی تجھ کو ھم خود سے جدا کر کے جہاں سوچتے ہیں اس کی باتوں نے جگر چھلنی کیا ہے ورنہ گفتگو کو بھی کوئی...
  6. anwarjamal

    تم ھو نا ،،،،

    وجہ,صد افتخار تم ھو نا میری ہر جیت ہار تم ھو نا ساری دنیا ہے بے وفا تو کیا تم پہ ہے اعتبار تم ھو نا جانے کیوں آج تم نہیں آئے کب سے ہے انتظار تم ھو نا کیوں ہو تنہا بہت کہ میں ھوں نا میرے دل کے قرار تم ھو نا پھول کھلتے ہیں دیکھ کر تم کو تم ہی ھو نا بہار تم ھو نا جس کو کہتے ہیں...
  7. anwarjamal

    ،، فارم ہاؤس ،،

    ملنگو ،، خدا جھوٹ نہ بلوائے جن دنوں میں آٹھویں کلاس میں پڑھتا تھا اور مسیں میری بھیگ رہی تھیں ھمارے علاقے میں اچانک کیرم کی وبا پھوٹ پڑی ،، جگہ جگہ کیرم کلب کھل گئے اور ھم جیسے گلی ڈنڈا کھیلنے والے قدرے مہذب ہو کر باقاعدگی سے ان میں شرکت فرمانے لگے ،، میں اس بیماری کا خاص شکار ہوا تھا اس لئے...
  8. anwarjamal

    فرعون ,,,

    السلام علیکم ,, شاہ زیب کے قتل پر بہت کچھ لکھا اور پڑھا جا چکا ھے ,, اس لیے آپ کا وقت زیادہ نہیں لوں گا ,, دراصل مجھے بارہ سال پہلے کا ایک کردار یاد آگیا ھے ,, وہ میٹرک میں ھمارا کلاس فیلو تھا ,, اس کا نام تو اب یاد نہیں ,, کلاس میں سب سے آخری نشست پر بیٹھتا تھا ,, مطلب سب سے زیادہ نالائق تھا ...
  9. anwarjamal

    دیکھتا ھوں ,,,

    خیال و خواب میں جب اس پری کو دیکھتا ھوں پلٹ کے گزری ھوئی زندگی کو دیکھتا ھوں سنا ھے آج وہ آئے گا شام ڈھلتے ھی فلک سے آتی ھوئی روشنی کو دیکھتا ھوں میں دیکھتا ھوں مجھے کوئی دیکھتا ھے بہت مگر میں دور کسی اور ھی کو دیکھتا ھوں نہ جانے کونسے گھر میں قیام ھے اس کا میں اس گلی کو کبھی اس گلی کو...
  10. anwarjamal

    دم چھلا

    آپ نے اس عظیم شاعر کو دیکھا جس کے ساتھ ایک دم چھلا لگا ھوتا ھے ,,وہ دم چھلا دوران ِ مشاعرہ اونگھتا رہتا ھے مگر جیسے ھی اس کے محبوب شاعر کی باری آتی ھے وہ ھڑبڑا کر اٹھ بیٹھتا ھے اور اچھل اچھل کے داد دینے لگتا ھے ,,وہ متعدد بار سنے ھوئے اشعار کو یوں غور سے سنتا ھے جیسے پہلی بار سن رہا ھو اور اس...
  11. anwarjamal

    تم آؤ ,,,

    شام ِ غم , انتظار تم آؤ اے دل ِ بے قرار تم آؤ آؤ کرتے ہیں پیار کی باتیں خوشبوئے زلف ِ یار تم آؤ مجھ سے ملنے کوئی نہ آئے یہاں ہاں مگر بار بار تم آؤ اور کوئی مجھے نہ سمجھے گا تم پہ ھے اعتبار تم آؤ رات نے اوڑھ لی ھے چادر ِ غم چاند ھے سوگوار تم آؤ تم کو بھر لوں میں اپنی بانہوں میں میرے...
  12. anwarjamal

    ,,,چاند ,,,

    آپ نے ستاروں کی روشنی میں چاند کو دیکھا ھے ؟ میں نے اسے جب پہلی بار دیکھا تو وہ ستاروں کی روشنی میں چاند کی طرح چمک رہی تھی ,, بس اسی وقت میں نے قسم کھا لی کہ شادی کروں گا تو صرف اسی سے ,, حالانکہ اس طرح کی جذباتی قسمیں محض بے وقوفی کو ظاہر کرتی ہیں اور ان کا نتیجہ بھی سوائے خود کی بے عزتی کے...
  13. anwarjamal

    زباں تک کون جائے گا

    یہی تو مسئلہ ھے آسماں تک کون جائے گا مکانوں سے نکل کر لامکاں تک کون جائے گا مجھے الفت تو ھے انگریزی بود و باش سے لیکن جہاں پامال ھوں قدریں وہاں تک کون جائے گا نہ ہوں لڑوانے اور تفریق کرنے والے تو انور تعصب کون رکھے گا زباں تک کون جائے گا انور جمال انور
  14. anwarjamal

    دخل در معقولات

    دو دن پہلے میری ایک بھاوج قریبی اسپتال میں داخل ہوئی تاکہ اللہ تعالی اسے پیاری سی ایک بیٹی نواز دیں ,, وہ جیسے ہی اسپتال میں ایڈمٹ ہوئی میرے آدھے دوست مجھ سے کٹ گئے ,, ابے یار وہ کہیں خون کی بوتل نہ مانگ لے ,, ایک دوست نے دوسرے دوست کو دل ہی دل میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ,, دوسرے نے کہا ,, ہاں...
  15. anwarjamal

    ۔۔۔۔ کا بچہ

    ابے ۔۔۔ کے بچے گاڑی تیز چلا ,, ایک تیز چیختی آواز نے میرے کانوں کو یوں جھنجوڑ دیا جیسے کوئی بارود بھرا ٹرک کسی عمارت سے ٹکرا کر اسے ملیامیٹ کر دے ,, میں کراچی شہرکی معروف شاہرہ پر رواں دواں ایک منی بس میں بیٹھا اپنے خیالات کے تانے بن رہا تھا جب یہ حادثہ ھوا ,, جی ہاں اسے حادثہ ہی سمجھیئے کونکہ...
  16. anwarjamal

    ایک تھا ٹائیگر ،،،،

    ناز نے مجھے فون کیا ،، چلو جانور خرید کر لاتے ہیں ،، میں نے پوچھا ، کہاں سے ؟ کہا ، سہراب گوٹھ سے جو ایشیاکی سب سے بڑی منڈی ھے ،، میں نے کہا ،جانور تو اردو محفل فورم میں بھی کافی ہیں ،،تمہارے خیال میں اسد قریشی اور مرکھنے بیل میں کیا فرق ھے ؟ کہنے لگی مذاق چھوڑو اور جلدی سے اپنی کار لے کر آؤ...
  17. anwarjamal

    نظام _ خلق مری زندگی کو کھیل کہے

    چلوں تو حاصل _ آوارگی کو کھیل کہے نظام _ خلق مری زندگی کو کھیل کہے میں کیسے ریشمی زلفوں سے کھیل سکتا ہوں مرا حبیب مری دوستی کو کھیل کہے تم ایسے شخص کو کیوں موت سے ڈراتے ھو جو رقص کرتی ہوئی موت ہی کو کھیل کہے اسے سناؤ مرے شعر دوستو جا کر جو شعر سن کے ہنسے شاعری کو کھیل کہے بہت ہی آشنا...
  18. anwarjamal

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہزاد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    یہ ایک ٹیکسٹائل مل ھے اور میں کوالٹی چيکر ہوں ،، اس دن میں اپنی میز پر سر جھکائے کچھ لکھ رہا تھا جب مجھے کسی کے آنے کا احساس ہوا ،، میں نے سر اٹھا کر دیکھا وہ ڈرابکس کھاتے کا سپروائزر تھا ، فیکٹری میں نئے بھرتی کیئے گئے لڑکوں میں سے ایک لڑکا اس کے ساتھ تھا ،، اور وہ لڑکا ،،، میں نے اپنا پین...
  19. anwarjamal

    بس میرا اضطراب وہیں ختم ہو گیا

    مزدور کا حساب وہیں ختم ہوگیا اک زندگی کا خواب وہیں ختم ہو گیا کچھ لوگ مصلحت پہ اتر آئے خود بخود اور جوش _ انقلاب وہیں ختم ہو گیا میں نے سنا کہ دہر کی ہر شئے سراب ھے بس میرا اضطراب وہیں ختم ہو گیا بلبل کو کیا خبر کہ جہاں مر گیا تھا وہ مرجھا کے ہر گلاب وہیں ختم ہو گیا میں نے کہا کہ موت سے...
  20. anwarjamal

    مجھے یقین ھے تعلیم عام کردے گی ،،،

    وہ بچ گئی تو یہی نیک کام کردے گی مجھے یقین ھے تعلیم عام کردے گی ابھی تو سوئی ھے اے قاتلو ؛ مگر سن لو اٹھی تو آپ کی نیندیں حرام کردے گی وہ اپنے شہر میں ٹیکنالوجی کی خواہاں ھے وہ طالبان کا نیٹ ورک جام کردے گی انور جمال انور
Top