مجھے یقین ھے تعلیم عام کردے گی ،،،

anwarjamal

محفلین
وہ بچ گئی تو یہی نیک کام کردے گی
مجھے یقین ھے تعلیم عام کردے گی
ابھی تو سوئی ھے اے قاتلو ؛ مگر سن لو
اٹھی تو آپ کی نیندیں حرام کردے گی
وہ اپنے شہر میں ٹیکنالوجی کی خواہاں ھے
وہ طالبان کا نیٹ ورک جام کردے گی
انور جمال انور
 
Top