نتائج تلاش

  1. anwarjamal

    ۔۔۔۔۔۔۔ بھوت ۔۔۔۔۔۔۔

    ،،، بھوت ،،، یار میرے کمپیوٹر میں وائرس نہیں کوئی بھوت ھے ،، وہ مجھے گھورتا رہتا ھے ،، کبھی کبھی میری بے بسی پر مسکراتا بھی ھے یار ،،،، کیا کروں ؟ میں نے اپنے دوست سے فریاد کی ، دوست جو آئی ٹی ایکسپرٹ تھا میری بات سن کے خوب ہنسا ،، کہنے لگا ، بیٹا جی ؛ کمپیوٹر یوز کرنا اتنا آسان نہیں ابھی...
  2. anwarjamal

    آسان لگتی ھے ،،

    کہاں یہ چار دن کی زندگی آسان لگتی ھے ہمارے دور میں تو خودکشی آسان لگتی ھے وہ اپنے ساتھ اپنی قوم کو بھی لے ڈبوتے ہیں کچھ ایسے لوگ جن کو رہبری آسان لگتی ھے ، فلک سے اس زمیں تک سینکڑوں دشواریاں ھیں اور تمہیں سورج سے آتی روشنی آسان لگتی ھے ہماری طرح بحر _ فکر میں وہ غرق ہوں پہلے جنہیں اوپر سے...
  3. anwarjamal

    اور چپ رھے ،،،،

    تم پر ہزار بار مرے اور چپ رھے کتنے عجیب پیار کیئے اور چپ رھے کچھ لوگ چيخ چيخ کے جتلا رھے تھے عشق ھم نے تو اپنے ہونٹ سئیے اور چپ رھے اس نے کہا چلو؛ تو چلے ھم بھی ساتھ ساتھ اس نے کہا رکو تو رکے اور چپ رھے اس شخص کو ضمیر کا مجرم قرار دو وہ شخص جو نظر سے گرے اور چپ رھے چپ چاپ اس کو بزم سے...
  4. anwarjamal

    ذائقہ کڑوا لگا

    اک مسلسل تشنگی کا ذائقہ کڑوا لگا مجھ کو اپنی زندگی کا ذائقہ کڑوا لگا مصلحت کی میز پر جتنے بھی کھانے کھائے تھے مجھ کو ان میں سے سبھی کا ذائقہ کڑوا لگا میں نے بھی مانا کہ اب وہ بات گاؤں میں نہیں جب مجھے بھی دیسی گھی کا ذائقہ کڑوا لگا عشق تھا پہلے پہل خوش ذائقہ اے چارہ گر بعد میں دیوانگی کا...
  5. anwarjamal

    تصویر بولے گی ،،

    فقیروں کے گزر اوقات کی تصویر بولے گی ہمارے شہر کے حالات کی تصویر بولے گی میں جب بیٹھوں گا لکھنے کیلیئے تو دل سے لکھوں گا مری تحریر میں جذبات کی تصویر بولے گی لکیریں کھینچنے دو آسماں تک مجھ کو لفظوں کی پھر اس کے بعد ہر دن رات کی تصویر بولے گی ذرا ماحول کو آمادہ کرنے دو پھر اس کے بعد ہوا کے...
  6. anwarjamal

    مبارک ھو

    دوا نہ کام کرے تو دعا مبارک ھو مریض ِ غم کو یہی آسرا مبارک ھو ہزار ہوں گے مدد گار اور بھی لیکن جو با شعور ہیں ان کو خدا مبارک ھو وہ اپنے آپ پہ عاشق ہوا ھے ، میں اس پر مجھے نظر اور اسے آئینہ مبارک ھو چمن کے پھول سے آتی ھے بوئے زلف مجھے مجھے بہار کا موسم سدا مبارک ھو خدا کے گھر کی...
  7. anwarjamal

    محبت آپ ہی اپنی تباہی کھینچ لیتی ھے

    وہ اچھائی تو دیتی ھے ، برائی کھینچ لیتی ھے محبت آپ ہی اپنی تباہی کھینچ لیتی ھے غرور و نخوت ِ ہستی کا مستقبل نہیں کوئی زمیں اپنی کشش سے کج کلاہی کھینچ لیتی ھے گلے سے آپ اپنے لگ کے رو دیتا ہوں میں آخر مجھے تنہائی اکثر انتہائی کھینچ لیتی ھے تجسس نت نئی راہوں پہ لے جاتا ھے انساں کو حصولِ رزق...
  8. anwarjamal

    ،،،، سوچ کی لہریں ،،،،

    سوال یہ ھے کہ آپ کی سوچ کتنی قوت سے مطلوبہ ہدف کی طرف بڑھتی ھے ، آپ کی سوچ کی رفتار کیا ھے ؟ آپ کی سوچ کس حد تک جا سکتی ھے ، کتنی گہری ھے ؟ اگر آپ سطحی سوچ کے مالک ہیں ، ذہن پر زیادہ زور ڈالنے کے عادی نہیں تو آپ کبھی بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتے جہاں تک میں پہنچ چکا ہوں ،،، پروفیسر نے دعوے کے...
  9. anwarjamal

    تجھے ملا ہی نہیں ہوگا پالکی میں بدن

    قلم کے زور سے کھینچوں گا شاعری میں بدن مجھے ملا جو نہیں راہ ِ عاشقی میں بدن وہ شب پسند گریزاں تمام عمر رہا مجھے تھی ضد کہ میں دیکھوں گا روشنی میں بدن سمندروں سے مری پیاس بجھ نہیں سکتی چٹخ رہا ھے کسی اور تشنگی میں بدن اسے بتاؤ کہ ھے چند روز کی ہستی اور ایک بار ہی ملتا ھے زندگی میں بدن...
  10. anwarjamal

    میں اس کی بزم سے کل رات کپڑے جھاڑ کر اٹھا

    ادھر ہستی خدا کے حکم سے جب خاک میں چمکی ستم ایجاد گردش سینہ ء افلاک میں چمکی بہار آئی تو میرے باغ میں کانٹے بھی اگ آے نمودِ زیست گل تو گل خس و خاشاک میں چمکی میں اسکی بزم سے کل رات کپڑے جھاڑ کر اٹھا انا آخر انا تھی نخوتِ پوشاک میں چمکی میں استغراق کے عالم میں تھا کہ برق سی کوندی...
  11. anwarjamal

    .. BOSS ..

    مجھے اپنے باس سے اتنی محبت تھی کہ جس دن وہ چھٹی پر ہوتے مجھے دن گزارنا بھاری پڑ جاتا ،،، حتی کہ اس دن میں بھی چھٹی کر لیتا ،،کام کا کیا ھے ، کام تو چلتا رہتا ھے ،،، کئی مرتبہ باس اس بات پر ناراض بھی ہوئے لیکن میں نے صاف کہہ دیا کہ باس آپ ہیں تو میں ہوں ، آپ نہيں تو میں بھی نہیں ،،، مجھے علم تھا...
  12. anwarjamal

    شیر و شاعری

    ،،شیر اور شاعری ،، پیارے بچو ؛ ایک دفعہ کا ذکر ھے کہ ایک جنگل میں ایک نوجوان شیر اپنے روز مرہ کے معمولات سے تنگ آکر شہر کی طرف چل پڑا تاکہ کوئی نئی سرگرمی تلاش کی جائے ،، اس کے ہمراہ اس کے بچپن کا دوست میاں مٹھو تھا( ایک طوطا جو شہر میں کافی عرصے تک رہنے کے باعث شہر کے تمام راستوں اور دیگر...
  13. anwarjamal

    چہل قدمی ،،،،،

    ،،، چہل قدمی ،،، یہ کراچی کا علاقہ اورنگی ٹاؤن ھے ،،اگر آپ کا کبھی ادھر آنا ھو تو سات نمبر کے اسٹاپ پر اتر جائيں ،،، آپ دیکھیں گے کہ دائيں طرف ایک شادی ہال ھے ،،، جس کا مین گيٹ دن کے وقت بند ہوتا ھے ، اس کی سب چمک دھمک مغرب کے بعد ظاہر ہوگی اور رات کے گیارہ بجے اس کے اندر چہل پہل اپنے عروج...
  14. anwarjamal

    کیا لکھوں

    فیکٹری کے مالکوں کی بے حسی پر کیا لکھوں ائے غریبو ؛ میں تمہاری زندگی پر کیا لکھوں ڈھونڈتی پھرتی ھے اب تک ایک ماں بیٹے کی لاش گنگ ہوں میں ، اس کے اشکوں کی جھڑی پر کیا لکھوں اتنی شدت سے اٹھے جیسے برس جائيں گے وہ میں دھویں کے بادلوں کی سادگی پر کیا لکھوں بھاگنے کا کوئی بھی رستہ نظر آیا نہیں...
  15. anwarjamal

    پہلی بار

    دوستو میرا ماننا ھے کہ ہر کام صرف پہلی بار مشکل ہوتا ھے دوسری بار اس کی تمام تر تفصیلات آپ کے سامنے ہوتی ہیں ،،شاید خدا بھی ہمیں اسی لیئے پریشانیوں اور مصیبتوں سے گزارتا ھے کہ ھم آزمائش کی بھٹی میں تپ کر کندن ہو جائيں اور اپنے آپ پر فخر کرنے کے قابل ہو سکیں ،، میرا ایک دوست جس کی والدہ بیمار...
  16. anwarjamal

    جسے تمیز نہیں مجھ سے بات کرنے کی

    حقیقتیں نہ دکھائے تو سر کے پاس رھے مری نگاہ بھی خواب _ سحر کے پاس رھے ترقیوں کے منازل وہ طے کرے کیسے ؟ جو شخص گھر سے چلے اور گھر کے پاس رھے ذرا سی دیر کو سوچو کہ حال کیا ہوگا اگر یہ رزق کا ٹھیکہ بشر کے پاس رھے تخیلات کی وادی میں کیا اڑان بھرے وہ مرغ دل کہ جو مرغی کے پر کے پاس رھے کسی کی...
  17. anwarjamal

    یہ سارا کھیل تماشا اسی بشر سے ھے کیا ؟

    فرشتے پوچھتے ہیں وجہ _ خير وشر سے ھے کیا یہ سارا کھیل تماشا اسی بشر سے ھے کیا کسی درخت کے نزدیک کیوں نہیں جاتا یہ دل کھنچا ہوا اب تک کسی شجر سے ھے کیا محبتوں میں بھی اندیشہ ء ضرر کیسا ؟ مرے جنوں کا تعلق بھی میرے سر سے ھے کیا یہ لوگ کیوں نہیں لڑتے سفر کی سختی سے بہادری کا تقاضا بھی راہبر...
  18. anwarjamal

    شکائیتی چوہا

    ،،، شکائیتی چوہا ،،،،،، اوئے چپ ،،، چپ ؛ وہ آرہا ھے ،،، عدیل عرف دیلو نے یکلخت سب کو خاموش کرا دیا اور چہرے پر دکھ اور افسوس کی گہری چادر ڈال دی ،،، اس کی دیکھا دیکھی ھم سب بھی سنجیدہ ہو گئے ،،، آئيں ڈوگر صاحب ،،،آئيں ،،،، بیٹھیں ،،، اوئے شیدے کرسی لیا کے ایتھے رکھ ،، دیلو نے فورا اس شخص کا...
  19. anwarjamal

    کب بڑی ھو گی

    چلو ادھر ہی چلو ، وہ جدھر کھڑی ہوگی بوقت _ صبح وہ اسٹاپ پر کھڑی ہوگی وہی چتون ، وہی شوخی ، ناز ، بیباکی میں پوچھتا ہوں کہ آخر وہ کب بڑی ہوگی پھٹا ہوا ھے گریبان آج پھر اس کا کسی سے باتوں ہی باتوں میں لڑ پڑی ہو گی ادھر ادھر یہ زمانہ تو چاہے ہو جائے مگر وہ اڑ گئی ہوگی تو پھر اڑی ہوگی وہ تیرے...
  20. anwarjamal

    میری یادوں میں تیری یاد کی کھڑکی کا کھل جانا

    یہ مت دیکھو ہمارا گھر تمہارے گھر سے بہتر ھے یہ دیکھو شہر کے فٹ پاتھ کی ٹھوکر سے بہتر ھے اے محنت کش ترے کردار پر قربان جاؤں میں جولاکھوں اور کروڑوں مالیت کے زر سے بہتر ھے یہ مانا باعث آزار ھے دل شدت _ غم سے مگر پھر بھی یہ ہر صورت میں اک پتھر سے بہتر ھے مری یادوں میں تیری یاد کی کھڑکی کاکھل...
Top