نتائج تلاش

  1. وہاب اعجاز خان

    نستعلیق اور اردو

    آج کل ہر کوئی ویب کے لیے ایک اچھے نستعلیق فونٹ کی تلاش میں ہے۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ نستعلق کی اردو کے حوالے سے تاریخ بیان کی جائے کہ کیسے اس رسم الخط کو اپنایاگیا۔ ڈاکٹر سلیم اختر اردو کی مختصر ترین تاریخ میں لکھتے ہیں۔ ابتدا میں اردو خط نسخ میں لکھی جاتی تھی اور یہ سلسلہ شاہ جہان کے وقت...
  2. وہاب اعجاز خان

    شاعری ، اپنی پسند کی ،

    جواب مقبول عامر کی ایک نظم جو مجھے بے حد پسند ہے ذرا اے راہرو اک بات سننا میں پربت پار کا نادار بندہ تیری بستی کی جانب آگیا ہوں کہ اک نازک بدن شیریں سخن نے ہریری پیرہن مانگا ہے مجھ سے تجھ کچھ علم ہے ان وادیوں میں کوئی ریشم کے کیڑے پالتا ہے جب کہ ان کی ایک اور نظم ہے تیری...
  3. وہاب اعجاز خان

    ہندی کی تعلیم

    جواب ویسے جناب میرے خیال میں کسی بھی نئے رسم الخط کو سیکھنے کے لیے مشق کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اور مشق کے لیے آپ کے پاس وقت کا ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ ایک دقت طلب کام ہے۔ اس لیے دوستوں سے گذارش ہے کہ پلیز ہمت نہ ہاریں اور حروف تہجی کی پہچان کے بعد بی بی سی کی ویب سائیٹ کو پڑھتے ہوئے اکتاہٹ کے...
  4. وہاب اعجاز خان

    لاہور اور پشاور کی ہنگامہ آرائی

    جواب دوستو آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ آگ لگانے والے بینک لوٹنے والے شکل سے کسی صورت میں جہادی یا انتہا پسند طالبان نظر نہیں آرہے تھے۔ یہ تو ہم جیسے عام پاکستانی شہری تھے۔ اسی طرح نہ ان لوگوں کا کوئی قاضی اور فضل الرحمن جیسا لیڈر تھا۔ یہاں تو ہر کوئی جیسے دیوانگی کے عالم لگا ہوا۔ لوٹ رہا ہے مار...
  5. وہاب اعجاز خان

    دو بہرے

    جواب بہت خوب (ہم کہیں‌گے حال دل اور آپ فرمائیں گے کیا؟)
  6. وہاب اعجاز خان

    [فردوس بریں] تبصرے اور تجاویز

    بہت اچھے آپ کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے۔ امید ہے آپ اردو کے دوسرے ناول نگاروں مثلا رسوا، پریم چند، کرشن چندر، عصمت چغتائی، احسن فاروقی، قراۃ العین حیدر، عبداللہ حسین ،شوکت صدیقی، ممتاز مفتی جیسے ناول نگاروں کی تخلیقات پر بھی توجہ ضرور دیں گے۔ ہماری مدد اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
  7. وہاب اعجاز خان

    نیرنگِ خیال

    محمد حسین آزاد ”نیرنگ خیال“ بقول رام بابو سکسینہ ”آزاد نثر میں شاعری کرتے ہیں اور شاعری کرتے ہوئے نثر لکھتے ہیں۔“ مولانا محمد حسین آزاد نے مشرقی تہذیب کے گہوارے دہلی میں پرورش اور تربیت پائی ۔ دہلی کالج میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ جو اس زمانے میں مشرقی تہذیب و معاشرت اور علوم و...
  8. وہاب اعجاز خان

    لاہور اور پشاور کی ہنگامہ آرائی

    توہین رسالت پر احتجاج کے حوالے سے ہونے والے احتجاج نے لاہوراور پشاور میں جو صورت حال اختیار کی وہ نہایت ہی افسوسناک ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے۔ کیا کچھ شر پسند عناصر یا خود ہماری مرکزی حکومت۔کتنے دنوں سے پرامن احتجاج میں یہ مطالبہ اٹھایا جا رہا ہے کہ حکومت ڈنمارک سے اپنے سفارتی...
  9. وہاب اعجاز خان

    غزل ۔۔۔۔ آپ کی آراء کی منتظر

    جواب بہت خوب جناب یقین نہیں آتا کہ اس دور میں جب‌ اردو غزل زیادہ تر اپنی روایتی انداز یعنی رومان کے گرد گھوم رہی ہے کوئی رومانوی روایت سے ہٹ کر فن اور فکر کے امتزاج سے اتنی اچھی تخلیق کر سکتا ہے۔ ویسے میں شاعری کا نقاد تو نہیں لیکن اتنا ضرور کہوں گا اس قسم کی غزلیں اسی کی دہائی کے بعد بہت کم...
  10. وہاب اعجاز خان

    تعارف سلام

    جواب خوش آمدید جناب مشاغل میں کچھ نہیں کے الفاظ پڑھ لگا کہ آپ سے دوستی ہو سکتی ہے۔ اس لیے کہ جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں۔
  11. وہاب اعجاز خان

    ہندی کی تعلیم

    भारतीय टीम को भी इस मैच को फाइनल जैसा ही खेलना चाहिए क्योंकि भारत अगर यह मैच हारता है तो इस सिरीज में पाकिस्तान की वापसी हो जाएगी और उसके हौसले बढ़ जाएंगे और पलड़ा पाकिस्तान की ओर झुक सकता है محترم آپ کے پہلے پیراگراف میں لکھا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کو بھی اس میچ کو فائنل جیسا ہی کھیلنا چاہئیے۔...
  12. وہاب اعجاز خان

    اقبال کاتصور شاہین

    ”اقبال کا تصور شاہین“ خودی کی شوخی و تندی میں کبر و ناز نہیں جو ناز ہو بھی تو بے لذت نیاز نہیں نگاہ عشق دل زندہ کی تلاش میں ہے شکار مردہ سزاوار شاہباز نہیں اقبال کی شاعری میں جن تصورات نے علامتوں کا لباس اختیار کیا ہے ان میں شاہین کا تصور ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔ بیسویں صدی کا...
  13. وہاب اعجاز خان

    شعر جو ضرب المثل بنے

    جواب ویسے خالد شریف صاحب کا یہ شعر بھی اب اکثر سننے میں آتا ہے۔ بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
  14. وہاب اعجاز خان

    ہندی کی تعلیم

    جواب جناب اعجاز صاحب کے بتائے ہوئے لنکUkindia Learn to Read Hindi سے میں بہت پہلے استفادہ حاصل کر چکا ہوں۔ اور میرے خیال میں ہندی سیکھنے کا یہاں جو طریقہ اپنایا گیا ہے۔ وہ سب سے بہترین ہے۔ آوازوں کے ذریعے حروف تہجی کی پہچان کو اس سائیٹ میں بہت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ یہاں سے حروف تہجی...
  15. وہاب اعجاز خان

    دیوان غالب کی شرح

    غالب نئے پڑھنے والوں کے لیے عموما مشکل شاعر ہیں۔ خصوصا ان کے دیوان کا ابتدائی حصہ تو سر پر اوپر سے گزر جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے سوچا ہے کہ غالب کے دیوان کی شرح بمعہ لغات کے ساتھ پیش کی جائے۔ پہلی غزل کی شرح آپ کے سامنے ہے۔ یہ شرح غلام رسول مہر کی کتاب(نوائے سروش) سے لی گئی ہے۔ نقش فریادی ہے کس...
  16. وہاب اعجاز خان

    [دیوان غالب] تبصرے اور تجاویز

    جواب گریٹ نبیل غالب کی غزلیں دیکھ کر جی خوش ہو گیا۔ ہمارے ایک استاد کا کہنا ہے کہ شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا لمحہ گزرتا ہو جب غالب کا کلام کسی نہ کسی صورت میں فضا میں گونجتا نہ ہو۔ خیر جس شخص کی اپنے عہد کے لوگوں نے قدر نہیں کی آج کے عہد میں ان کی مقبولیت دیکھ کر جی خوش ہوجاتا ہے۔ ان کی غزلیں...
  17. وہاب اعجاز خان

    کوئی ہم نفس نہیں ہے

    جواب اس میں‌کوئی شک نہیں کہ مصطفی زیدی کے کلام کو بہت کم گایا گیا ہے لیکن جس کسی نے بھی گایا کمال کر دیا۔ اسی طرح مسرت نذیر کی گائی ہوئی غزل چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ بھی اپنی مثال آپ ہے۔
  18. وہاب اعجاز خان

    شاعری ، اپنی پسند کی ،

    زندگی زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے پھر اسی بے وفا پہ مرتے ہیں پھر وہی زندگی ہماری ہے زندگانی کی حقیقت کوہکن کے دل سے پوچھ جوئے شیر و تیشہء سنگ گراں ہے زندگی
  19. وہاب اعجاز خان

    اپنی اپنی گاڑی

    میری گاڑی یار کوشش کے باوجود میں گاڑی کی تصویر یہاں پر پوسٹ نہیں کرسکا۔ یہاں لنک دیے رہا جس میں آپ میری گاڑی دیکھ سکتے ہیں۔ گاڑی ٹوپ چلنا بابو( گاڑی دیکھ کر آپ میری پتلی حالت کا اندازہ بخوبی لگا سکتے ہیں۔
  20. وہاب اعجاز خان

    مجید امجد بُندا

    مجید امجد جدید اردو نظم کا بہت بڑا نام ہے۔ جن سے آج کے زیادہ تر قاری ناواقف ہیں مجید امجد کی نظموں سے متاثر ہو کر آج کے شعرا نے بہت سی نظمیں لکھیں۔ جن میں کچھ چربہ قسم کی نظمیں بھی ہیں۔ خصوصا جس نظم سے وصی شاہ کو شہرت حاصل ہوئی وہ دراصل مجید امجد کی چالیس سال پہلے لکھی گئی نظم کا چربہ معلوم ہوتی...
Top