نتائج تلاش

  1. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    بہت شکریہ جناب محمد ریحان قریشی صاحب راہنمائی کے لیے ۔ لیکن مجھ کج فہم کو یہ شوخی اور انگڑائی والی بات سمجھ نہیں آئی، میں تو شوخیاں اور انگڑائیاں کو ہم قافیہ ہی سمجھ رہا ہوں ۔ آپ کی مہربانی ہو گی اگر آپ وضاحت فرما دیں۔
  2. محمد عظیم الدین

    غزل ۔ اساتذہ کی رائے درکار ہے

    (اساتذہ سے گذارش ہے کہ یہ تیسری لڑی متوازی طور پر شروع کر رہا ہوں یعنی دو لڑیاں ابھی اصلاح کے لیے اساتذہ کے رائے کی منتظر ہیں۔ اگر یہ طریقہ نامناسب ہے تو پیشگی معذرت۔ مہربانی کر کے آگاہ کر دیجیے گا تاکہ آئندہ سے احتیاط کروں۔ ) جناب محترم اساتذہ اکرام، محترم الف عین صاحب، محترم راحیل فاروق...
  3. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جناب الف عین صاحب اور دیگر اساتذہ اکرام،آپ حضرات سے اصلاح کی گزارش ہے۔ فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن فتنہ گر ہیں تری زلف کی شوخیاں جچتی ہیں حسن پر ہی یہ اٹھکیلیاں گرمیء عشق ہے تیرے انفاس میں تیری چنچل نظر میں بھری مستیاں کیسے ہو ہم سفر تم سے صرفِ نظر عشق نے سیکھی ہیں تجھ سے بے باکیاں تیری صورت...
  4. محمد عظیم الدین

    غزل ۔ اساتذہ کی رائے درکار ہے

    بہت شکریہ جناب منصور محبوب چوہدری صاحب
  5. محمد عظیم الدین

    غزل ۔ اساتذہ کی رائے درکار ہے

    بڑی شفقت فرمائی ہے جناب راحیل فاروق صاحب نے آپ کی داد کا شکریہ
  6. محمد عظیم الدین

    غزل ۔ اساتذہ کی رائے درکار ہے

    بہت شکریہ جناب امان اللہ زرگر صاحب
  7. محمد عظیم الدین

    غزل ۔ اساتذہ کی رائے درکار ہے

    بہت مہربانی جناب محترم الف عین صاحب۔ 'یوں' کے بجائے 'اب' مناسب ہے؟ گویا اب عشق کی ابتدا ہو گئی بہت بہتر دشتِ دل میں جو تم نے قدم رکھ دیا جناب اگر 'کو' کے بجائے 'پر' لگا دیا جائے تو یہ مصرع قابل پرواز ہو جائے گا؟ یعنی لفظ ملتے نہیں حالتِ زارپر
  8. محمد عظیم الدین

    غزل ۔ اساتذہ کی رائے درکار ہے

    جناب محترم راحیل فاروق صاحب بہت مہربانی آپ کی۔ تبصرے ، داد اور حوصلہ افزائی کے لیے بہت بہت شکریہ۔ آپ نے تو شرمندہ ہی کردیا اتنا کچھ اس نالائق کے بارے میں لکھ کر۔ آپ کا جواب رات دیر سے دیکھا تھا، کچھ نیند کا غلبہ تھا اور کچھ اگلے دن کی ترتیب کی فکراس لیے فوری جواب نہیں لکھ پایا۔ لیکن یقین کریں...
  9. محمد عظیم الدین

    غزل ۔ اساتذہ کی رائے درکار ہے

    جناب محترم الف عین صاحب اور دیگر اساتذہ اکرام، آپ سے اصلاح کی گذارش ہے۔ فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن تیرے غم کی جو مجھ کو سزا ہو گئی گویا یوں عشق کی ابتدا ہو گئی جب سے آئے ہو تم دشتِ دل میں مرے صورت زندگی خوشنما ہو گئی مجھ کو محبوب تھی میری سنجیدگی اک ملاقات میں جو فنا ہوگئی لفظ ملتے نہیں حالتِ...
  10. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جی بہتر ہے، انشااللہ کوشش کروں گا۔
  11. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جناب محترم الف عین صاحب بہت مہربانی۔ آپ کی راہنمائی کا شکریہ۔ دوسرا مصرع یوں کہیں اگر تو کیسا رہے گا؟ کب سے یہ طرزِ عبادت بن گئے؟ بہت بہتر اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے۔ بے خبر شیطان کا دھوکہ ہے یہ جو وضائف ہی عبادت بن گئے سخافت کا لفظ قوافی کے ٹول سے تلاش کیا تھا۔ اس کے معنی یہاں موجود ہیں۔...
  12. محمد عظیم الدین

    برائے اصلاح

    جناب امان اللہ زرگر صاحب، قافیے کی تلاش کے لیے urdulafz پر ایک بہترین ٹول موجود ہے۔ دیکھیے آپ کے بھی کام آئے گا۔
  13. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جناب الف عین صاحب بہت مہربانی آپ نے شفقت فرمائی۔ جی بہت بہتر۔ جی کہنا یہ چاہ رہا ہوں کہ جس بے دلی سے قرآن کریم کو پڑھا جاتا ہے اس میں لکھے قوانین اور ضابطے محض عبارت بن کر رہ گئے ہیں۔ اگر مناسب نہیں توفرمائیے اس کو تبدیل کردوں؟ جی بہتر ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ لوگ فرائض کو چھوڑ کر...
  14. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    محترم جناب الف عین صاحب، اشعار تبدیل کیے ہیں اب ذرا اصلاح فرمادیجیے۔ تیرے سجدے بھی تجارت بن گئے یہ دکھاوے کی عبادت بن گئے جس طرح سے پڑھتا ہے قرآن تو ضابطے اس کے عبارت بن گئے نیک بندوں کی اطاعت دیکھ کر میرے دعوے سب ندامت بن گئے دھوکہ ہے شیطان کا اے بے خبر کچھ وضائف جو ریاضت بن گئے مقبروں کی خستہ...
  15. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    بہت مہربانی جناب الف عین صاحب راہنمائی کا شکریہ۔ مجھ کم علم کے لیے ’ے‘ کا اسقاط جائز نہ ہونے کی ذرا وضاحت فرما دیں، بہت مہربانی ہوگی۔ ویسے میں اشعار کو تبدیل کرنی کو کشش کرتا ہوں۔ بہت شکریہ
  16. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جناب محترم الف عین صاحب اور دیگر اساتذہ اکرام، آپ سے اصلاح کی گذارش ہے۔ فاعلاتن فاعلاتن فاعلن تیرے سجدے بھی تجارت لگتے ہیں تجھ کو حیرت ہے عبادت لگتے ہیں جس طرح سے پڑھتا ہے قرآن تو لفظ تجھ کو بس عبارت لگتے ہیں نیک بندوں کی خشیت دیکھ کر اپنے سجدے تو اکارت لگتے ہیں دھوکہ ہے شیطان کا اے بے خبر کچھ...
  17. محمد عظیم الدین

    ایک غزل - برائے اصلاح

    محترم الف عین صاحب، اپنے تئیں کوشش تو کی ہے، آپ فرمائیے مناسب ہے اب محبت کی مجھ کو سزا دینے والے وفاؤں کے بدلے جفا دینے والے تمنا ہے دل کی سدا خوش رہے تو دعا لے جا مجھ سے دغا دینے والے مجھے تو نے رسوا کیا ہے جہاں میں زمانے کو درسِ وفا دینے والے وہ راہوں میں تیری بچھائیں تھی پلکیں نگاہوں...
  18. محمد عظیم الدین

    ایک غزل - برائے اصلاح

    جناب محترم الف عین صاحب بہت شکریہ ۔ جیسا آپ نے فرمایا بہتری کے لیے کوشش کرتا ہوں۔
  19. محمد عظیم الدین

    ایک غزل - برائے اصلاح

    جناب محترم الف عین صاحب آپ سے اصلاح کی گذارش ہے۔ فعولن فعولن فعولن فعولن محبت کی مجھ کو سزا دینے والے وفاؤں کے بدلے جفا دینے والے تمنا ہے دل کی سدا خوش رہے تو دعا دے رہا ہوں دغا دینے والے مجھے بھی کیا تو نے دنیا میں رسوا زمانے کو درسِ وفا دینے والے سدا تیری خاطر بچھائیں ہیں پلکیں نگاہوں...
  20. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    بہت بہتر جناب محترم الف عین صاحب آپ نے جس طرح فرمایا تھا کے خود ہی اپنے لکھے کو پڑھنے سے کچھ بہتر صورت حال ہو گئی ہے لیکن واقعی یہ ایک محنت طلب کام ہے کیونکہ کچھ مصرعے ایسے ہیں جن کو میں نے تقریباً دس مرتبہ تو لکھا ہوگا بدل بدل کے۔ ایک مرتبہ تو خیال آیا کے اس غزل کو چھوڑ کر کچھ اور لکھتا ہوں۔...
Top