نتائج تلاش

  1. محمد عظیم الدین

    نعت برائے اصلاح

    جناب محترم الف عین صاحب آپ سے نظر ثانی کی گذارش ہے۔ مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن قدم بوسی بھی آقاﷺ کی فرشتوں کی سعادت ہے درود انﷺ پر سلام انﷺ پر مسلماں کی عبادت ہے نکالا ہے سب انسانوں کو ذلت کے اندھیروں سے وہ ہی تو پیارے آقاﷺ کی درخشندہ قیادت ہے عطا کر دے جو غیروں کو اور اپنوں کے تو کیا...
  2. محمد عظیم الدین

    برائے اصلاح

    بہت بہت شکریہ الف عین صاحب درست فرمایا آپ نے 'کلفتیں' واقعی جچ نہیں رہا۔ جیسا آپ نے فرمایا وہی مصرع شامل کر لیا ہے۔ شکوہ ءغم کو بھی تو کوئی زباں چاہیے ورنہ مصیبت کسے یوں مری جاں چاہیے ان کو ہے ڈر اس قدر اپنی ہی رسوائی کا خود سروں کو بھی نہیں بار گراں چاہیے وہ خوشی تو ہے نہیں جس میں تو شامل...
  3. محمد عظیم الدین

    برائے اصلاح

    جناب محترم الف عین صاحب اس پر نظر ثانی فرما دیجیے اس کو یوں بدل دیا ہے ورنہ کسے کلفتیں یہ مری جاں چاہیے ان کو بھی بدل دیا ہے ان کو ہے ڈر اس قدر اپنی ہی رسوائی کا خود سروں کو بھی نہیں بار گراں چاہیے وہ خوشی تو ہے نہیں جس میں تو شامل نہیں تجھ سے جو واصل کرے ایسا جہاں چاہیے نام کی تیرے صدا...
  4. محمد عظیم الدین

    برائے اصلاح

    بہت مہربانی جناب الف عین صاحب، شاگردی میں قبول کرنے کا حق بلا شبہ آپ کے پاس ہے۔ جیسا آپ مناسب سمجھیں۔ مگر خدارا اپنے مفید مشوروں سے ہمیں محروم نہ کیجیے گا۔ میں دوبارہ گستاخی کی معافی چاہتا ہوں، اپنی کج فہمی کی وجہ سے آپ کی نصیحت پر دھیان نہیں گیا۔ دو جملوں کا ایک ہی مصرع میں تو خیال کر لیا تھا...
  5. محمد عظیم الدین

    برائے اصلاح

    جناب الف عین صاحب آخری شعر کے بارے میں خود تذبذب کا شکار ہوں، لہذا اس کو کچھ یوں کہا ہے نام کی تیرے صدا سنتے ہیں ہم بھی خدا دل کو جو تڑپا دے وہ ذوق اذاں چاہیے اس پر بھی راہنمائی درکار ہے۔
  6. محمد عظیم الدین

    برائے اصلاح

    جنا ب الف عین صاحب میں آپ کو استاد محترم لکھ سکتا ہوں؟ میرے لیے توآپ استاد ہی ہیں پوچھ اس لیے رہا ہوں کہ آپ نے مجھے شاگردی میں قبول کیا ہے یا نہیں :disdain: آپ کے مجوزہ شعر سے مناسبت نہیں ہو رہی تھی اور وجہ یہ تھی کہ خود اپنی سمجھ غلط تھی، گستاخی کی معافی چاہتا ہوں، آپکا عطا کر دہ شعر بنا کسی...
  7. محمد عظیم الدین

    برائے اصلاح

    جی جیسا آپ فرمائیں میں انشاءاللہ تصیح کے بعد پیش کرتا ہوں۔ بہت شکریہ ۔
  8. محمد عظیم الدین

    برائے اصلاح

    بہت شکریہ جناب الف عین صاحب راہنمائی کے لیے۔ بحر کی نشاندہی میں نے عروض سے کی ہے اور اس میں مفتَعِلن فاعلن مفتَعِلن فاعلن ہی لکھا آ رہا ہے۔ (n)۔ خیر جیسا آپ نے فرمایا، میں انشااللہ تصیح کر کے پھر پیش کرتا ہوں۔
  9. محمد عظیم الدین

    برائے اصلاح

    بہت مہربانی جناب الف عین صاحب حوصلہ افزائی کا شکریہ، یقین جانیے آپ کے الفاظ میرے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ کوشش تو ایک عرصہ دراز سے کر رہا تھا لیکن پہلی مرتبہ اپنا لکھا ہوا کچھ اصلاح کے لیے پیش کیا ہے اور الحمداللہ آپ کے الفاظ سے دل کو بہت تسلی ہوئی۔ امید ہے آئندہ بھی آپ شفقت فرماتے رہیں...
  10. محمد عظیم الدین

    برائے اصلاح

    جناب محترم الف عین صاحب اگر مناسب سمجھیں تو مہربانی فرما کر تصیح فرما دیں۔ اور اگر یہ کاوش اس قابل ہی نہیں کہ اس پر نظر ثانی کی جائے تب بھی مہربانی فرما کر مطلع فرما دیں تاکہ بندہ آئندہ سے ایسی جسارت سے اجتناب کرے۔ شکریہ۔
  11. محمد عظیم الدین

    برائے اصلاح

    السلام علیکم اساتذہ اکرام، میری یہ پہلی پوسٹ ہے اس فورم پر،مہربانی فرما کر اس کی اصلاح فرما دیجیے۔ مفتَعِلن فاعلن مفتَعِلن فاعلن شکوہ محبت کو بھی کوئی زباں چاہیے سوز جگر کے لیے کوئی مکاں چاہیے چاہتے ہیں وہ ہو جائیں ہم اسیر ان کے خود سروں کوپر نہ یہ بارگراں چاہیے لطف کیا جو تری یاد سے آزاد ہو...
Top