نتائج تلاش

  1. محمد عظیم الدین

    غزل ۔ اساتذہ کی رائے درکار ہے

    بہت شکریہ جناب محترم الف عین صاحب :(:( جناب مختلف تراکیب آئیں تھی ذہن میں، چاند والی بات بھی تھی۔ لیکن اسقاط سے بچنے کے چکر میں کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی۔ بدلی کا 'ی' بچاتا تو جیسے کا 'ے' ہاتھ سے نکل جاتا۔ اس کشمکش میں کوشش تھی کہ ایسا لفظ استعمال کروں جس میں اسقاط نہ کرنا پڑے۔ کیونکہ یہ ابھی تک...
  2. محمد عظیم الدین

    برائے اصلاح ۔ فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن

    جناب محترم الف عین صاحب بنا کسی بناوٹ کے عرض کرتا ہوں، آپ کی ڈانٹ میں جو چاشنی ہے خدا کی قسم ایک عرصہ ہو گیا اس کو سنے۔ جیسے صاف اور واضح الفاظ میں آپ اپنی رائے بیان کرتے ہیں ایسے الفاظ کو سننے کو کان ترستے ہیں اب اس بناوٹی دنیا میں۔ سکول کے دور میں کچھ اساتذہ اکرام ایسے ہی ڈانٹ پلایا کرتے تھے،...
  3. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    شکریہ جناب محترم الف عین صاحب ، آپ کے الفاظ سند کا درجہ رکھتے ہیں میرے لیے۔
  4. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    بہت شکریہ جناب ابن رضا صاحب، وضاحت کے لیے۔ اب کچھ کچھ سمجھ آرہی ہے اور کچھ کچھ جو آئی تھی پہلے وہ سمجھ جا رہی ہے۔ بقول جگر عشق کی داستان ہے پیارے اپنی اپنی زبان ہے پیارے تو نہیں میں ہوں میں نہیں تو ہے اب کچھ ایسا گمان ہے پیارے معلوم نہیں یہ اس کا محل ہے کہ نہیں مگر نہ جانے کیوں یاد آگیا۔ (n)
  5. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    بہت شکریہ جناب محمد ریحان قریشی صاحب، ابھی تک اس بارے میں سوچ رہا تھا۔ آپ نے مہربانی فرمائی۔
  6. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جی بہتر ہے، اس غزل کے ساتھ کشتی کرتا ہوں۔ ویسے اس حرکت سے ایک فائدہ تو ہوا ہے کہ حرف روی اور ردیف کے حوالے سے معلومات میں اضافہ ہو گیا اور کچھ غلط فہمیاں بھی دور ہو گئیں۔
  7. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جی منصور محبوب چوہدری صاحب، میرا بھی یہ ہی خیال ہے۔ اور غلطی سے میں اس مشکل کام میں ٹانگ پھنسا بیٹھا :(
  8. محمد عظیم الدین

    غزل ۔ اساتذہ کی رائے درکار ہے

    محترم جناب الف عین صاحب، اسقاط اور روانی کے حوالے سے جو غلطی تھی اس کو اپنی سمجھ کے مطابق صحیح کرنے کی کوشش کی ہے ۔ آپ سے اصلاح کی گذارش ہے۔ چہرہء حسن پر جو ردا آ گئی ایک بدلی قمر پر ہے یوں چھا گئی رخ جو بدلا تو اس نے ستم ڈھا دیا زلف کھولی جو اس نے گھٹا چھا گئی دل کی حالت بیاں اب میں کیسے...
  9. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    عاطف ملک بھائی آپ پرانے ہوگئے ہیں اس لیے ہنسی چھوٹ رہی ہے ورنہ یقین جانیے اپنے تو پسینے ہو چھوٹ رہے ہیں ابھی تک۔ اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، حوصلہ افزائی کا شکریہ۔
  10. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جزاک اللہ خیر عاطف ملک بھائی ، آپ نے مشکل آسان کردی۔ اعتراض؟؟ توبہ توبہ، بھائی طالبعلمانہ سوال تھا۔ واللہ میں محترم محمد ریحان قریشی صاحب کی بات نہیں سمجھ پایا تھا۔ میں تو پہلے ہی خود کو اجنبی محسوس کرتا ہوں، آپ احباب کے درمیان۔ یہ توخصوصاً جناب محترم الف عین صاحب اور دیگر احباب کی شفقت ہے جو اس...
  11. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جناب محترم الف عین صاحب کج فہمی کی معافی چاہتا ہوں۔ لیکن اشعار کی تبدیلی کے بعد شوخی، بدلی، گرمی، بولی، سسکی، خامی، تلخی۔ یہ تمام تو ہم قافیہ ہی ہیں؟ معذرت کے ساتھ سوال دہرا رہا ہوں کہ اصلاح کے عمل میں اگر سوال نہ کروں تو ناکام رہوں گا۔ امید کرتا ہوں کہ آپ مجھ جیسے نالائقوں کی خطاؤں کو درگزر...
  12. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جناب محترم محمد ریحان قریشی صاحب تعریف کے حوالے سے تو بات کسی حد تک سمجھ آرہی ہے لیکن اس غزل کے قوافی کے حوالے سے میں بالکل ہی آؤٹ ہو گیا ہوں۔ o_Oo_O:cry: کچھ سمجھ نہیں آرہی۔ تبدیلی کے بعد بھی جناب محترم الف عین صاحب نے قوافی کے غلط ہونے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اگر تھوڑی اور وضاحت مل جائے تم مجھ...
  13. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جناب محترم الف عین صاحب جیسا آپ کہیں۔ مشق کرتا ہوں اس پر۔ قوافی والی بات پر ذرا مجھ کم فہم کے لیے وضاحت فرما دیجیے تاکہ آئندہ کے لیے احتیاط کروں۔ میرے ناقص فہم میں شوخ ، بدلی، گرمی، سسکی، خامی اور تلخی ہم قافیہ ہیں؟ آپ کی مراد 'ی' کے اسقاط سے ہے؟
  14. محمد عظیم الدین

    غزل ۔ اساتذہ کی رائے درکار ہے

    بہت شکریہ جناب محترم الف عین صاحب ، ادا والا مصرع تو مجھے بھی پہلے والا ہی اچھا لگا تھا۔ لیکن میں سمجھا شاید راحیل فاروق صاحب نے جو بدویت کی نشاندہی کی ہے وہ شاید عیب تصور ہوتا ہے۔ اس لیے کچھ بدلنے کا سوچا تھا۔
  15. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جناب محترم الف عین صاحب ، جناب محمد ریحان قریشی صاحب ، دیگر اساتذہ اکرام، تبدیلی کے بعد غزل پیش خدمت ہے۔ آپ حضرات سے اصلاح کی گذارش ہے۔ فتنہ گر ہیں تری زلف کی شوخیاں چہرہء حسن پر چھائی ہیں بدلیاں تیری چنچل نظر میں ہے مستی بھری تیرے انفاس میں عشق کی گرمیاں خامشی یہ نہیں تجھ سے صرفِ نظر مجھ...
  16. محمد عظیم الدین

    غزل ۔ اساتذہ کی رائے درکار ہے

    محترم جناب الف عین صاحب الفاظ تھوڑے سے بدل دیے ہیں اب دیکھیے مناسب ہے؟ لفظ ملتے نہ تھے غم کے اظہار کو آہ نکلی جو دل سے دعا ہو گئی جناب راحیل فاروق صاحب نے جس مصرع کی طرف بدویت کی نشاندہی فرمائی تھی اس کو اگر ایسے بدل دیں تو مناسب رہے گا؟ شوخ تم کو لگی یہ مری سادگی بات تم نے کہی تو ادا ہو گئی
  17. محمد عظیم الدین

    غزل ۔ اساتذہ کی رائے درکار ہے

    جناب الف عین صاحب بہت شکریہ۔ انشاء اللہ بہتری کے لیے کوشش کرتا ہوں۔ اسقاط والی بات آپ نے پہلے بھی سمجھائی میں ہی کم عقل ہوں۔ اس حوالے سے اگر کچھ پڑھنے کو مل جائے یعنی کہاں کہاں اسقاط جائز ہے کہاں نہیں تو بہت مدد ملے گی۔ ابھی تک تو لکھ کر عروض والے سافٹ ویئر سے دیکھ لیتا ہوں اغلاط۔ اس میں درست...
  18. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جناب الف عین صاحب بہت مہربانی آئندہ کے لیے انشاء اللہ احتیاط کروں گا ۔ اس غزل پر بھی محنت کرتا ہوں۔
  19. محمد عظیم الدین

    غزل ۔ اساتذہ کی رائے درکار ہے

    محترم جناب الف عین صاحب آپ نے مشکل میں ڈال دیا ۔ میں تو مصرع تبدیل نہیں کرنا چاہ رہا تھا ۔ خیر کچھ اور سوچتا ہوں ۔
  20. محمد عظیم الدین

    غزل برائے اصلاح

    جناب محمد ریحان قریشی صاحب بہت شکریہ میں انشاءاللہ متبادل تلاش کرتا ہوں ۔
Top