اس سال گرمیوں میں ہم نے امریکہ کی جنوب مغربی ریاستوں کے سفر کا پروگرام بنایا۔
کل دو ہفتوں میں ہم نے 2100 میل گاڑی چلائی اور 2342 تصاویر کھینچیں۔ ہم نے کیا کچھ دیکھا: زائن، برائس کینین، ایسکلانٹ پیٹریفائڈ فارسٹ، گرینڈ سٹیئرکیس ایسکلانٹ، کیپیٹل ریف، ڈیڈ ہارس پوائنٹ، کینین لینڈز، آرچز، میسا ورڈ،...
اس کھیل کا اہم ترین اصول یہ ہے کہ آپ صرف خود کھینچی ہوئی تصاویر پیش کر سکتے ہیں۔
اس بار کا موضوع رینڈم ہے۔ اب آپ اسے جس انداز سے لیں یہ آپ پر منحصر ہے۔
موضوع: رینڈم Random
تاریخ: اپریل 21 تا مئی 4
اب بیٹی کچھ عمر میں بڑی ہو رہی ہے تو اس کے لئے کتابیں لاتے ہوئے سوچنا پڑتا ہے کہ کونسی کتب اس کی عمر اور ذہن کے اعتبار سے صحیح ہیں اور کن کے لئے ابھی کچھ انتظار کرنا چاہیئے۔
مثال کے طور پر Lords of the Rings فی الحال میں نے اسے نہیں دی کہ پڑھنے میں کچھ مشکل ہو گی۔
Harry Potter کی سیریز کی...
اس کھیل کو پھر زندہ کیا جا رہا ہے۔
آپ کی اپنی فوٹوگرافی کے اس کھیل کی یہ پچیسویں قسط ہے۔ اس کے قوانین ضرور پڑھیں۔ اہمترین اصول یہی ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔
موضوع: بہار
تاریخ: اپریل 7 تا 20
اس بار ہم ہر ہفتے کی بجائے ہر دو ہفتے نیا تھیم پیش کریں گے۔
سوچا کہ چیک کیا جائے کہ عام مرغی، بکرا، دنبہ، گائے وغیرہ کے علاوہ آپ لوگوں نے کون کونسے جانور کھائے ہیں۔
یہاں ایک ساؤتھ افریقی ریستوران میں شترمرغ کھایا تھا۔
دبئی میں اونٹ کا گوشت بھی کھانے کو ملا۔
امریکی بفلو buffalo کے برگر بھی کھائے ہیں۔
ہرن کا گوشت کافی مزے کا لگا۔
مگرمچھ کے ساسیج...
ابھی کل ہی کی بات ہے کہ اٹلانٹا میں پولن کا نیا ریکارڈ بنا تھا۔ ایک کیوبک میٹر میں 8164 پولن کے ذرے۔ اس سے پہلے 1999 کا ریکارڈ 6013 تھا۔ مگر آج ایک دن پرانا ریکارڈ بھی بری طرح کچلا گیا۔ آج کا پولن کاؤنٹ 9369 ہے۔
90 کو high اور 1500 سے زیادہ کو extremely high سمجھا جاتا ہے۔ پھر 9369 کو کیا کہیں...
آج سپر منگل ہے۔ 9 ریاستوں میں صدارتی پرائمری ہے۔ جارجیا، اوہائیو، ٹینسی، ورجنیا، اوکلاہوما، ماسچوسٹس،آئیڈہو، نارتھ ڈکوٹا اور ورمانٹ۔
ڈیموکریٹک پرائمری مین صدر اوباما اکیلے امیدوار ہیں جبکہ ریپبلکن پرائمری میں رامنی، سینٹورم، گنگرچ اور پال کا مقابلہ ہے۔
میں ابھی مٹ رامنی کو ووٹ دینے جا رہا ہوں۔
جیسا کہ ابن سعید نے کچھ دن پہلے مطلع کیا تھا اب وقت آ گیا ہے کہ اردوویب کو نئے ہوسٹ پر منتقل کیا جائے۔
یہ کام کل یعنی منگل فروری 7 صبح تقریبا 8-10 بجے ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم (UTC-5) کو کیا جائے گا۔ برطانیہ میں اس وقت دوپہر 1-3 بجے ہوں گے اور پاکستان میں شام 6-8 بجے۔
سب سے پہلے محفل، بلاگ اور...