کتابیں اور بچوں کی عمر

زیک

مسافر
اب بیٹی کچھ عمر میں بڑی ہو رہی ہے تو اس کے لئے کتابیں لاتے ہوئے سوچنا پڑتا ہے کہ کونسی کتب اس کی عمر اور ذہن کے اعتبار سے صحیح ہیں اور کن کے لئے ابھی کچھ انتظار کرنا چاہیئے۔

مثال کے طور پر Lords of the Rings فی الحال میں نے اسے نہیں دی کہ پڑھنے میں کچھ مشکل ہو گی۔

Harry Potter کی سیریز کی پہلی اور دوسری کتب اتنی لمبی اور ڈراؤنی نہیں ہیں مگر پھر بھی یہ سیریز ایک سات سالہ بچے کو ڈرانے کے لئے کافی ہے۔

البتہ Chronicles of Narnia کی پہلی دو کتابیں وہ پڑھ چکی ہے۔
 

زیک

مسافر
کیا آپ میں سے کسی نے ہنگر گیمز سیریز پڑھی ہے؟ آپ کے خیال میں وہ کس عمر کے بچوں کے لئے مناسب ہے؟
 

Roehl Dahl کی کتابیں چھوٹے بچوں کے لیے لاجواب ہیں، اسی طرح Enid Blyton نے ہر عمر کے بچوں کے لیے بہترین کتابیں لکھی ہیں نیز بچوں کی سمجھ اور vocabulary کے مطابق Classics کے abridged editions مل جاتے ہیں ، انھیں آزمائیے۔
 

زیک

مسافر
بیٹی نے فرمائش کی ہے کہ اسے این فرینک کی ڈائری پڑھنی ہے۔ موضوع کچھ مشکل ہے کہ ہولوکاسٹ کے بارے میں ہے۔ مگر بیٹی کو ہولوکاسٹ اور دوسری جنگ عظیم وغیرہ کا کچھ علم تو ہے۔ سوچ رہا ہوں اسے کتاب لے دوں مگر پھر دھیان رکھنا پڑے گا کہ وہ اسے پڑھتے ہوئے زیادہ افسردہ نہ ہو اور اگر اس کے ذہن میں کوئی سوال ہوں تو وہ مجھ سے ضرور ڈسکس کرے۔
 
Top