مبارکباد ہیلووین مبارک

زیک

مسافر
آپ سب کو ہیلووین Halloween مبارک ہو!

امید ہے ٹرک اور ٹریٹنگ trick or treating میں خوب کینڈی اکٹھی کی ہو گی بچوں نے۔

کوسٹیوم کیسے تھے اس بار؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ہالووین کی ڈھیر ساری خوفناک قسم کی مبارک ہو۔ ہمارے ہاں ابھی یہ رحجان شروع ہو رہا ہے۔ بڑے شہروں میں کچھ ہلا گلا ہوتا ہے۔ ویسے ہمارے ہاں یہ Pyhäinpäivä کہلاتا ہے جو انگریزی میں آل سینٹس ڈے کے مترادف ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے بڑی ہنسی آتی ہے کہ اردو محفل، نام سے واضح ہے کہ اردو کی محفل ہے، کو لوگ زبردستی کیوں اسلامی محفل بنانے پر تل جاتے ہیں، اور لوگ بھی وہ جن کا کام محض مذہب اور سیاست کے زمروں میں کاپی پیسٹ تک محدود رہ گیا ہے :)
 

مقدس

لائبریرین
ہیپی ہیلووین
آئی ڈڈنٹ ڈو اینی تھنگ دس ائیر
اٹ واز ریننگ اینڈ آئی واز ناٹ آلاؤڈ ٹو گو
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اگر آپ نہیں مناتے تو ضروری نہیں کہ یہاں پوسٹ بھی کریں۔ اگر آپ کی تقلید کرتے ہوئے کوئی عید مبارک کے تھریڈ میں لا حول لکھ ڈالے تو۔۔۔
عید کی مبارک میں کوئی لاحول تو نہیں کہہ سکتا ۔البتہ نان سینس کہہ سکتا ہے۔:)
ویسے ہلووین کی بنیاد کیا ہےیہ کوئی ثقافتی چیز ہے یا مذہبی ؟۔معلومات کے لیے؟
 

زیک

مسافر
ویسے ہلووین کی بنیاد کیا ہےیہ کوئی ثقافتی چیز ہے یا مذہبی ؟۔معلومات کے لیے؟
مذہبی اور ثقافتی کو الگ کرنا کافی مشکل کام ہے۔

ہیلووین کا آغاز ویلش اور آئرش Fall festivals سے قیاس کیا جاتا ہے۔ پھر عیسائیت نے All Saints Day کا حصہ بھی اس میں ڈالا۔ آجکل یہاں تو اس میں کوئی مذہبی پہلو نہیں ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
سب انسانوں کو خوشیاں بکھیرنے والے تہوار مبارک ہوں ۔
اک سوال ۔۔۔۔۔ یہ ہیلوین وش کن الفاظ پر مشتمل ہوتی ہے ۔؟
 

x boy

محفلین
مجھے بڑی ہنسی آتی ہے کہ اردو محفل، نام سے واضح ہے کہ اردو کی محفل ہے، کو لوگ زبردستی کیوں اسلامی محفل بنانے پر تل جاتے ہیں، اور لوگ بھی وہ جن کا کام محض مذہب اور سیاست کے زمروں میں کاپی پیسٹ تک محدود رہ گیا ہے :)
قیصرانی بھائی جان بات تو صحیح ہے کہ لوگ کیوں مذہب کو بیج میں لاتے ہیں :grin:اردو کو اردو رہنے دیں، اردو کا تعلق بالکل بھی اسلامی نہیں ، اور یہ ترکوں اور مغلوں کی ملی جلی زبان ہے اور یہ لوگ اسلامی نہیں تھے تو اردو کو اسلامی زبان کہنا بھی غلط ہے یہ میرا اندازہ میری باتیں ہیں:)
اگر یہ عربی فورم ہوتا تو ٹھیک اس میں اسطرح کی باتیں کرسکتے تھے، ویسے بھی ان شاء اللہ بہت جلد چھانٹی ہوجائیگی کہ کون کیا ہے
میں اس میں اتفاق رکھتا ہوں کہ آزادی ہونی چاہیے ، آخر اللہ نے بھی جنت مسلمانوں کے لئے اور جہنم کافروں کے لئے اور انکی مشابہت کرنے والوں کے لئے تیار کی ہے
ان انسان کو آزادی ہے کہ وہ جو راستہ چنے، کیونکہ دین میں کو ئی زبردستی نہیں، اور میں کسی کے ساتھ اختلاف نہیں رکھتا،
مسلمانوں کو زبردستی اسلام نہیں تھونپا جاسکتا، وہ تو اندر ہوتا ہے کہ وہ کیا ہے اللہ کے نزدیگ انکی کیا حیثیت ہے۔
اینی وے اس وقت مجھے سورۃ الکافرون یاد آگیا دوستوں اپنے اپنے راستوں پر انجوائے کرو۔
:grin::grin::grin: دیپا ولی ہندوؤں کی مذہبی تہوار نہیں ہے اور ہیلووین کا تعلق عیسائی برادری سے نہیں ہے یہ ان کے آزادی اور نیشنل ڈے ہے، اس لئے اس فورم میں اس لامذہب تہوار کی مبارکباد دے سکتے ہیں
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
جانے ہمیں یہ زعم کیوں ہے کہ جنت صرف " مسلمین " کے لیئے ہے ۔ اور باقی تمام دیگر انسانوں کے لیئے جہنم لازم ہے ۔۔۔۔
قران کہتا ہے کہ جنت تو " مومنین صالحین " کے لیئے ہے ۔
ہر اس انسان کے لیئے جو کہ اللہ واحد سے ڈرتے دوسرے انسانوں کے لیئے سلامتی کی راہ آسان کرتا رہا ۔
اسلام کوئی مذہب نہین جو کہ کسی حدود میں قید ہو ۔ یہ تو اک ایسا سچا دین ہے ۔
جو انسانوں میں پیار محبت سلوک اتفاق کے اصول بلا تفریق قائم کرتا ہے ۔
اسلام تفرقہ نہیں سکھاتا بلکہ تفرقے میں الجھے انسانوں کو اس ایک مقصد کی جانب بلاتا ہے ۔ جو کہ سب میں یکساں ہے ۔
لا اکراہ فی الدین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لکم دینکم ولی دین ۔۔۔۔۔۔۔
اور روز جزا سب کو بدلہ مل جانا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top