نتائج تلاش

  1. نیرنگ خیال

    جون ایلیا جبر پُر اختیار ہے ، اماں ہاں

    جبر پُر اختیار ہے ، اماں ہاں بیقراری قرار ہے ، اماں ہاں ایزدِ یزداں ہے تیرا انداز اہرمن دل فگار ہے ، اماں ہاں میرے آغوش میں جو ہے اُس کا دَم بہ دَم انتظار ہے ، اماں ہاں ہے رقیب اُس کا دوسرا عاشق وہی اِک اپنا یار ہے ، اماں ہاں یار زردی ہے رنگ پر اپنے سو خزاں تو بہار ہے ، اماں ہاں لب و پستان...
  2. نیرنگ خیال

    جون ایلیا وہ اہلِ حال جو خود رفتگی میں آئے تھے

    وہ اہلِ حال جو خود رفتگی میں آئے تھے بلا کی حالتِ شوریدگی میں آئے تھے کہاں گئے کبھی ان کی خبر تو لے ظالم وہ بے خبر جو تیری زندگی میں آئے تھے گلی میں اپنی گِلہ کر ہمارے آنے کا کہ ہم خوشی میں نہیں سرخوشی میں آئے تھے کہاں چلے گئے اے فصلِ رنگ و بُو وہ لوگ جو زرد زرد تھے اور سبزگی میں آئے تھے...
  3. نیرنگ خیال

    طمانچہ از قلم نیرنگ خیال

    طمانچہ (مرکزی خیال ماخوذ) یہ ملک کے اک انتہائی پسماندہ علاقے میں شہر سے بہت دور دریا کے ساتھ ساتھ کچھ گاؤں تھے۔ کاروبار زندگی رواں رکھنے کو یہاں لوگ باہمی اتفاق سے کام چلاتے تھے۔ لوہار، نائی اور موچی کو اجرت فصلوں کی کٹائی پر فصل کی صورت دی جاتی تھی۔ کسی بھی باہمی ناچاقی یا لین دین کے تنازعہ پر...
  4. نیرنگ خیال

    مبارکباد منصور مکرم کو سالگرہ مبارک

    جناب منصور مکرم کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک۔۔۔۔ :)
  5. نیرنگ خیال

    خاقان مساحت داں (المعروف کتب برار)

    ایک دن کا ذکر ہے۔۔ اب تک مجھے یہ بات نہیں سمجھ آئی کہ یہ ہمیشہ ایک دن ہی کا کیوں ذکر ہوتا ہے۔ کبھی دوسرے تیسرے دن کا ذکر کیوں نہیں ہوتا۔ یا پھر ایک رات کا ذکر چھیڑنے میں کیا مضائقہ ہے۔ سو کہانی ہماری ہے۔ اس لیے ہم روایت شکن کہلائیں گے۔ اور کہانی کا آغاز دوسرے دن سے کریں گے۔ تو دوستو!!! دوسرے...
  6. نیرنگ خیال

    جون ایلیا تمہارا شکریہ

    تمہارا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جون ایلیاء کی آخری مکمل تحریر "تمھارا شکریہ" ان کی وفات کے بعد سسپینس ڈائجسٹ میں شایع ہوئی جس میں انہوں نے اپنی موت کی قبل از وقت علامتی اطلاع دی تھی جس میں جون ایلیاء کا ہمزاد (نشیان) ان کے قاتلوں کا انکشاف کر رہا ہے۔ نشیان، سحرالبیان تم نے سنا جون...
  7. نیرنگ خیال

    جون ایلیا متاعِ جاں

    یوں مجھے کب تلک سہو گے تم کب تلک مبتلا رہو گے تم درد مندی کی مت سزا پاؤ اب تو تم مجھ سے تنگ آجاؤ میں کوئی مرکزِ حیات نہیں وجہ تخلیقِ کائنات نہیں میرا ہر چارہ گر نڈھال ہوا یعنی، میں کیا ہوا، وبال ہوا جون غم کے ہجوم سے نکلے اور جنازا بھی دھوم سے نکلے اور جنازے میں ہو یہ شورِ حزیں آج وہ مر...
  8. نیرنگ خیال

    بلاکس کا کھیل

    مجھے ذاتی طور پر بلاکس سے کھیلنا بہت پسند ہے۔ عشبہ کو میرے ایک دوست نے بلاکس تحفے کے طور پر دیے۔ وہ خود تو کھیل نہیں سکتی ابھی چھوٹی ہے۔ لیکن میں نے عشبہ کی اسلام آباد غیر موجودگی میں بلاکس سے کافی سارے شکلیں بنانے کی کوشش کی۔ سوچا محفلین کے ساتھ بھی شئیر کروں۔ :)
  9. نیرنگ خیال

    دُور دُور مجھ سے وہ اس طرح خراماں ہے از مجروحؔ سلطان پوری

    دُور دُور مجھ سے وہ اس طرح خراماں ہے ہر قدم ہے نقشِ دل، ہر نگہ رگِ جاں ہے بن گئی ہے مستی میں دل کی بات ہنگامہ قطرہ تھی جو ساغر میں لب تک آ کے طوفاں ہے ہم تو پائے جاناں پر کر بھی آئے اِک سجدہ سوچتی رہی دنیا کفر ہے کہ ایماں ہے میرے شکوۂ غم سے عالمِ ندامت میں اُس لبِ تبسّم پر شمع سی فروزاں ہے...
  10. نیرنگ خیال

    کوچۂ آلکساں

    سستی اور انسان کا دوستانہ کتنا پرانا ہے۔ اس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں۔ بعض سست دانوں کے نزدیک یہ تب سے ہے جب سے انسان وجود میں آیا۔ جبکہ بعض روایات کے مطابق تب سے ہے جب سے انسان نے کھچوا دریافت کیا۔ ان کا کہنا یہ ہے کہ پہلے سستی نہ ہوتی تھی۔ اور اگر ہوتی بھی تھی۔ تو اس کا نام کچھ اور تھا۔ تاہم...
  11. نیرنگ خیال

    میرا جی لذّتِ شام، شبِ ہجر خدا داد نہیں

    لذّت شام، شبِ ہجر خدا داد نہیں اِس سے بڑھ کر ہمیں رازِ غمِ دل یاد نہیں کیفیت خانہ بدوشانِ چمن کی مت پُوچھ یہ وہ گُلہائے شگفتہ ہیں جو برباد نہیں یک ہمہ حُسنِ طلب، یک ہمہ جانِ نغمہ تم جو بیداد نہیں ہم بھی تو فریاد نہیں زندگی سیلِ تن آساں کی فراوانی ہے زندگی نقش گرِ خاطرِ ناشاد نہیں اُن کی ہر...
  12. نیرنگ خیال

    منیر نیازی اللہ ولوں گن دی حفاظت

    بوہت اُداس جدوں میں ہوواں سکھ دا سندیسہ آندا مشکلاں وچ جدوں تھک جاواں کجھ غیب ولوں ہو جاندا جدھروں مینوں خبر نئیں ہندی اودھروں حوصلہ آندا ہنیریاں پچھماں سامنے پھُٹ دی پورباں ولوں لالی آس نئیں میری ٹٹن دیندا ایس جہان دا والی میریاں مدداں کر دی رہندی اک مخلوق خیالی
  13. نیرنگ خیال

    ہے خبر گرم ان کے آنے کی

    ہے خبر گرم ان کے آنے کی محمد زین العابدین کے پیدا ہونے پر اویس قرنی (چھوٹا غالب) کی ایک خوبصورت تحریر الف۔۔۔۔ انسان ہے تو خسارے میں ہے ۔۔۔ خوشی ہو یا غمی آپے سے باہر ہونے میں دیر نہیں لگاتا۔۔۔ خوشی ملے تو کہنا کہ "میں نے کر دکھایا۔" غم ملے تو "میری تو قسمت ہی خراب ہے ۔ " یا "قدرت کو...
  14. نیرنگ خیال

    بدکار

    بد کار از قلم واصف (میرے ایک محترم دوست) جب میں سنِ بلوغت کو پہنچا تو کچھ انجانے الفاظ نے ذہنی توجہ کا گھیراؤ کیاجن میں سے ایک تھا "جسم فروش"- جب ذہنی پختگی اور معاشرتی شعور سے ہمکنار ہوا تودرج بالا لفظ اور اس کے مفہوم سے آشنا ہوا- معلوم ہوا کہ جسم فروشی ایک باقاعدہ پیشہ بن ہے اور کئی انسانی...
  15. نیرنگ خیال

    فاتح بھائی کی خدمات کا اعتراف

    الیکشن کا امتحان ۔۔۔ چہرہ۔۔۔۔ مظہر برلاس سورج،شام کے آنگن میں اترا تو میرا عظیم دوست بولا کہ ’’… انسان اپنی خوشی کی انتہا کااظہار بھنگڑے یارقص کے ذریعے کرتے ہیں‘‘۔ دانشور کی بات پہ سوچتا رہا کہ گیارہ مئی کے ہونے والے انتخابات کتنے عجیب تھے کہ جیتنے والے بھنگڑے بھی نہ ڈال سکے،فقط ایک تقریر پر...
  16. نیرنگ خیال

    8 اکتوبر 2005 از قلم نیرنگ

    عجب یاسیت نے گھیر رکھا ہے۔ آٹھ سال بیت گئے۔ آج صبح سے ذہن دفتری کاموں میں الجھا ہے۔ ایک لمحہ فرصت کا میسر نہیں آیا۔۔۔ شام ہوئی تو تنہا بیٹھتے ہی یہ یادیں ملنے آگئیں۔۔۔۔ میں رات کو ملازمت کرتا دن کو پڑھتا تھا۔ ابھی دفتر ہی میں موجود تھا۔ گھر کو روانگی کی تیاری تھی۔ زمین سے قریبا 40 فٹ نیچے منزل...
  17. نیرنگ خیال

    شاید میں تھک گیا ہوں۔۔۔۔

    گھڑی کی سوئیاں لگ بھگ چھ بجا رہی تھیں، سکرم میٹنگ کا اختتام ہوااور آج میں مزید بیٹھنے کے موڈ میں نہ تھا کیونکہ تھکاوٹ کی وجہ ذہن پر بھی بوجھ محسوس کر رہا تھا- یہ تھکن صرف آج کی نہیں تھی، دفتر میں موجودہ ریلیز (جو کہ پچھلے تقریبا آٹھ ماہ سے جاری تھی) میں کام کے پریشر اورلیٹ سٹنگ معمول بن چکا تھا-...
  18. نیرنگ خیال

    دیدۂ یعقوب از منشا یاد

    دیدۂ یعقوب از منشا یاد بیٹا اپنی آمد کے متعلق بتا رہا تھا مگر مجھے اس سے زیادہ دلچسپی نہیں تھی کہ وہ کس طرح آئے… پیاسی زمین کو اس سے کیا کہ بادل مشرق سے آئے یا مغرب سے؟ اسے تو بارش چاہیے۔ میرے لیے وہی فضائی کمپنی سب سے اچھی تھی جو اسے گھر لے آئے۔ اگرچہ ساتویں آٹھویں روز ہم اس کی آواز تو سن لیتے...
  19. نیرنگ خیال

    اقتباسات از جون ایلیا

    ہم دیکھ رہے ہیں کہ مدتوں سے ہمارے شہروں میں دانش و فن سے معاندانہ بیگانگی اختیار کر لی گئی ہے۔ ہمیں چاروں طرف سے ایک ہجوم گھیرے ہوئے ہے۔ ایک ہجوم جو نہ سنتا ہے نہ سمجھتا ہے۔ ہماری بستیوں میں ایک عجیب و غریب نسل پیدا ہوگئی ہے۔ اس نسل کے پاس نہ حافظہ ہے اور نہ تخیل۔ جو ماضی کے قابل ہے اور نہ...
  20. نیرنگ خیال

    ناصر کاظمی اب اُن سے اور تقاضائے بادہ کیا کرتا

    اب اُن سے اور تقاضائے بادہ کیا کرتا جو مل گیا ہے میں اُس سے زیادہ کیا کرتا بھلا ہوا کہ ترے راستے کی خاک ہوا میں یہ طویل سفر پا پیادہ کیا کرتا مسافروں کی تو خیر اپنی اپنی منزل تھی تری گلی کو نہ جاتا تو جادہ کیا کرتا تجھے تو گھیرے ہی رہتے ہیں رنگ رنگ کے لوگ ترے حضور مرا حرفِ سادہ کیا کرتا بس...
Top