نتائج تلاش

  1. ناعمہ عزیز

    محبت امر ہے۔

    دو تین دن پہلے سے ہی ویلنٹائن سے متعلقہ شعر و اشعار کا سلسلہ اور ٹی وی پر ویلنٹائن کے موقع کو ترغیب ملنا شروع ہو گئی تو میں نے چھوٹی سے پوچھا یہ ویلنٹائن کو بھی عید کی طرح ہی منانے لگ گئے ہیں، خیر میں سوچ رہی تھی کہ میں ویلنٹائن ڈے پر کچھ نا کچھ لکھوں گی ، پر پھر میں نے سوچا کہ اگر میں...
  2. ناعمہ عزیز

    انصاف

    لوگ اکثر کہتے ہیں کہ دنیا میں انصاف نہیں رہا ، ہر کسی پر ظلم ہو رہا ہے، ہر کسی کو اپنا آپ مظلوم نظر آتا، ہر کسی کویہ لگتا ہے کہ میں ہی بیچارہ ہوں ، پر میں نے تو جب بھی مشاہدہ کیا مجھے یہ ہی نظر آیا کہ دنیا میں ہر روز ہر کسی کے ساتھ انصاف ہوتا ہے اور ایسا انصاف ہوتا ہے کہ اس دنیا کی کوئی عدالت...
  3. ناعمہ عزیز

    نظم : تمھارے بن : از : ناعمہ عزیز

    تمھارے بِن کسی کے چھوڑ جانے سے، سانسوں کی مالا کا، دھاگا کب ٹوٹا ہے، تو پھر یہ سوگ کیسا ہے! یہ دل کا روگ کیسا ہے! یہ کیسی آگ لگتی ہے! یہ کیسا درد اُٹھتا ہے! کہ مجھے کو چین نہیں آتا! چلو اک کام کرتی ہوں، وہ سب میں بھول جاتی ہوں، ہاں میں اِک قبر بناتی ہوں، کہ جس کے مقبرے پر میں، تمھارا نام لکھتی...
  4. ناعمہ عزیز

    افسانچہ : وہ خوش تھا : از : ناعمہ عزیز

    افسانچہ ’’وہ خوش تھا ‘‘ از : ناعمہ عزیز وہ صرف دس سال کا تھا جب اُس کے خاندان کو ختم کر دیا گیا، اس کا نام اس کی شناخت اس کا خاندان کچھ بھی اُس کے ہاتھ نہیں رہا، کسی کو کوئی فر ق نہیں پڑا پر اس کی تو ساری دنیا اُجڑ گئی، اس کے اپنے خون کے رشتے اس سے بچھڑ گئے۔لوگوں کے رویوں نے اُسے زندگی سے...
  5. ناعمہ عزیز

    اک نظر پیچھے بھی !

    2011 بھی گزر گیا ، جب بھی میری سالگرہ آتی ہے اور جب بھی جنوری کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو میں ایک بار پیچھے کی طرف ضرور نظر ڈالتی ہوں ، ہمیشہ میں ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ ’’ کل میں کیا تھی اور آج میں کیا ہوں ‘‘؟؟؟؟ ہاں اس بار جب پچھلے سال پر ایک نظر ڈالی تو اپنے اندر ایک فرق واضح محسوس کیا،...
  6. ناعمہ عزیز

    کورس آف ایم اے انگلش

    محب علوی لالہ آجائیں میں اپنے ایم اے کے کورس کی آوٹ لائن بتاتی ہوں ہمارے بیسک سبجیکٹ پانچ ہیں ناول: Novel ڈرامہ: Drama پوئٹری: Poetry پروس: Prose اور امریکن لٹریچر : American Literature پہلا ناول جوہم نے پڑھا تھا وہ ڈومیسٹک ایشوز پر تھا ۔ اور اس میں اٹھارویں صدی کو پیکچرائز کیا گیا تھا ۔۔...
  7. ناعمہ عزیز

    ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے :)

    بھیا آجاؤں ہم دونوں کھیلتے ہیں :) ہاں آ جاؤ میں بھاگوں گی تم مجھے پکڑو نا :) یہ پکڑ لیا چلو ذرا ناک لڑاؤ اب :)
  8. ناعمہ عزیز

    تبدیلی کائنات کا خمیر ہے۔

    ہاں واقع تبدیلی کائنات کا خمیر ہے، بارہا ایسا ہوتا ہے کہ ہم تبدیلی نہیں چاہتے، کچھ لمحے ، کچھ پل ایسے ہوتے ہیں کہ دل کرتا ہے گھڑی کی سوئیاں تھم جائیں، سمے رُک جائے، اور بس ہم اسی لمحے میں زندہ رہیں، ایسے ہی کسی وقت کے لئے شاعر کہتا ہے کہ لمحوں میں سمٹ آیا ہے صدیوں کا سفر زندگی تیز بہت تیز چلی ہو...
  9. ناعمہ عزیز

    فلم سٹار میرا کی انگلش :)

    آہم آہم یہاں ہم تھوڑی مزے دار قسم کی گفتگو کرنے لگے ہیں:) فلم سٹار میرا کی انگلش کو اپنے اسٹائل سے سپیک کریں گے :) یو نو میرا نام ہے مووی سٹارمیرا :) آگے ذرا ملاحظہ کریں
  10. ناعمہ عزیز

    تکے کباب

    میں تکے کباب کچھ اس طرح سے بناتی ہوں :) گوشت ( بنا ہڈی کے ) ایک کلو ٹماٹر۔ 2 عدد ہری مرچیں۔حسب ضرورت ادرک۔ حسب ضرورت پیاز۔چار سے پانچ لہسن۔ نمک مرچیں ہلدی اجینو موتو مصالحہ سرکہ ( اور آگے آپ کی مرضی جو بھی ڈالنا چاہیں) ترکیب پہلے ان سب چیزوں کو کاٹ کر گوشت میں ڈال لیں اور اس...
  11. ناعمہ عزیز

    کون ہے جو محفل میں آیا -58

    یہ لیں سعود لالہ میں نے نیا دھاگہ کھول دیا۔۔:)
  12. ناعمہ عزیز

    غائب خواتین اور لڑکیاں

    السلام علیکم :) اردو محفل کی ساری خواتین اور لڑکیاں غائب ہیں؟؟ اور خواتین کارنر کو پڑے پڑے زنگ لگ گیا ہے کوئی بھی خاتون یہاں تشریف کیوں نہیں لاتی؟؟؟:( اِسی احتجاج کے لئے یہ دھاگہ کھولا گیا ہے ، ساری خواتین و لڑکیوں سے درخواست ہے کہ وہ اہنی اپنی مصروفیات کو ترک کر کے ایک آدھ چکر یہاں بھی...
  13. ناعمہ عزیز

    کون ہے جو محفل میں آیا -55

    السلام علیکم اس سے پہلے کہ کوئی یہ بازی لے جائے میں نے یہ ہی سوچ کر اپنے مبارک ہاتھوں سے ابتدا کر دی :):):):)
  14. ناعمہ عزیز

    اقبال فلسفہ غم از علامہ اقبال

    گو سراپا کيف عشرت ہے شراب زندگي اشک بھي رکھتا ہے دامن ميں سحاب زندگي موج غم پر رقص کرتا ہے حباب زندگي ہے 'الم' کا سورہ بھي جزو کتاب زندگي ايک بھي پتي اگر کم ہو تو وہ گل ہي نہيں جو خزاں ناديدہ ہو بلبل، وہ بلبل ہي نہيں آرزو کے خون سے رنگيں ہے دل کي داستاں نغمہ انسانيت کامل نہيں غير از...
  15. ناعمہ عزیز

    نام نہاد

    جب منہاج القرآن والوں نے سپو کن انگلش کا کورس کرایا تو لیکچر دینے کے بعد سر اکرام صا حب نے ’ رد قادیانیت ‘ کورس کے بارے میں بتانا شروع کیا جس کا اشتہار ڈائیز پر لگا ہوا تھا ، انہوں نے ایک بتایا کہ ان کا ایک دوست تھا جو کہ پا نچویں کلا س سے ان کے ساتھ تھا اور میٹرک انہوں نے ساتھ ساتھ کیا ،...
  16. ناعمہ عزیز

    میاں محمد بخش اول حمد ثنا الہی۔۔۔ ۔۔کلام میاں محمد بخش از سیف الملوک

    اول حمد ثنا الہی تے جو مالک ہر ہردا اس دا نام چتارن والا کسے میدان نہ ہردا اوہ محبوب حبیب ربانا تے حامی روز حشر دا آپ یتیم یتیماں تائی تے ہتھ سرے پر تھردا آپ مکانوں خالی اس تھیں کوئی مکان نہ خالی ہر ویلے ہر چیز محمّد رکھ دا نت سنبھالی پاک کریم امت دا والی تے مہر شفاعت کردا جبرائیل جہے جس...
  17. ناعمہ عزیز

    کتنے ہیں روپ تیرے؟

    انسان کبھی کسی کے سامنے مکمل نہیں ہوتا، کتنے لوگ ہوتے ہیں ہماری زندگی میں ! !! دوست احباب، والدین ، بہن ، بھائی، رشتے ناطے، خون کے احساس و جذبات کے رشتے مگر ہر انسان کے سامنے ایک الگ روپ! ایک اور چہرہ، ایک اور رویہ ، ایک اور احساس، غرض سب کچھ سب کے سامنے الگ ہوتا ہے! بہت سے لوگوں کو ہمارے...
  18. ناعمہ عزیز

    مایوسی سے جنگ

    پاگل پن ایک بیماری ہے اور مجھے نہیں پتا پاگل انسان کس طرح کا ہوتا ہے!! میں اپنی طرز کی ایک عجیب سی پاگل ہوں ، فرسٹر یشن بھی ایک بیماری ہے ، اور مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ یہ پاگل پن کی ایک قسم ہے کیونکہ جب میں فرسٹریشن کا شکار ہوتی ہوں تو میری کیفیت بالکل پاگلوں جیسی ہوتی ہے، انسان کو اپنی...
Top