غائب خواتین اور لڑکیاں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم :)

اردو محفل کی ساری خواتین اور لڑکیاں غائب ہیں؟؟
اور خواتین کارنر کو پڑے پڑے زنگ لگ گیا ہے کوئی بھی خاتون یہاں تشریف کیوں نہیں لاتی؟؟؟:(
اِسی احتجاج کے لئے یہ دھاگہ کھولا گیا ہے ، ساری خواتین و لڑکیوں سے درخواست ہے کہ وہ اہنی اپنی مصروفیات کو ترک کر کے ایک آدھ چکر یہاں بھی لگایا کریں۔:battingeyelashes:
واسلام
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام اپیا :)

اب دیکھیں ناں میں تو جن بابا کی بہن ہوں اس لیے میں تو غائب ہوسکتی ہوں ناں ۔۔:)
اور زنگ لگ گیا ہے تو اس کے لیے کوئی کیمیکل استعما ل کریں تاکہ اتر جائے اب میں کیمسٹری تھوڑی پڑھتی ہوں جو یہ بھی میں ہی بتاؤں ۔۔:grin:
ٹھیک ہے میں تو چکر لگاؤں گی لیکن کہیں چکر لگانے سے مجھے چکر نا آنے لگیں یا پھر کہیں میں گھن چکر ہی نا بن کر رہ جاؤں ۔۔۔۔:rollingonthefloor:
 
آج كل دو عدد بھوتوں كى خدمت كر رہی ہوں :( :rollingonthefloor: اور وہ پڑھ كر خوش ہو رہے ہيں ! :grin:
سسٹر ميرى سٹڈيز تو ابھی كئى سال چليں گی۔ دعا چاہیے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اور یہ بھوت کون ہیں نور اپیا ۔۔آپ کو ڈر نہیں لگتا ، مجھے تو بہت ڈر لگتا ہے بھوتوں سے ۔۔سچی میں !!
میری دعائیں ہمیشہ آپ سے ساتھ ہیں ۔۔اللہ آپ کو دونوں جہانوں کے بے پناہ کامیابیوں سے نوازے ۔آمین
 
آمين . جزاك اللہ خيرا لٹل سس :) اللہ تعالى آپ كو بھی دنيا و آخرت كى سعادت عطا فرمائے۔
دراصل يہ دونوں بھوت كيوٹ بہت ہيں :grin: بس اس ليے اب تك اٹھا كر نہيں پھينكا !
 
Top