تبدیلی کائنات کا خمیر ہے۔

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہاں واقع تبدیلی کائنات کا خمیر ہے، بارہا ایسا ہوتا ہے کہ ہم تبدیلی نہیں چاہتے، کچھ لمحے ، کچھ پل ایسے ہوتے ہیں کہ دل کرتا ہے گھڑی کی سوئیاں تھم جائیں، سمے رُک جائے، اور بس ہم اسی لمحے میں زندہ رہیں، ایسے ہی کسی وقت کے لئے شاعر کہتا ہے کہ
لمحوں میں سمٹ آیا ہے صدیوں کا سفر
زندگی تیز بہت تیز چلی ہو جیسے
کچھ لمحے ایسے بھی ہوتے ہیں کہ دل کرتا بس یہ وقت جلدی سے گزر جائے اور زندگی میں دوبارہ ایسا کبھی نا ہو، جی چاہتا ہے کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑٰ ی ہو اور ہم اس منظر سے غائب ہو جائیں، زمین پھٹ جائے، آسمان ٹوٹ پڑے ، کچھ بھی پر یہ لمحہ گزر جائے۔
اسی طرح کچھ باتیں ایسی ہوتیں ہیں، کہ وہ انسانی دل و دماغ پر بہت بُری طرح سے ا ثر انداز ہوتیں، کہنے والا یہ بات نہیں سمجھ سکتا کہ اگر اس نے ایک عام بات کہی ہے اور عام سے اندازمیں کہی ہے تو اس کا اگلے بندے کے ذہن پر مثبت اثر کیوں ہوا اور نا ہی یہ جان سکتا ہے کہ اگر اس نے ایک خاص بات کہی ہے کو ئی تنبیہ کی ہے اور سمجھانے والے انداز میں کی تو اس کا اگلے بندے کے ذہن و دل پر منفی اثر کیوں ہوا ہے!!
اسی طرح کچھ کہانیاں ، کچھ تحریریں، کچھ منظر، کچھ واقعات بھی انسان کی زندگی کو بدل کے رکھ دیتے ہیں ، کیا ہم یہ جان سکتے ہیں کہ کسی ایک ہی لمحے میں کسی ایک منظر، کسی ایک واقعے، کسی ایک بات میں ایسی طاقت ہے کہ وہ کسی بھی اچھے انسان کو بُرائی کرنے پر مجبور کر دے ، کسی کو اچھائی کی طرف راغب کر دے، اور کسی کو ضد ، اور انا پر مائل کردے!!

لوگ بچھڑ جاتے ہیں، لوگ دنیا چھوڑ جاتے ہیں، لوگ حادثات کا شکا ر ہو جاتے ہیں ، مگر ان کے پیاروٕں کے دل میں وقت کے ساتھ ساتھ جانے والوں کی یادیں مدھم ہوتی رہتی ہیں، یہ سب تبدیلی کی بنیاد پر ہوتا ہے، وقتی صدمے اور تکلیفیں انسان کو اذیت ضرور دیتے ہیں مگر وقت ان ساری اذیتوں کو تھپک تھپک کر دل کے کسی کونے میں سُلا دیتا ہے اور ہم پھر سے اپنی زندگی میں مگن ہو جاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے ہر کام میں حکمت شامل ہوتی ہے، اگر تبدیلی نا ہو تو اذیتوں ، تکلیفوں اور دکھوں کو انبار انسان کو اندر سے کھوکھلا کردے۔ اور کھوکھلے وجود کے ساتھ زندہ رہنا بھی ایک بہت بڑی اذیت ہے۔
ایسے ہی مقام پر شاعر کہتا ہے کہ
یادِ ماضی عذاب ہے یارب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا۔
 
شمشاد

لائبریرین
دیکھ لیں امین بھائی، ابھی یہ انگریزی میں ایم اے کر رہی ہے تو یہ حال ہے۔ اگر اردو میں کر رہی ہوتی تو کیا ہوتا۔

بہت اچھا لکھا ہے ناعمہ۔ Keep it up
 
محمد امین

لائبریرین
یہی تو۔۔۔۔ بھئی اس میں لکھنے کی صلاحیتیں ہیں ماشاءاللہ۔۔۔اور ہم تو اب باز آئے لکھنے سے کیوں کہ یہ تو ہمارے بھی کان کاٹ گئی ہے۔ اب ہماری جگہ یہ غزلیں اور نثر لکھا کرے گی :p ہاہاہاہاہہاہاہا
 
اچھا تو آپ ہمیں شرمندہ کر رہے ہیں:rolleyes:
 
عثمان

محفلین
بھئی سچی تعریف کر رہے ہیں شرمندہ کیوں ہورہی ہو ؟؟؟ اور یقین یوں نہیں آرہا کہ تم لکھتی جو نہیں ہو
ناعمہ عزیز لکھتی ہیں اور بہت اچھا لکھتی ہیں۔ میں ہرگز مبالغہ آرائی نہیں کر رہا کہ اردو بلاگستان میں اچھے بھلے ادھیڑ عمر بلاگرز کی بچکانہ تحاریر کے مقابلے میں ناعمہ کی تحاریر کافی میچور اور بزرگانہ نوعیت کی ہیں۔ تقریبا سال پہلے محفل پر ہی ان کا ایک مضمون دیکھ کر میں نے مشورہ دیا تھا کہ اردو بلاگنگ کی طرف آئیں۔ خوشی ہے کہ انھوں نے اس طرف توجہ کی۔
اردو بلاگنگ میں کبھی میں کافی متحرک تھا۔ لیکن پھر بلاگستان کے بوسیدہ اور گھٹیا ماحول سے بیزار ہو کر بلاگستان چھوڑ دیا۔ اب صرف عنیقہ ناز کے بلاگ پر تبصروں تک ہی محدود ہوں۔ خواتین بلاگرز میں عنیقہ ناز کے بعد ناعمہ وہ دوسری بلاگر ہیں جو مجھے منفرد لگیں۔ پاکستانی معاشرہ جہاں پر اچھے بھلے پڑھے لکھے پکی عمر کے افراد پر بچکانہ جذباتیت اور جہالت کے تالے پڑے ہوں وہاں ایک کم عمر لڑکی کا اتنا پختہ تحاریر لکھنا واقعی کسی معجزے سے کم نہیں۔ کسی کو میرے ان الفاظ پر یقین نہ آئے تو اردو سیارہ پر موجود اردو بلاگران کی تحاریر کا ایک ماہ تک مطالعہ کریں۔ آپ واپس کر میرے اس تبصرے کی تائید پر مجبور ہونگے۔ :)
 
آہم آہم
یہ کچھ زیادہ ہو گیا نا :-P
 
مغزل

محفلین
ہاں واقع تبدیلی کائنات کا خمیر ہے، بارہا ایسا ہوتا ہے کہ ہم تبدیلی نہیں چاہتے، کچھ لمحے ، کچھ پل ایسے ہوتے ہیں کہ دل کرتا ہے گھڑی کی سوئیاں تھم جائیں، سمے رُک جائے، اور بس ہم اسی لمحے میں زندہ رہیں، ایسے ہی کسی وقت کے لئے شاعر کہتا ہے کہ
لمحوں میں سمٹ آیا ہے صدیوں کا سفر
زندگی تیز بہت تیز چلی ہو جیسے
کچھ لمحے ایسے بھی ہوتے ہیں کہ دل کرتا بس یہ وقت جلدی سے گزر جائے اور زندگی میں دوبارہ ایسا کبھی نا ہو، جی چاہتا ہے کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑٰ ی ہو اور ہم اس منظر سے غائب ہو جائیں، زمین پھٹ جائے، آسمان ٹوٹ پڑے ، کچھ بھی پر یہ لمحہ گزر جائے۔
اسی طرح کچھ باتیں ایسی ہوتیں ہیں، کہ وہ انسانی دل و دماغ پر بہت بُری طرح سے ا ثر انداز ہوتیں، کہنے والا یہ بات نہیں سمجھ سکتا کہ اگر اس نے ایک عام بات کہی ہے اور عام سے اندازمیں کہی ہے تو اس کا اگلے بندے کے ذہن پر مثبت اثر کیوں ہوا اور نا ہی یہ جان سکتا ہے کہ اگر اس نے ایک خاص بات کہی ہے کو ئی تنبیہ کی ہے اور سمجھانے والے انداز میں کی تو اس کا اگلے بندے کے ذہن و دل پر منفی اثر کیوں ہوا ہے!!
اسی طرح کچھ کہانیاں ، کچھ تحریریں، کچھ منظر، کچھ واقعات بھی انسان کی زندگی کو بدل کے رکھ دیتے ہیں ، کیا ہم یہ جان سکتے ہیں کہ کسی ایک ہی لمحے میں کسی ایک منظر، کسی ایک واقعے، کسی ایک بات میں ایسی طاقت ہے کہ وہ کسی بھی اچھے انسان کو بُرائی کرنے پر مجبور کر دے ، کسی کو اچھائی کی طرف راغب کر دے، اور کسی کو ضد ، اور انا پر مائل کردے!!

لوگ بچھڑ جاتے ہیں، لوگ دنیا چھوڑ جاتے ہیں، لوگ حادثات کا شکا ر ہو جاتے ہیں ، مگر ان کے پیاروٕں کے دل میں وقت کے ساتھ ساتھ جانے والوں کی یادیں مدھم ہوتی رہتی ہیں، یہ سب تبدیلی کی بنیاد پر ہوتا ہے، وقتی صدمے اور تکلیفیں انسان کو اذیت ضرور دیتے ہیں مگر وقت ان ساری اذیتوں کو تھپک تھپک کر دل کے کسی کونے میں سُلا دیتا ہے اور ہم پھر سے اپنی زندگی میں مگن ہو جاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے ہر کام میں حکمت شامل ہوتی ہے، اگر تبدیلی نا ہو تو اذیتوں ، تکلیفوں اور دکھوں کو انبار انسان کو اندر سے کھوکھلا کردے۔ اور کھوکھلے وجود کے ساتھ زندہ رہنا بھی ایک بہت بڑی اذیت ہے۔
ایسے ہی مقام پر شاعر کہتا ہے کہ
یادِ ماضی عذاب ہے یارب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا۔
جیتی رہو میری بہن، پہلی بار تمھیں اتنا سنجیدہ دیکھا ہے، جی بھر آیا، اور جی خوش بھی ہوا۔۔ مالک و مولیٰ حرمتِ قلم کی اقلیم سے نوازے۔ آمین۔
حاشیہ: (کوشش کر کے املا انشا ء پر توجہ دو تو تحریر کا حسن دوبالا ہوجائے گا۔)
 
ہان واقع ہی یہ بات تو ہے لالہ میں سنجیدہ نہیں ہوتی ہوں :)
دنیا کی الجھنیں ہی انسان کو سنجیدہ کرتی ہیں لالہ ورنہ کس کا دل نہیں کرتا کہ وہ ہر وقت خوش رہے ۔
خیر میں کوشش کروں گی کہ املا انشاء پر توجہ دوں :)
 
Top