نتائج تلاش

  1. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی سایہ مصطفی زیدی

    تمام شہر پہ آسیب سا مسلط ہے دُھواں دُھواں ہیں دریچے ہوا نہیں آتی ہر ایک سمت سے چیخیں سنائ دیتی ہیں صدائے ہم نفس و آشنا نہیں آتی گھنے درخت ، درو بام ، نغمہ و فانوس تمام سحر و طلسمات و سایہ و کابوس ہر ایک راہ پر آوازِ پائے نا معلوم ہر ایک موڑ پہ ارواحِ زِشت و بد کا جلوس...
  2. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی کیا کیا نظر کو شوقِ ہوس دیکھنے میں تھا مصطفی زیدی

    کیا کیا نظر کو شوقِ ہوس دیکھنے میں تھا دیکھا تو ہر جمال اسی آئینے میں تھا قُلزُم نے بڑ ھ کے چو م لئے پھول سے قدم دریائے رنگ و نور ابھی راستے میں تھا اِک موجِ خونِ خَلق تھی کس کی جبیں پہ تھی اِک طو قِ فردِ جرم تھا ،کس کے گلے میں تھا اِک رشتہ ءِ وفا تھا سو کس...
  3. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی افتاد مصطفی زیدی

    اے آتشِ تبسم و اے شبنمِ جمال خاموش آنسووں کی طرح جل رہے ہیں ہم تجھ کو خبر نہ ہو گی کہ دانش کے باوجود برسوں تیری خیال میں پاگل رہے ہیں ہم ہر بزمِ رنگ و رقص میں شرکت کے ساتھ ساتھ تنہا رہے ہیں اور سرِ مقتل رہے ہیں ہم دیکھا ہے تونے ہم کو بہاراں کے روپ میں مجروح قافلے کی طرح چل رہے ہیں ہم سب...
  4. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی اب جی حدودِ سود و زیاں سے گزر گیا مصطفی زیدی

    اب جی حدودِ سود و زیاں سے گزر گیا اچھا وہی رہا جو جوانی میں مر گیا پلکوں پہ آکے رک سی گئ تھی ہر ایک موج کل رو لیے تو آنکھ سے دریا اتر گیا شامِ وطن کچھ اپنے شہیدوں کا ذکر کر جن کے لہو سے صبح کا چہرہ نکھر گیا آکر بہار کو تو جو کرنا تھا کر گئ...
  5. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی جب ہوا شب کو بدلتی ہوئی پہلو آئی ۔ مصطفیٰ زیدی

    جب ہوا شب کو بدلتی ہوئ پہلو آئ مصطفی زیدی جب ہوا شب کو بدلتی ہوئ پہلو آئ مدتوں اپنے بدن سے تیری خوشبو آئ میرے مکتوب کی تقدیر کے اشکوں سے دُھلا میرِی آواز کی قسمت کہ تجھے چھو آئ اپنے سینے پہ لِیے پھرتی ہیں ہر شخص کا بوجھ اب تو ان راہ گزاروں میں میری خو آئ...
  6. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی غازی بنے رہے سبھی عالی بیان لوگ مصطفی زیدی

    غازی بنے رہے سبھی عالی بیان لوگ پہنچے سرِ صلیب فقط بے نشان لوگ اخلاقیاتِ عشق میں شامل ہے یہ نیاز ہم ورنہ عادتا" ہیں بہت خود گمان لوگ چھوٹی سی اک شراب کی دکان کی طرف گھر سے چلے ہیں سن کے عشاء کی اذان لوگ دل اک دیارِ رونق وَرم ہے لٹا ہوا گزرے اس طرف سے کئ مہربان لوگ اے دل انہی کے طرزِ...
  7. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی ایک شام،،،،، مصطفی زیدی

    ایک شام یو ں تو لمحوں کے اس تسلسل میں اب سے پہلے بھی عمر کٹتی تھی موم بتی کی روشنی میں نظر حافظے کے ورق الٹتی تھی ریت کے سوگوار ٹیلوں پر چاندنی رات بھر بھٹکتی تھی آج لیکن تھکے ہوے دل پر جسم کا تار تار بھاری ہے شام کی دم بخود ہواوں پر صبح کا انتظار بھاری ہے مقبروں سے اٹھی ہوئ...
  8. علی فاروقی

    حبیب جالب یہ وزیرانِ کرام،، حبیب جالب

    کوئ ممنونِ فرنگی ،کوئ ڈالر کا غلام دھڑکنیں محکوم ان کی لب پہ آزادی کانام ان کو کیا معلوم کس حالت میں رہتے ہیں عوام یہ وزیرانِ کرام ان کو فرصت ہے بہت اونچے امیروں کے لیے ان کے ٹیلیفون قائم ہیں سفیروں کے لیے وقت ان کے پاس کب ہے ہم فقیروں کے لیے چھو نہیں سکتے انہیں ہم ان کا اونچا ہے مقام یہ...
  9. علی فاروقی

    حبیب جالب بھلا بھی دے اسے جو بات ہو گئ پیارے۔۔ حبیب جالب

    بھلا بھی دے اسے جو بات ہو گئ پیارے نئے چراغ جلا رات ہو گئ پیارے تِری نگاہِ پشیماں کو کیسے دیکھو ں گا کبھی جو تجھ سے ملاقات ہو گئ پیارے نہ تیری یاد ،نہ دنیا کا غم نہ اپنا خیال عجیب صورتِ حالات ہو گئ پیارے اداس اداس ہیں شمعیں بجھے بجھے ساغر یہ کیسی شامِ خرابات ہو گئ پیارے کبھی کبھی تیری...
  10. علی فاروقی

    حبیب جالب یہ سوچ کر نہ مائلِ فریاد ہم ہوے ۔۔۔ حبیب جالب

    یہ سوچ کر نہ مائلِ فریاد ہم ہوے آباد کب ہوے تے کہ برباد ہم ہوے ہوتا ہے شاد کام یہاں کون باضمیر ناشاد ہم ہوے تو بہت شاد ہم ہوے پرویز کے جلال سے ٹکراے ہم بھی ہیں یہ اور بات ہے کہ نہ فرہاد ہم ہوے کچھ ایسے بھا گئے ہمیں دنیا کے رنج و غم کوے بتاں میں بھولی ہوئ یاد ہم ہوے جالب تمام عمر ہمیں یہ...
  11. علی فاروقی

    انعام الحق جاوید قطعات۔۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید

    خود کش اٹیک وہ تھوڑی سی کریک تھی میں فُل کریک تھا منزل جسے سمجھ لیا واکنگ ٹریک تھا میری طرف سے ایسے میں فی الفور ایک دم اظہارِ عشق اصل میں خود کُش اٹیک تھا وولٹ220 نظر سے اس نے مجھے جو کرنٹ مارا ہے بہت بلنٹ بہت انٹ شنٹ مارا ہے سمجھیے ایسے کہ بس جیسے دل کے رکشے کو ٹرک...
  12. علی فاروقی

    ضمیر جعفری قطعات۔۔۔۔ سید ضمیر جعفری

    قیافہ کہہ رہا تھا اک فقیرِ رہ نشیں "فٹ پاتھ "سے اب تو کچھ ایسا نطر آتا ہے ان حالات سے ملکِ اسلامی میں نافذ ہو گا لچکیلا نظام کیبرے میں رقص کرنے والیوں کے ہاتھ سے صورتِ حالات محکومی کی زنجیر کہ ٹوٹے بھی نہ چھوٹے روشن ہوئ صبح مگر رات میں ہم ہیں کچھ...
  13. علی فاروقی

    رہبران ملک

    تم تو کہتے تھے کہ ہر گھر میں اجالا ہوگا پھر میرے دیس پہ گھور اندھیرا کیوں ہے تم تو کہتے تھے کہ افلاس مٹا دالیں گے پھر یہ گھر میں یہاں بھوک کا ڈیرا کیوں ہے روز ہر بات بدلتی ہے تمھاری لیکن جو میرے دل میں ہیں جزبات کبھی بدلے ہیں؟ ہم بھی کیا سادہ تھے جو تم سے لو لگا بیٹھے بھکاریوں نے بھی...
  14. علی فاروقی

    ابن انشا فقیر بن کر تم ان کے در پر ہزار دھو نی رما کے بیٹھو،،،،،،،،،ابن انشا

    فقیر بن کر تم ان کے در پر ہزار دھو نی رما کے بیٹھو جبیں کے لکھے کو کیا کرو گے، جبیں کا لکھا مٹا کے بیٹھو اے ان کی محفل میں آنے والو ، اے سود و سودا بتانے والو جو ان کی محفل میں آ کے بیٹھو تو ساری دنیا بھلا کے بیٹھو بہت جتاتے ہو چاہ ہم سے ، مگر کرو گے نباہ ہم سے؟ ذرا...
  15. علی فاروقی

    peachtreeکے لیے رہنمائ درکار ہے

    کیا کوئ دوست مجھے بتا سکتا ہے کہ پیچ ٹری کے لیے مناسب رہنمائ کہاں سے ملے گی؟ میں اس اکاؤنٹنگ سافٹ ویئر کے متعلق کچھ نہیں جانتا اور بہت کچھ جاننا چاھتا ہوں۔
Top