نتائج تلاش

  1. لاریب مرزا

    نصیر الدین نصیر نہ تم آئے شبِ وعدہ، پریشاں رات بھر رکھا

    نہ تم آئے شبِ وعدہ، پریشاں رات بھر رکھا دیا امید کا میں نے جلا کر تا سحر رکھا وہی دل چھوڑ کر مجھ کو کسی کا ہوگیا آخر جسے نازوں سے پالا جس کو ارمانوں سے گھر رکھا جبیں کو مل گئی منزل ،مذاقِ بندگی ابھرا جنوں میں ڈوب کر جس دم تری چوکھٹ پہ سر رکھا کہاں ہر ایک تیرے درد کی خیرات کے لائق کرم تیرا کہ...
  2. لاریب مرزا

    فارس وہ تیرے جیسا دوانہ تو ہے نہیں (رحمان فارس)

    بیٹھے ہیں چین سے کہیں جانا تو ہے نہیں ہم بے گھروں کا کوئی ٹھکانا تو ہے نہیں تم بھی ہو بیتے وقت کے مانند ہو بہو تم نے بھی یاد آنا ہے آنا تو ہے نہیں عہد وفا سے کس لیے خائف ہو میری جان کر لو کہ تم نے عہد نبھانا تو ہے نہیں وہ جو ہمیں عزیز ہے کیسا ہے کون ہے کیوں پوچھتے ہو ہم نے بتانا تو ہے نہیں...
  3. لاریب مرزا

    مبارکباد سالگرہ مبارک ہو

    سالگرہ مبارک ہو۔ :) :) بھئی!! یہ بھی تو پتہ چلے کہ کس کی سالگرہ ہے؟؟ :idontknow: جی، تو آج اردو محفل کے ہر دلعزیز منتظم جناب سعود عالم ابن سعید کی سالگرہ ہے اور اس خوشی کے موقع پر ہم ان کو تہہ دل سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ :) :) :) :) ارے!! کیا کہا؟؟ :straightface: آپ اس برس بھی...
  4. لاریب مرزا

    مبارکباد اور آج محفل میں ہمارا ایک سال مکمل ہوا

    سال کا یہ آخری مہینہ یعنی ماہ دسمبر کئی وجوہات کی بناء پر زبان زد خاص و عام ہے، کچھ لوگوں کے اندر کا غالب اور فراز دسمبر میں جاگ اٹھتا ہے :p اور باقی لوگ دسمبری وائرس کی ایسی کی تیسی کرتے نظر آتے ہیں :D جبکہ ہمارے لیے دسمبر کے خاص اور بہت خاص ہونے کے پیچھے صرف ایک وجہ ہی کافی ہے اور وہ یہ کہ ہم...
  5. لاریب مرزا

    جون ایلیا شوق کی راہ پر اگر چلیے

    شوق کی راہ پر اگر چلیے چار جانب سے بے خبر چلیے کوئی تو کارنامہ دیں انجام اُس مُحلّے میں نام کر چلیے کوئے جاناں کی ناکہ بندی ہے! دلِ ہنگامہ جُو! کِدهر چلیے آرزوئے وصال کا رستہ ہے وہ رستہ، کہ عُمر بهر چلیے اِک عجب لہر جی میں آئی ہے اُس کی بانہوں میں جا کے مر چلیے بیوفائی کا کچھ تو لیں بدلہ...
  6. لاریب مرزا

    ابن سعید کی تحریر کا اردو ترجمہ ہمارے قلم سے

    اردو محفل کی رکنیت کے بعد بارہا ہمارے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اس فورم کی بنیاد کس نے اور کیسے رکھی ہو گی؟ :) اردو محفل کے منتظم ابن سعید کی یہ تحریر ہمیں اس حوالے سے بے حد دلچسپ لگی کہ اس میں انہوں نے اردو ٹیک کی کہانی کو اردو محفل کے پس منظر سے جوڑا ہے‫ :)۔ انٹرنیٹ آرکائیو کی سالگرہ والی لڑی میں...
  7. لاریب مرزا

    جون ایلیا گِلے سے باز آیا جا رہا ہے

    گِلے سے باز آیا جا رہا ہے سو پیہم گنگنایا جا رہا ہے نہیں مطلب کسی پہ طنز کرنا ہنسی میں مسکرایا جا رہا ہے وہاں اب میں کہاں! اب تو وہاں سے مرا سامان لایا جا رہا ہے عجب ہے ایک حالت سی ہوا میں ہمیں جیسے گنوایا جا رہا ہے اب اس کا نام بھی کب یاد ہو گا جسے ہر دَم بُھلایا جا رہا ہے چراغ اس طرح روشن...
  8. لاریب مرزا

    ساحر ہراس

    تیرے ہونٹوں پہ تبسم کی وہ ہلکی سی لکیر میرے تخیل میں رہ رہ کے جھلک اٹھتی ہے یوں اچانک ترے عارض کا خیال آتا ہے جیسے ظلمت میں کوئی شمع بھڑک اٹھتی ہے تیرے پیراہنِ رنگیں کی جنوں خیز مہک خواب بن بن کے مرے ذہن میں لہراتی ہے رات کی سرد خموشی میں ہر اک جھونکے سے ترے انفاس، ترے جسم کی آنچ آتی ہے میں...
  9. لاریب مرزا

    گلزار رُخصت از گلزار

    جیسے جھنّا کے چٹخ جائے کسی ساز کا تار جیسے ریشم کی کسی ڈور سے انگلی کٹ جائے ایسے اِک ضرب سی پڑتی ہے کہیں سینے میں کھینچ کر توڑنی پڑ جاتی ہے جب تجھ سے نظر تیرے جانے کی گھڑی ، سخت گھڑی ہے جاناں!!
  10. لاریب مرزا

    مبارکباد اساتذہ کا عالمی دن

    آج اساتذہ کا عالمی دن ہے۔ آج سکول میں طالبات نے یہ دن بہت جوش و خروش کے ساتھ منایا.. تمام اساتذہ کو کارڈز، چاکلیٹس، غبارے، اور بہت سی نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ کچھ سرپرائزز بھی دئیے گئے۔ :daydreaming: ہم طلبہ کی محنت، لگن اور بے تحاشا پیار کو محفلین کے ساتھ شریک کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اس موقع پر...
  11. لاریب مرزا

    مشکل نال اسانی اے

    ﺳُﻦ ﺍﻭ ﻏﺎفل!! ﺟﮭﻠﯿﺎ ﺑﻨﺪﯾﺎ!! ﮐﯿﻮﮞ ﺍَﮐﮭﯿﺎﮞ ﻭِﭺ ﭘﺎﻧﯽ ﺍﮮ؟ ﮐِﺴﮯ ﺳﺪﺍ ﻧﺌﯽ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮨﻨﺎ ﮨﺮ ﺷﮯ ﺁﻧﯽ ﺟﺎﻧﯽ ﺍﮮ ﺟﻨﺪﮌﯼ ﺟﻨﺞ ﻭﯼ ﮨﻮﻭﮮ جھلیا!! ﻓِﺮ ﻭﯼ ﮐﭧ ﮨﯽ ﺟﺎﻧﯽ ﺍﮮ ﻣﺎﯾﻮﺳﯽ ﻧﺌﯽ ﭼﻨﮕﯽ ﮨﻨﺪﯼ ﺍﮮ ﺩُﻧﯿﺎ ﺗﮯ ﻓﺎﻧﯽ ﺍﮮ ﺭﺏّ ﺩِﯼ سُن!! ﺍﻭ ﮐﯽ ﮐﮩﻨﺪﺍ ﺍﮮ!! "ﻣﺸﮑﻞ ﻧﺎﻝ ﺍﺳﺎﻧﯽ ﺍﮮ "
  12. لاریب مرزا

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    ابھی کچھ دیر پہلے فرخ منظور صاحب نے کسی زمرے میں قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت پر ایک خاکہ ارسال کیا ہے۔ ہم اس پر تبصرہ کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہمیں وہاں تبصرہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ :( ایسا کیوں ہے؟؟ جبکہ نایاب بھائی نے تو وہاں تبصرہ کیا ہے۔ ہم کیوں نہیں کر سکتے؟؟ :question:
  13. لاریب مرزا

    انوکھی عید مبارک

    جب کوئی طالبہ گھر سے اپنی پسندیدہ معلمہ کے لیے عید کارڈ بنا کے نہ لا سکیں اور عید کی چھٹیوں سے پہلے عید مبارک کہنا بھی ضروری ہو تو جلدی اور بے ساختگی میں لکھی گئی مبارکباد پڑھتے ہوئے بے اختیار ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔ :):) :LOL::ROFLMAO: :bomb1::bomb1:
  14. لاریب مرزا

    جون ایلیا روح پیاسی کہاں سے آتی ہے۔۔

    روح پیاسی کہاں سے آتی ہے یہ اداسی کہاں سے آتی ہے ہے وہ یک سر سپردگی تو بھلا بد حواسی کہاں سے آتی ہے وہ ہم آغوش ہے تو پھر دل میں نا شناسی کہاں سے آتی ہے ایک زندانِ بے دلی اور شام یہ صبا سی کہاں سے آتی ہے تو ہے پہلو میں پھر تری خوشبو ہو کے باسی کہاں سے آتی ہے دل ہے شب سوختہ سو اے امید تو ندا...
  15. لاریب مرزا

    مبارکباد جُگ جُگ جیئں بہنا!!

    اردو محفل کی سالگرہ کے اس مہینے میں ایک بہت پیاری سی محفلین کی بھی سالگرہ ہے۔ :rolleyes::rolleyes: لفظوں کے جگنو بکھیرنے والی، دھیمی سی مسکان لبوں پہ سجائے رکھنے والی، خوبصورت باتیں کرنے والی، بہت اچھی اور بہت پیاری قرۃالعین اعوان بہنا کو سالگرہ کی بہت ساری مبارکباد.. :):) جُگ جُگ جیئں بہنا...
  16. لاریب مرزا

    گلزار گلوں کو سننا ذرا تم

    گلوں کو سننا ذرا تم، صدائیں بھیجی ہیں گلوں کے ہاتھ بہت سی، دُعائیں بھیجی ہیں جو آفتاب کبھی بھی غروب ہوتا نہیں ہمارا دل ہے، اسی کی شعاعیں بھیجی ہیں اگر جلائے تمہیں بھی شفا ملے شاید اک ایسے درد کی تم کو شعاعیں بھیجی ہیں تمہاری خشک سی آنکھیں، بھلی نہیں لگتیں وہ ساری یادیں جو تم کو رُلائیں،...
  17. لاریب مرزا

    نوشی گیلانی ترے حرف و لب کا طلسم تھا

    تِرے حرف و لب کا طلسم تھا مِری آب و تاب میں رہ گیا وہ کِسی گلاب کا عکس تھا، جو مِری کتاب میں رہ گیا میں کہاں سراپائے ناز تھی، مجھے یاد ہے شبِ تیرگی وہ کسی کے لَمس کا معجزہ جو مِرے شباب میں رہ گیا مِری بات بات میں روشنی، مِرے حرف حرف میں دلکشی تُو مِرے شریکِ وصالِ جاں! مِری ہر کتاب میں رہ گیا...
  18. لاریب مرزا

    گیارہویں سالگرہ ایک دفعہ کا ذکر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ایک دفعہ کا ذکر ہے ہم نے سوچا کہ کیوں نہ گھوم پھر کر دنیا کی سیر کی جائے۔ سو ہم نے ارادہ باندھا اور لگے اس تلاش میں کہ ہمارے لیے دنیا دیکھنے کا بہترین ذریعہ کیا ہو سکتا ہے؟؟ :question: اتفاقاً ہی ہمیں ایک ٹرین نظر آ گئی جو بہت لمبی تھی اور باہر سے ہی بہت رنگا رنگ اور خوبصورت تھی، ہمارا جی...
  19. لاریب مرزا

    ساقی مجھے شباب کا رسیا کہے (دانش نذیر دانی)

    ساقی مجھے شباب کا رسیا کہے، سو ہوں میں خود سے بے نیاز ہوں، جیسا کہے، سو ہوں میری ہوس کے اندروں محرومیاں ہیں دوست واماندہء بہار ہوں، گھٹیا کہے، سو ہوں اب میں کسی کی سوچ بدلنے سے تو رہا یہ شہرِ بدگماں مجھے شیدا کہے، سو ہوں تُو ہی بتا میں اپنی صفائی‌ میں‌کیا کہوں تُو بات بات میں مجھے جھوٹا کہے،...
  20. لاریب مرزا

    جون ایلیا جُز گماں اور تھا ہی کیا میرا

    جُز گماں اور تھا ہی کیا میرا فقط اک میرا نام تھا میرا نکہتِ پیرہن سے اُس گُل کی سلسلہ بے صبا رہا میرا مجھ کو خواہش ہی ڈھونڈنے کی نہ تھی مجھ میں کھویا رہا خدا میرا تھوک دے خون جان لے وہ اگر عالمِ ترکِ مُدعا میرا جب تجھے میری چاہ تھی جاناں! بس وہی وقت تھا کڑا میرا کوئی مجھ تک پہنچ نہیں پاتا...
Top