ساقی مجھے شباب کا رسیا کہے (دانش نذیر دانی)

لاریب مرزا

محفلین
ساقی مجھے شباب کا رسیا کہے، سو ہوں
میں خود سے بے نیاز ہوں، جیسا کہے، سو ہوں

میری ہوس کے اندروں محرومیاں ہیں دوست
واماندہء بہار ہوں، گھٹیا کہے، سو ہوں

اب میں کسی کی سوچ بدلنے سے تو رہا
یہ شہرِ بدگماں مجھے شیدا کہے، سو ہوں

تُو ہی بتا میں اپنی صفائی‌ میں‌کیا کہوں
تُو بات بات میں مجھے جھوٹا کہے، سو ہوں

دانش خوداحتسابی کا مجھ میں‌ نہیں دماغ
مُنہ پھٹ ہوں بدمزاج ہوں، دنیا کہے، سو ہوں
 
لاریب مرزا

محفلین
کتنی آپ کی یاداشت اچھی ہے امین بھائی۔ جھٹ سے تعارف نکال لائے۔ جبکہ آپ نے تو خیر مقدم بھی نہیں کیا تھا۔ :heehee:

ان صاحب کا یہ کلام اچھا لگا۔ یہ تو اچھی بات ہے کہ یہ محفل میں موجود ہیں۔
 
اکمل زیدی

بہت برموقع لگائی ہے ...

تُو ہی بتا میں اپنی صفائی‌ میں‌کیا کہوں
تُو بات بات میں مجھے جھوٹا کہے، سو ہوں

اس میں جھوٹا کی جگہ جو الزام لگایا ہے وہ رکھ دیں ...
جیسے ابھی حالیہ زور شور سے جو موضوع زیر گفتگو رہا اس حصے سے

تُو ہی بتا میں اپنی صفائی‌ میں‌کیا کہوں
تُو بات بات میں مجھے - - - کہے، سو ہوں

جیسے محمد فرقان صاحب نے تو اعتراف کرہی لیا :laugh:
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
بہت برموقع لگائی ہے ...
نوازش نوازش!! :D
تُو ہی بتا میں اپنی صفائی‌ میں‌کیا کہوں
تُو بات بات میں مجھے جھوٹا کہے، سو ہوں

اس میں جھوٹا کی جگہ جو الزام لگایا ہے وہ رکھ دیں ...
جیسے ابھی حالیہ زور شور سے جو موضوع زیر گفتگو رہا اس حصے سے

تُو ہی بتا میں اپنی صفائی‌ میں‌کیا کہوں
تُو بات بات میں مجھے - - - کہے، سو ہوں
ہاہاہاہاہا :ROFLMAO:
ارے جناب بھول جائیں اب۔ کیوں پرانے زخموں کو کریدتے ہیں۔ :grin:
 
لاریب مرزا

محفلین
لو بھلا ہم کرید رہیں . .:unsure: . یا اس طرح کی پوسٹس لگا کر زخم ہرے کئے جا رہے ہیں . . . :D
اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے وہ دھاگہ پڑھا ہی نہیں۔ ہم ان دنوں آن لائن نہیں تھے۔ :)
جہاں تک ہم نے دوسروں کے تبصرے پڑھے ہیں اور اس سے پہلے والا موصوف کا دھاگہ دیکھا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ موصوف نما موصوفہ یا موصوفہ نما موصوف دراصل خود بڑے ٹھرکی، بدزبان اور جاہل انسان ہیں۔ جاہلوں کے ساتھ جیسا برتاؤ کرنا چاہیے ان کے ساتھ ویسا ہی کریں۔
اور کچھ عجب نہیں کہ وہ کوئی تیسری مخلوق بن کے دوبارہ محفل میں موجود ہوں۔ اس لیے اتنی ٹینشن نہ لیں۔ :grin:
 
محمد امین

لائبریرین
کتنی آپ کی یاداشت اچھی ہے امین بھائی۔ جھٹ سے تعارف نکال لائے۔ جبکہ آپ نے تو خیر مقدم بھی نہیں کیا تھا۔ :heehee:

ان صاحب کا یہ کلام اچھا لگا۔ یہ تو اچھی بات ہے کہ یہ محفل میں موجود ہیں۔
بابا گوگل کا کمال :D
 
فرقان احمد

محفلین
بہت برموقع لگائی ہے ...

تُو ہی بتا میں اپنی صفائی‌ میں‌کیا کہوں
تُو بات بات میں مجھے جھوٹا کہے، سو ہوں

اس میں جھوٹا کی جگہ جو الزام لگایا ہے وہ رکھ دیں ...
جیسے ابھی حالیہ زور شور سے جو موضوع زیر گفتگو رہا اس حصے سے

تُو ہی بتا میں اپنی صفائی‌ میں‌کیا کہوں
تُو بات بات میں مجھے - - - کہے، سو ہوں

جیسے محمد فرقان صاحب نے تو اعتراف کرہی لیا :laugh:

جی ہاں! حضورِ والا! :)
 
نور وجدان

لائبریرین
ساقی مجھے شباب کا رسیا کہے، سو ہوں
میں خود سے بے نیاز ہوں، جیسا کہے، سو ہوں

میری ہوس کے اندروں محرومیاں ہیں دوست
واماندہء بہار ہوں، گھٹیا کہے، سو ہوں

اب میں کسی کی سوچ بدلنے سے تو رہا
یہ شہرِ بدگماں مجھے شیدا کہے، سو ہوں

تُو ہی بتا میں اپنی صفائی‌ میں‌کیا کہوں
تُو بات بات میں مجھے جھوٹا کہے، سو ہوں

دانش خوداحتسابی کا مجھ میں‌ نہیں دماغ
مُنہ پھٹ ہوں بدمزاج ہوں، دنیا کہے، سو ہوں

شاعر بد مزاج بھی ہے ، شراب کا رسیا بھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے شاعر بے نیاز ہے ، یہی بات مجھے پسند آئی ہے ۔۔۔۔
 
لاریب مرزا

محفلین
شاعر بد مزاج بھی ہے ، شراب کا رسیا بھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے شاعر بے نیاز ہے ، یہی بات مجھے پسند آئی ہے ۔۔۔۔
رب جانے کتنے کٹھن مرحلوں سے گزر کر لوگ شاعر بن پاتے ہیں۔ خونِ دل صرف کرتے ہیں تو شعر کہتے ہیں۔ شاعر کے بدمزاج ، بے نیاز، رسیا، گھٹیا یا جھوٹا وغیرہ ہونے میں ہماری کوئی پسند یا ناپسند شامل نہیں۔ :)
 
جی ، پسند تو نہیں ہے مگر کلام سے ظاہر لگا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاعری کرنے کے لیے خون دل جلانے والے لوگ تو مرکھپ گئے ہیں اب بھی ہیں مگر کم کم
 
ماہی احمد

لائبریرین
اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے وہ دھاگہ پڑھا ہی نہیں۔ ہم ان دنوں آن لائن نہیں تھے۔ :)
جہاں تک ہم نے دوسروں کے تبصرے پڑھے ہیں اور اس سے پہلے والا موصوف کا دھاگہ دیکھا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ موصوف نما موصوفہ یا موصوفہ نما موصوف دراصل خود بڑے ٹھرکی، بدزبان اور جاہل انسان ہیں۔ جاہلوں کے ساتھ جیسا برتاؤ کرنا چاہیے ان کے ساتھ ویسا ہی کریں۔
اور کچھ عجب نہیں کہ وہ کوئی تیسری مخلوق بن کے دوبارہ محفل میں موجود ہوں۔ اس لیے اتنی ٹینشن نہ لیں۔ :grin:
یہ کیا قصہ ہے؟
 
دانش بھائی اچھے شاعر ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان ہیں۔ قریب چار سال سے ایڈ ہیں فیس بک پر میرے ساتھ۔ بات البتہ گاہے گاہے ہی ہوتی ہے۔
 
Top