نتائج تلاش

  1. لاریب مرزا

    سعود عثمانی بیعت کی صدی لمحۂ انکار سے کم ہے

    بیعت کی صدی لمحۂ انکار سے کم ہے سردار! تری عمر سرِ دار سے کم ہے اس بات پہ شاہد ہے یہ مشکیزہ ء خالی! اک گھونٹ کی وقعت مرے پندار سے کم ہے حق یہ ہے کہ اک نکتۂ پاراں کے سوا بھی دربار میں جو کچھ ہے درِ یار سے کم ہے میں خاک نشینوں کے نشاں دیکھنے والا کرسی کی بلندی مرے معیار سے کم ہے "میں قامتِ...
  2. لاریب مرزا

    اقبال کشادہ دست کرم جب وہ بے نیاز کرے

    کشادہ دستِ کرم جب وہ بے نیاز کرے نیاز مند نہ کیوں عاجزی پہ ناز کرے بٹھا کے عرش پہ رکھا ہے تو نے اے واعظ خدا وہ کیا ہے جو بندوں سے احتراز کرے مری نگاہ میں وہ رند ہی نہیں ساقی جو ہوشیاری و مستی میں امتیاز کرے مدام گوش بہ دل رہ یہ ساز ہے ایسا جو ہو شکستہ تو پیدا نواے راز کرے کوئی یہ پوچھے...
  3. لاریب مرزا

    مبارکباد وارث بھائی کو مبارکباد

    آج اردو محفل کی ہر دلعزیز شخصیت مکرمی و محترمی، عزت مآب جناب محمد وارث کے لیے زندگی کا اہم دن ہو یا نہ ہو لیکن ہم اسے اہم بنا کے ہی دم لیں گے۔ :cowboy1::act-up: قصہ مختصر اینکہ وارث بھائی 27 دسمبر 1972 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اردو محفل کی رکنیت...
  4. لاریب مرزا

    طلبہ کا دن

    آج کل کے بچے صحیح معنوں میں شاہین بچے ہیں۔ جبھی تو ہماری حکومت نے ان شاہین بچوں کو خراج پیش کرنے کے لیے ان کا خصوصی دن مخصوص کر ڈالا۔ آخر آج کل کے معیار تعلیم کے مطابق بھاری بھر کم بستے اٹھانا اور اتنا نصاب چھوٹے چھوٹے ذہنوں میں بھرنا کوئی آسان کام ہے؟؟ :go-away: خیر ہمارے طلبہ ہمیں یوں بھی بہت...
  5. لاریب مرزا

    قلعہ بلتت کی سیر کا احوال

    زندگی میں کبھی کبھی کچھ ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں جو انتہائی ناقابل یقین ہونے کے ساتھ ساتھ خوشگوار بھی ہوتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی واقعہ جولائی کے آخری چند دنوں میں ہمارے ساتھ پیش آیا اور ہمیں ناران، گلگت بلتستان اور ہنزہ کے پانچ روزہ ٹور پہ جانے کا اتفاق ہوا۔ قلعہ بلتت کی سیر کے لیے ہمیں دوسرے...
  6. لاریب مرزا

    دوئی کا تذکرہ توحید میں پایا نہیں جاتا از مخمور دہلوی

    دوئی کا تذکرہ توحید میں پایا نہیں جاتا جہاں میری رسائی ہے مرا سایا نہیں جاتا مرے ٹوٹے ہوئے پائے طلب کا مجھ پہ احساں ہے تمہارے در سے اٹھ کر اب کہیں جایا نہیں جاتا محبت ہو تو جاتی ہے محبت کی نہیں جاتی یہ شعلہ خود بھڑک اٹھتا ہے بھڑکایا نہیں جاتا فقیری میں بھی مجھ کو مانگنے سے شرم آتی ہے...
  7. لاریب مرزا

    مبارکباد ماہی احمد کی سالگرہ

    جانتی ہو تم۔۔۔۔۔۔؟ برسوں پہلے، آج کے دن کیا بات ہوئی تھی؟؟ بول سہیلی ۔۔۔۔۔۔ بوجھ پہیلی سوچ میں پڑ گئی، چپ کیوں کر گئی؟ آؤ تم کو میں بتلاؤں برسوں پہلے آج کے دن اک شوخ کرن نے، اس دھرتی کو رونق بخشی اور مسکائی کیا تم کو یہ بات پتہ ہے؟ آج تمہاری سالگرہ ہے :) (فاخرہ بتول) ماہی احمد آج کل محفل پر...
  8. لاریب مرزا

    مبارکباد خلیل صاحب کے پانچ ہزار مراسلے

    اردو محفل کی سالگرہ کے آغاز میں ہی تمام محفلین نے ایک خوشگوار خبر سنی کہ محفل کے بہت قابل اور محترم رکن جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب نے اپنی اہلیت کی بنیاد پر اردو محفل کے مدیر کا عہدہ حاصل کر لیا ہے۔ اور آج پانچ ہزار مراسلات کا ہدف مکمل کرنے پر وہ ایک بار پھر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ خلیل صاحب...
  9. لاریب مرزا

    بارہویں سالگرہ محفل کی بارہویں سالگرہ کا جشن

    تمام معزز اور پیارے محفلین کو السلام علیکم!! جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ یکم جولائی کے آتے ہی اردو محفل کی بارہویں سالگرہ کا آغاز ہو چکا ہے۔نبیل بھائی حسبِ روایت اپنا خطاب سنا چکے ہیں۔ :heehee: اور ابن سعید بھی محفل کے سالانہ اخراجات کی تفصیل سے آگاہ کر چکے ہیں۔ :) :) :) تو اب وقت ہے کہ...
  10. لاریب مرزا

    میر گُل کو ہوتا صبا قرار اے کاش

    گُل کو ہوتا صبا قرار اے کاش رہتی ایک آدھ دن بہار اے کاش یہ جو دو آنکھیں مند گئیں میری اس پہ وا ہوتیں ایک بار اے کاش کن نے اپنی مصیبتیں نہ گنیں رکھتے میرے بھی غم شمار اے کاش جان آخر تو جانے والی تھی اس پہ کی ہوتی میں نثار اے کاش اس میں راہ سخن نکلتی تھی شعر ہوتا ترا شعار اے کاش خاک بھی وہ...
  11. لاریب مرزا

    عشق کو حسن کے انداز سکھا لوں تو چلوں

    ﻋﺸﻖ ﮐﻮ ﺣﺴﻦ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺳﮑﮭﺎ ﻟﻮﮞ ﺗﻮ ﭼﻠﻮﮞ ﻣﻨﻈﺮِ ﮐﻌﺒﮧ ﻧﮕﺎﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺴﺎ ﻟﻮﮞ ﺗﻮ ﭼﻠﻮﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺤﺒﻮﺏِ ﺣﻘﯿﻘﯽ ﮐﻮ ﻣﻨﺎ ﻟﻮﮞ ﺗﻮ ﭼﻠﻮﮞ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﮕﮍﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﺑﻨﺎ ﻟﻮﮞ ﺗﻮ ﭼﻠﻮﮞ ﮐﮭﯿﻨﭽﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﮐﻮ منافِ ﮐﻌﺒﮧ ﭘﯿﺎﺱ ﺗﻠﻮﻭﮞ ﮐﯽ ﺍﺑﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﺠﮭﺎ ﻟﻮﮞ ﺗﻮ ﭼﻠﻮﮞ ﮐﺮ ﻟﻮﮞ ﺍﮎ ﺑﺎﺭ ﺫﺭﺍ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﻃﻮﺍﻑِ ﮐﻌﺒﮧ ﺭﻭﺡ ﮐﻮ ﺭﻗﺺ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺳﮑﮭﺎ ﻟﻮﮞ ﺗﻮ...
  12. لاریب مرزا

    سندباد جہازی سے باتیں

    خوب نام رکھا جاسمن آپی! عثمان بھائی!! تو گویا آپ زیادہ وقت سمندر پہ پائے جاتے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ سمندر پہ سفر کرنا خاصا خطرناک ہے۔ یہ بتائیے کہ کبھی طوفان وغیرہ آیا کسی سفر کے دوران؟؟ یا کوئی غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہو۔ بھئی اس موضوع پر ایک الگ دھاگہ ہونا چاہیے۔ :)
  13. لاریب مرزا

    بیرونِ ملک رہائش کے مسائل

    کچھ دن قبل اسکول میں ششم جماعت کی ایک طالبہ روتی ہوئی ہمارے پاس آئیں اور کہنے لگیں ہم نے کمرہ جماعت میں نہیں بیٹھنا۔ وہ بہت بے چین تھیں اور بس روئے جا رہیں تھیں۔ ہم نے انہیں پرسکون کیا اور رونے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ کل ماما اور بابا پانچ سال کے لیے امریکہ چلے گئے ہیں۔ اور ہم سب بہن...
  14. لاریب مرزا

    فارسی شاعری منم آن نیازمندی که به تو نیاز دارم

    یہ خوبصورت فارسی کلام عابدہ پروین کی آواز میں بارہا سنا۔ انٹرنیٹ پر مکمل کلام کی تلاش سے کلام تو مل گیا لیکن اس کا ترجمہ نہ مل سکا۔ اس کلام کا بے حد خوبصورت ترجمہ کرنے پر ہم حسان خان کے مشکور ہیں۔ منم آن نیازمندی که به تو نیاز دارم غم چون تو نازنینی به هزار ناز دارم (میں وہ نیازمند ہوں جسے...
  15. لاریب مرزا

    جون ایلیا یاد اُسے انتہائی کرتے ہیں

    یاد اُسے انتہائی کرتے ہیں سو ہم اس کی بُرائی کرتے ہیں پسند آتا ہے دِل سے یوسف کو وہ جو یوسف کے بھائی کرتے ہیں ہے بدن خوابِ وصل کا دنگل آؤ زور آزمائی کرتے ہیں اُس کو اور غیر کو خبر ہی نہیں ہم لگائی بجھائی کرتے ہیں ہم عجب ہیں کہ اُس کی بانہوں میں شکوۂ نارسائی کرتے ہیں حالتِ وصل میں بھی ہم...
  16. لاریب مرزا

    مبارکباد چوہدری صاحب کو سالگرہ مبارک ہو

    اردو محفل کے بہترین لکھاری، عمدہ حسِ ظرافت رکھنے والے اور رونقِ محفل کا غیر اعلانیہ خطاب پانے والے عبدالقیوم چوہدری صاحب کو سالگرہ کی بہت سی مبارکباد :party: :party: چوہدری صاحب کئی دن سے غائب ہیں۔ لگتا ہے ہفتہ بھر پہلے سے سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہے تھے۔ :heehee: دعا ہے کہ آپ اپنے پیاروں...
  17. لاریب مرزا

    پروین شاکر کھلی آنکھوں میں سپنا جھانکتا ہے

    کھلی آنکھوں میں سپنا جھانکتا ہے وہ سویا ہے کہ کچھ کچھ جاگتا ہے تری چاہت کے بھیگے جنگلوں میں مرا تن، مور بن کر ناچتا ہے مجھے ہر کیفیت میں کیوں نہ سمجھے وہ میرے سب حوالے جانتا ہے میں اس کی دسترس میں ہوں ، مگر وہ مجھے میری رضا سے مانگتا ہے کسی کے دھیان میں ڈوبا ہوا دل بہانے سے مجھے بھی ٹالتا ہے...
  18. لاریب مرزا

    قمر جلالوی جو ہم پی کر چلے آئے تو میخانے پہ کیا گزری

    نہ جانے ساغر و مینا پہ پیمانے پہ کیا گزری جو ہم پی کر چلے آئے تو میخانے پہ کیا گزری بڑی رنگینیاں تھیں اولِ شب ان کی محفل میں بتاؤ بزم والو رات ڈھل جانے پہ کیا گزری چھپائیں گے کہاں تک رازِ محفل شمع کے آنسو کہے گی خاکِ پروانہ کہ پروانے پہ کیا گزری مرا دل جانتا ہے دونوں منظر میں نے دیکھے ہیں ترے...
  19. لاریب مرزا

    فیض ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے

    ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے دشنام تو نہیں ہے یہ اکرام ہی تو ہے کرتے ہیں جس پہ طعن کوئی جرم تو نہیں شوق فضول و الفت ناکام ہی تو ہے دل مدعی کے حرف ملامت سے شاد ہے اے جان جاں یہ حرف ترا نام ہی تو ہے دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے دست فلک میں گردش...
  20. لاریب مرزا

    امجد اسلام امجد محبت ایسا نغمہ ہے

    محبت ایسا نغمہ ہے ذرا بھی جھول ہے لَے میں تو سُر قائم نہیں ہوتا محبت ایسا شعلہ ہے ہوا جیسی بھی چلتی ہو کبھی مدھم نہیں ہوتا محبت ایسا رشتہ ہے کہ جس میں بندھنے والوں کے دلوں میں غم نہیں ہوتا محبت ایسا پودا ہے جو تب بھی سبز رہتا ہے کہ جب موسم نہیں ہوتا محبت ایسا دریا ہے کہ بارش...
Top